5 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا
جس میں فیصل آباد سٹی سے ائمہ کرام اور اس شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی ۔
نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعائیوں
سے نوازا اور ملاقات بھی کی۔(رپورٹ :عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)