دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال ماہِ رمضانُ المبارک میں کثیر مقامات پر اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا
جاتا ہے جن میں عاشقانِ رسول اپنے گناہوں سے توبہ کرکے دینِ اسلام کی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے والے بن جاتے ہیں۔
اسی مناسبت سے شیخ ِطریقت امیر ِاہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”اجتماعی اعتکاف کی 17 مدنی بہاریں“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربُّ المصطفٰے! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ”اجتماعی
اعتکاف کی مدنی بہاریں“ پڑھ یا سُن لے اسے اعتکاف کرنے کی سعادت دے اور حج و
دیدارِ مدینہ نصیب کر اور اُس کی والدین سمیت بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رمضانُ المبارک والدین کے لئے بچّوں کی تعلیم و
تربیت کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے ۔
اس ماہ ِمبارک
کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے
رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے جس میں
مختلف کلاسز کے طلبہ کے لئے دینی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں ۔
ان
سرگرمیوں میں تلاوتِ قراٰن،ذکرواذکار،نمازوں کی پابندی، نیکیوں کا کلینڈر،احادیثِ
مبارکہ چارٹ اوررمضان کریم چارٹ مکمل کرنے سمیت اخلاقی اوصاف پرمبنی کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے طلبہ رسول کریم صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ کے اسوۂ حسنہ سے آگاہ
ہوسکیں گے، معاشرے میں اسلامی اقدار و تعلیمات کے احیا کا فریضہ سرانجام دے سکیں
گے،عبادات کی اصل روح ، ان کی اہمیت کو سمجھ سکیں گےاور خشوع و خضوع سے ان کی ادائیگی
کرسکیں گے۔ساتھ ہی معاشرتی زندگی میں آداب معاشرت،حسنِ اخلاق و معاملات اور حقوق
و فرائض سے متعلق اسلامی تعلیمات کی اہمیت سے واقف ہوں گے نیز ان کے فوائد و برکات
سے آگاہ ہوتے ہوئے اپنی زندگی ان کے مطابق ڈھال سکیں گے۔
شعبہ تعلیم کے تحت گوجرانولہ میں افطار اجتماع، اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز اور پروفیسرز کی شرکت
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے تحت گوجرانولہ میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیز،
کالجز اور تعلیمی اداروں سے وابستہ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ
شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضری کو رمضانُ المبارک
میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ
گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین)
دعوتِ اسلامی کے پاکستان آفس شیڈول کے مطابق
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں جاری ایک ماہ کے اعتکاف میں شعبہ
تعلیم کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسرز، ڈائریکٹرز اور
ٹیچرز کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلے دنوں میرپور
خاص ڈویژن میں ٹیچرز و اسکول اونرز کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ
ایسو سی ایشن میرپور خاص ریجن کےصدر فیصل
خان زئی، اسکول اونرز اور پرسنپلز سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ اجتماع عاشقانِ رسول کے
درمیان مختلف سیشنز ہوئے جن میں شعبہ مدنی چینل کےCEO مولانا اسد عطاری مدنی نے بعد
تلاوت سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی تمام
کتابیں کے بارے میں پریزنٹیشن دکھائی گئی۔
علاوہ ازیں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے صوبائی
ذمہ دار نے مدنی چینل کڈز کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی اور
دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل ایپلی کیشن متعارف کروائی۔اجتماع کے اختتام پر مبلغینِ دعوتِ
اسلامی کو یادگار شیلڈز اور تحائف دیئے گئے۔۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین)
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ کسٹ یونیورسٹی اسلام آباد ہاسٹل کے قریب جامع مسجد علی
حیدر پہنچا جہاں اُن کی ملاقات انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی اور کسٹ یونیورسٹی کے
اسٹوڈنٹس اور کیڈٹس سے ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ زون 2 سیّد انس شاہ عطاری نے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے قراٰن کلاس کا
آغاز کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو کفن دفن کورس کروایا۔
بعدازاں قافلے میں موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے ہاسٹل کے CEO سے ایک میٹ کیا جس میں انہوں نے مختلف امور
پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد فیاض
عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین)
بی بی سی ریڈیو کی جانب سے شعبہ ایف جی آر ایف
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا انٹرویو
پچھلے دنوں BBC
ریڈیو کی جانب سے شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
انٹرویو لیا گیا جنہوں نے حال ہی میں تباہ کن زلزلے کے بعد انسانی ہمدردی کرتے
ہوئے امداد کے لئے ترکی کا سفر کیا۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ ویلز یوکے
سیّد فضیل رضا عطاری نے BBC ریڈیو کو ترکی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی
کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور مزید آئندہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔
اسی طرح نگرانِ ویلز یوکے نے ترکی کے علاوہ دیگر ممالک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین)
جنرل
ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے
آڈیٹوریم میں استقبال رمضان اجتماع
لاہور
میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت جنرل ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے آڈیٹوریم میں استقبال رمضان اجتماع ہوا جس میں
رکن ِشوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان
میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کواسلام کی تعلیمات ایک مسلمان کے بارے میں کیا
ہیں، رمضان کو گزارنے کا طریقہ، رمضان کی تیاری کس طرح کریں اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ اعتکاف کرنے کا ذہن
دیا۔
اس
اجتماع میں ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعد اعوان ، صدر ملک وسیم ، پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز کنسلٹنٹ ، سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف
نے شرکت کی۔(
رپورٹ : شمشیر علی عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
کراچی
میں ڈائریکٹر حاجی کیمپ سجاد حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلزار سومرو سے ملاقات
مجلس
حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے
بیت الحجاج سلطان آباد کراچی میں قائم حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر حاجی
کیمپ سجاد حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلزار
سومروسمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں دعوت اسلامی کی جانب سے
کئے جانے والے دینی و امدادی کاموں پر
مشتمل ڈاکیو منٹری دکھائی نیز انھیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے
اور یہاں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی مرکز آنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل کے تحائف بھی پیش کئے ۔(
رپورٹ :تسلیم رضاعطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ شہر میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
ہفتہ وار اجتماع محمد شاہد عطاری اور صوبۂ پنجاب ذمہ دارمحمد عبد الرزاق عطاری نے
ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کو بہتر بنانے نیز شرکائے اجتماع کی تعداد میں اضافہ
کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
الحمد اللہ ! دعوت اسلامی کے شعبے
اوقات الصلوۃ کے آفیشل پیج پر پاکستان اور
دیگر ممالک کے لئے ماہِ رمضان کے اوقات سحر وافطار کے نقشہ جات اپلوڈ کردیئے گئے ہیں ۔
اپنے
اپنے علاقے کا نقشہ سحر و افطار حاصل کرنے
کے لئے نیچے دیئے ہوئے لنکس پر کلک کریں ۔
Facebook link
https://www.facebook.com/PrayerTimingsDepartment?mibextid=ZbWKwL
Google Drive
link
https://drive.google.com/drive/folders/13kRyaWcO8O1kJPOsCG8wqFfBSAZXIEZJ?usp=sharing
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں نیو کراچی کے دورے پر تھے۔