عاشقان رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے فیضان مدینہ میرپورخاص میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں حکما کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے ”ماہِ رمضان کے فضائل و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور حکما کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی   مرکز فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 15 رمضان ُالمبارک بمطابق 26 مارچ 2024ء کو ہربل ڈیپارٹمنٹ کے تحت افطار اجتماع ہوا جس میں نیشنل کونسل فار طب کے صدر جناب محمد احمد سلیمی،مرکزی سیکرٹری بزم قرشی جناب تصور محمدی ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ منہاج یونیورسٹی شفقت رسول قادری،اجمل دواخانہ سے حکیم محمد جاوید اور شہر کے مایہ ناز اطبا کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی ہربل ڈیپارٹمنٹ کے ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے ”ماہِ رمضان کے فیوض و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

بعدازاں حکیم نعیم رانا عطاری نے افطار اجتماع میں آئے ہوئے مہمانوں کو مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے تعلق سے آگاہی فراہم کی جبکہ حکیم صاحبان سمیت دیگر شخصیات نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ افطار بھی کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام اٹک سٹی میں 24 مارچ 2024ء کو چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جی اے خان (عبد الغفار احمد)کے گھر افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر سعید احمد ڈی ایچ او ، شہزاد ہاشمی جی ایم این سی ایچ ڈی ، انجینئر یاسر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت ہوئی۔

افطار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”ماہِ رمضان المبارک “ کی مناسبت سے فضائل و واقعات بیان کئے جبکہ دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو بھی کی جس میں بالخصوص شجرکاری،ڈیجیٹل اپپ ،آئی ٹی میں خدمات اور افطار دسترخوان کے حوالے سے بھی بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رمضان المبارک اپنی برکتیں لٹاتا ہوا آخری عشرے کی جانب بڑھ رہا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان اس مبارک مہینے کے فیوض و برکات سے مستفیض ہورہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے اور اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آخری عشرے میں سنت اعتکاف بھی کرتی ہے اور اعتکاف میں بیٹھنے کی وجہ سے کئی لوگوں کی زندگی بدل گئی اور ہمیشہ کے لئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے لگے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ اجتماعی اعتکاف کی 12 مدنی بہاریں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جوکوئی 14 صفحات کا رسالہ اجتماعی اعتکاف کی 12 مدنی بہاریںپڑھ یا سن لے اس کو رمضان شریف کی برکتیں دے اور اس کو ماں باپ سمیت بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


بروزبدھ20مارچ 2024ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں(منڈیالہ تیگہ،چک ریحان،کھیون کوٹ اورجبوکی)میں زمینداروں اورتاجران کے درمیان مدنی حلقے لگائے گئے۔

مدنی حلقوں میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولاناخوشی محمد عطاری مدنی نے زکوۃ وعشرکے متعلق آگاہ دی اور انہیں رمضان المبارک میں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ ID (Irrigation And Drainage) آبپاشی اور نکاسی آب کے چیئرمین ڈاکٹر عدنان شاہد کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اور ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور شرکا کو اپنی زندگی کے شب و روز اللہ پا ک اور رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت و فرمابرداری کے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم فاروق حیدر عطاری اور یونیورسٹی ہیڈ عثمان رضا عطاری سمیت دیگر مبلغین بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : عثمان رضا عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے اسپائیر گروپ آف کالجز فیصل آباد کے ٹیچنگ اسٹاف میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے ٹیچرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری نے ٹیچرز میں ”مقصدِ رمضان “کے عنوان پر بیان کرتے ہوئے تقویٰ و پرہیز گاری کے حصول کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں کالج کےا سٹوڈنٹس میں بھی نیکیاں کرنے اور برائی سے بچنے کی سوچ پیدا کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے فیصل آباد کیمپس میں میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر برگیڈیئر ریٹائرڈ آفتاب رمیز، یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز اور ا سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے ”فضائلِ رمضان “ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو رمضان کی اہمیت و برکات کے حوالے سے بتایا اور ان کو ماہ رمضان المبارک کو خوب نیکیوں و عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا۔

اختتام پر رکن شوریٰ نے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور دورانِ گفتگو انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات پر بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے تعلق سے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے ان 3 ماہ (رمضان المبارک، شوال اور ذوالقعدہ) 1445ھ کا عربی سہ ماہی  میگزین بنام ”نفحات المدینہ“تیرہواں شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔

واضح رہے کہ ! دعوت اسلامی کے اس عربی سہ ماہی میگزین”نفحات المدینہ“ کو شائع ہوتے ہوئے اب تک 3 سال ہوچکے ہیں اور یہ اس عربی مجلہ کا اگلے سال کا پہلا شمارہ ہے۔اس نئے شمارے میں آپ پڑھ سکیں گے:

٭اپنوں سے رابطے بڑھانے کے اسباب

٭اللہ کے بندوں پرمہربان ہو نے سے متعلق تفسیری نِکات

٭ علم اٹھا لیا جائے گا ۔۔۔ حدیث کی شرح مستند شروحات حدیث کی روشنی میں

٭ اللہ والوں سے مدد مانگنے اور ان کو وسیلہ بنانے کا شرعی حکم

٭ دین اسلام کی خصوصیات

٭ علمائے ہندو پاک کی تفسیری خدمات اور امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے چند اصول تفسیر

٭روزے کی تعریف، اہمیت ، اور ارکان و اقسام

٭ مدنی چینل کا تعارف اور اس کی تقریباً 16 سالہ خدمات

٭ عورت کی حیثیت اسلام اور آزاد خیالوں کی نظر میں

٭صحابہ کرام و بزرگانِ دین کے اقوال ٭ مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات ٭اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علمِ دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئےعربک میگزین ”نفحاتُ المدینہ“ کی مارچ 2024ء میں سالانہ بکنگ 2500کے بجائے اب 2000روپے میں کی جارہی ہے ۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے ان نمبر پر رابطہ فرمائیں:

03131139278

03117301781

یہ میگزین  دعوت اسلامی کی عربی ویب سائیٹ پر بھی اپلوڈ کر دیا گیا ہے ،ڈاؤن لوڈنگ کے لئے لنگ درج ذیل ہے۔

https://arabicdawateislami.net/bookslibrary/7091


طلبہ میں سائنسی تصورات کا شعورپیدا کرنے اور انھیں مشکل سائنسی تصورات کو آسان اند از میں پہنچانے کے لئے سائنسی نمائشوں (Science Exhibitions) کا انعقاد بہت مفید ہے۔

سائنسی نمائش کے ذریعے طلبہ چیلنجز کو حل کرتے اور ان کے نتائج سے اپنے علم میں اضافہ کرتے ہیں۔ انھیں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کی پہچان میں مددملتی ہے۔اس طرح کے ایونٹس سے پروجیکٹ بیسڈ لرننگ اور فارمیٹیو اسسمنٹ کے تحت حاصل کئے جانے والے تعلیمی مقاصد کے حصول میں مدد ملتی ہے۔ ان سرگرمیوں سے باہمی تعاون، اجتماعیت، رابطے(communication)اور سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

پچھلے دنوں دارالمدینہ صدر کیمپس کراچی میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیاجہاں اسٹوڈنٹس نے سائنس کے مختلف پروجیکٹس پیش کئے۔ان پروجیکٹس میں روبوٹک کار(Robotic Carسولر کار(Solar Car)،ڈرون ماڈل(Drone Model)،3Dواٹر سائیکل، Hydraulic Pump، الیکٹرک ہوم واٹر ڈسپنسر اور دوسرے پراجیکٹس رکھے گئے تھے۔

پروگرام کے اختتام پر طلبہ کو ان کے شاندار پراجیکٹس پر تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی اور خدمات میں مزید بہتری کےلئے اس سے وابستہ والدین اور سرپرستوں کافیڈ بیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دارالمدینہ کی مینجمنٹ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ والدین کے ذہنوں میں آنے والے سوالات،خدشات اور ادارے کی بہتری کےلئے مفید مشوروں کو سنا جائے، ان کے مطابق ادارے میں بہتری کے اقدامات کئے جائیں۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے گزشتہ چند ماہ سے دارالمدینہ کے مختلف کیمپسز میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز (PMM) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

پچھلے دنوں دارالمدینہ PECHS کیمپس میں PMMکا انعقاد کیاگیا۔اس میٹنگ میں جمشید روڈ کیمپس میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے والدین وسرپرستوں کو بھی بلایا گیا تھا۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEO ، پروونشل ہیڈاور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے والدین و سرپرستوں سے ملاقات کی۔ اسی طرح والدہ /سرپرست اسلامی بہنوں سے کراچی کی ڈویژن ہیڈ اسلامی بہن کے ساتھ پری پرائمری،اکیڈمکس اور دینیات کی ایچ او ڈی اسلامی بہنوں نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور ہاہمی مشاورت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے تعلق سے مختلف امور پر چیزیں طے کی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رمضان کا قدردان عبادت میں وقت گزارتا ہے۔ روزہ دار اگر گناہوں سے بچنے کا عزم کرلے تو اس کےلئےنیکیاں کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ ان امور کی طرف رہنمائی کے لئے 18 مارچ2024 ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے تحت کراچی ہیڈآفس میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں بچوں کے سرپرست حضرات نے شرکت کی۔

شریعہ ایڈوائزرمفتی محمد کفیل رضا عطاری مدنی نے ’’رمضان اور روزہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں روزے کےاحکام،مسائل،شرائط ، مکروہات بتانے کے ساتھ روزے کے بارے میں پائی جانے والی عام غلط فہمیوں کی وضاحت کی اور کفارے و فدیے کی صورتیں بیان فرمائیں۔

٭ مفتی کفیل عطاری نے رمضان المبارک میں اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے کی ترغیب دلائی نیز گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گناہوں کی نحوست روزہ دار کو نیکی کی طرف مائل ہونے سے روکتی ہے۔ علاوہ ازیں رمضان المبارک میں اپنے گھر والوں کو فضول ٹی وی شوز وغیرہ سے بچاتے ہوئے مدنی چینل دکھائیں ۔آج کل کے جدید دور میں یہ علم دین حاصل کرنے ایک اچھا ذریعہ ہے۔

٭ ا نہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین یہ نیت کریں کہ ہمیں اپنے بچوں کو گناہوں سے بچانا ہے۔ بچوں کو موبائل فون پر موسیقی اور دیگر خرافات پر مبنی کارٹون کی ویڈیوز دکھانے کےبجائے کڈز مدنی چینل کے پروگرامز اور دعوت اسلامی کے یوٹیوب چینل پر موجود کڈز لینڈ کی ویڈیوز دکھائیں۔ مفتی صاحب نے بالخصوص رمضان المبار ک اور اس کے ہر جمعہ میں زیادہ سے زیادہ اہتمام کے ساتھ نیکیاں اور صدقہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔پروگرام کے آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)