یوں تو قرآن پاک میں جس طرح باقی انبیاء کرام کا تذکرہ ہے اسی طرح بہت ہی احسن انداز میں الله تعالیٰ نے اپنے بہت ہی پیارے نبی حضرت اسحٰق علیہ السلام کا ذکر کیا ہے جیسا کہ اللہ عزوجل کا فرمان عالی شان ہے:

آیت نمبر 1:وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112) ترجمہ کنز العرفان: اور ہم نے اسحاق کو خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں میں سے ایک ہے۔ (پاره 23، سورة الصافات،آیت 112)

آیت نمبر 2: وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ- ترجمہ کنز العرفان:اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر۔ (سورة الصافات،پارہ 23،آیت 113)

تفسیر:یعنی ہم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام پر دینی اور دُنْیَوی ہر طرح کی برکت اتاری اور ظاہری برکت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں کثرت کی اور حضرت اسحاق علیہ السلام کی نسل سے حضرت یعقوب علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک بہت سے انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مبعوث کئے۔

آیت نمبر 3: وَوَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ(72) ترجمہ کنز الایمان:اور ہم نے اسحاق عطا فرمایا اور یعقوب اور ہم نے ان سب کو قرب خاص سے نوازا۔(سورة الانبیاء پاره 17،آیت 72)

آیت نمبر 4: وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49) ترجمہ کنز الایمان: ہم نے اسے اسحٰق اور یعقوب عطا کیے اور ہر ایک کو غیب کی خبریں بتانے والا کیا۔(سورة مريم،آیت 49)

آیت نمبر 5: وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ(45) ترجمہ کنز الایمان:اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحٰق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو۔(سوره ص،پاره 23،آیت 45)

آیت نمبر 6: قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰهَكَ وَ اِلٰهَ اٰبَآىٕكَ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًاۖ-ۚ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ(133) ترجمہ کنز الایمان:بولے ہم پوجیں گے اسے جو خدا ہے آپ کا اور آپ کے والدوں ابراہیم و اسمٰعیل و اسحاق کا ایک خدا اور ہم اس کے حضور گردن رکھے ہیں۔(پارہ 1،سورۃ البقرہ،آیت 133)

یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔