فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ ا ہتمام 21 مارچ 2024 ء بروز جمعرات کو کورنگی برانچ کے اسٹاف کا سحری
اجتماع ہوا جس میں
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی
نے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
اختتام
پر شرکاکے لئےسحری کا اہتمام بھی کیا
گیا۔ بعد میں برانچ کے مدرسین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سوٹ پیس بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ
: وقار یعقوب مدنی عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
2اپریل 2024ء 22 رمضان المبارک کو دعوت اسلامی کے شعبہ ا یگریکلچر
اینڈ لائف اسٹاک کے تحت عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد خیر النساء سٹی سیالکوٹ میں
افطار اجتماع ہوا جس میں سماجی اور مذھبی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول اور معتکفین
نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”فیضانِ لیۃُ القدر “ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو بالخصوص آخری عشرے کی طاق راتوں میں خصوصیت کے ساتھ عبادات کرنے
کاذہن دیا اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان
کے زیرِ اہتمام
مدنی مشوره منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری صاحبان ، ذمہ داران ، پڑھنے
والے اور دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائی بھی شامل تھے ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے شعبے میں جاری دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا
اور اہداف دیئے نیز مدرسۃالمدینہ بالغان
کے ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا ۔
مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ماتحت اسلامی
بھائیوں کو ترغیب دلانے کا ذہن دیا اور دینی کاموں کے لئے چندہ جمع
کرنے کا کہا۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی
اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا
جس میں فیصل آباد سٹی سے ائمہ کرام اور اس شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی ۔
نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعائیوں
سے نوازا اور ملاقات بھی کی۔(رپورٹ :عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیصل
آباد ڈویژن کے شہر کھڑیانوالہ کے علاقے 61چک بلوچنی میں ہفتہ وار اجتماع
29مارچ 2024ء بروز
جمعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر کھڑیانوالہ
کے علاقے 61چک بلوچنی میں دعوت اسلامی کے
تحت ہفتہ وار اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم
عطاری نے ” غزوہ بدر اور شانِ مولا علی کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم“ کے موضوع پر بیان کیا نیز بعد اجتماع اجتماع مجلس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں مختلف دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اہداف طے کئے گئے۔ (
محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
خواجہ
فرید یونیورسٹی رحیم یارخان میں وائس
چانسلر ڈاکٹر شہزاد مرتضی سے ملاقات
دعوت
اسلامی شعبہ تعلیم کے تحت خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان میں مختلف دینی کاموں
کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری عبد الوہاب عطاری صاحب کی وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد
مرتضی اور دیگر یونیورسٹی عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دعوت اسلامی کا
تعارف اور طلباء کی قردار سازی پر گفتگو ہوئی۔ رکن شوری نے وائس چانسلر ، رجسٹرار
اور دیگر عہدیداران کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔
وائس
چانسلر اور دیگر عہدیداران کے ساتھ پلانٹیشن کا سلسلہ ہوا جبکہ یونیورسٹی کی مرکزی جامعہ مسجد میں جمعہ کے موقع پر رکن شوری
کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن میں آخری عشرے کے معتکفین
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 31مارچ 2024ء کو فیضانِ
مدینہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں آخری عشرے
کے معتکفین میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا ۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا اور معتکفین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنا اعتکاف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے رکن شوریٰ کی باتوں پر عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
28
مارچ 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شہر کے تمام یوسی نگران و شعبہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے
مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور
تربیت بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد شہر کی فیضان صحابیات میں 3دن پر مشتمل ( 1، 2 اور 3
مارچ 2024ء کو) پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
نگرانِ فیصل آباد و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ
جات کی ذمہ داران کے ہمراہ مسائل و تجاویز پر کلام کیاجبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے دینی کام بڑھانے کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا
گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
کراچی ڈرگ روڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع،
سابقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے عیادت
کراچی ڈرگ روڈ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 مارچ 2024ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت و رہنمائی
کی انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت سے ملاقات کی۔
دھورا جی کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزمیں
طالبات کے لئے سیشن کا انعقاد
کراچی کے علاقے دھورا جی کالونی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلزمیں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی6 مارچ 2024ء کو آمد ہوئی۔
اس دوران تخصص فی الدعوۃ کی طالبات کے درمیان
ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”علم و علماء کی اہمیت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ذمہ
داریاں لینے کا ذہن دیا۔
7 مارچ 2024ء کو اسلامی بہنوں کے دینی کاموں
کے سلسلے میں ملک مشاورت اور سٹی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن نگران نے بذریعہ
انٹرنیٹ تربیت کی۔
معلومات کے مطابق ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی
اور فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا فالو اپ لیا۔
اس کے علاوہ ریجن نگران نے مدرسات اسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈونیشن کارکردگی پر کلام کیا اور انہیں آئندہ کے اہداف
جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami