سید محمد بلال رضا عطّاری (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ
فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ تعالیٰ
نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانے اور سیدھا راستہ دکھانے کے لیے دنیا
میں اپنے محبوب بندے بھیجے جنہوں نے دنیا کو ظلمت کے اندھیروں سے نکال کر صراط
مستقیم پر چلایا انہی میں سے ایک حضرت اسحاق علیہ السلام بھی ہیں۔ آپ علیہ السلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے تھے، آپ حضرت اسماعیل سے 14 سال بعد پیدا ہوئے، آپ
کی شادی 40 سال کی عمر میں ہوئی اور آپ کی بیوی کا نام رفقاء بنت بتول تھا، آپ کے
دو بیٹے تھے، ایک کا نام یعقوب اور دوسرے کا نام عصیو تھا۔ آپ نے 180 سال کی عمر
پائی آپ کا مزار مبارک مغارہ میں ہے۔اللہ عزوجل نے قرآن پاک میں آپ کا بھی ذکر
فرمایا ہے آئیے آپ کا قرآنی تذکرہ پڑھتے ہیں:
(1)وَ
وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا
صٰلِحِیْنَ(72)
ترجمہ کنز الایمان:اور ہم نے اسے اسحق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا اور ہم نے ان سب
کو اپنے قربِ خاص کا سزاوار کیا۔(پارہ 17، سورۃ الانبیاء،ایت 72)
(2)وَ
بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ-وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ
ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ(113) ترجمہ کنز الایمان:اور ہم نے برکت
اتاری اس پر اور اسحق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی
اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا۔(پارہ 23،سورۃ الصافات،ایت113)
(3)وَ
اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ
الْاَبْصَارِ(45)
ترجمہ کنز الایمان:اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحق اور یعقوب قدرت اور
علم والوں کو۔(پارہ 23،سورۃ ص، ایت45)
(4)وَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49) ترجمہ
کنز الایمان: ہم نے اسے اسحق اور یعقوب عطا کیے اور ہر ایک کو غیب کی خبریں بتانے
والا کیا۔(پارہ 16،سورۃ مریم، ایت49)
(5)وَ
وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ ترجمہ کنز الایمان:اور ہم نے
انہیں اسحق اور یعقوب عطا کیے۔(پارہ 7،سورۃ انعام،ایت84)
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔