
عفو درگزر ایک ایسا وصف ہے جس کی وجہ سے دشمنی
دوستی میں بدل جاتی ہے باہمی تعلقات کی خوبی یہ ہے کہ بات کو لچک نرمی اور درگزر
سے سنا جاتا ہے اور پروان چڑھتے ہیں دوسروں کی غلطیاں اور ان کے قصور معاف کر دینا۔
یہ خدا کی صفت ہے یہ ہی صفت خدا اپنے بندوں میں بھی دیکھنا چاہتا ہے قرآن مجید میں
اللہ تعالیٰ نے اس بات کو اہل ایمان کو مخاطب کرتے ہوئے یوں ذکر کیا ہے: وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْاؕ-اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ
اللّٰهُ لَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۲۲) (پ 18، النور: 22) ترجمہ کنز الایمان:
اور چاہئے کہ معاف کریں اور درگزر یں کیاتم اسے دوست نہیں رکھتے کہ اللہ تمہاری
بخشش کرے اور اللہ بخشنے والامہربان ہے۔
آیت مبارکہ میں اللہ نے دوسروں کے قصور معاف کر
دینے پر ابھارا ہے اور اس کے لیے یہ بات ارشاد فرمائی کہ معاف کر دینے والے کو
اللہ بھی معاف فرماتا ہے۔ اللہ تعالی کے اسماء الحسنی میں سے ایک نام العفو ہے اس
کا مطلب ہے درگزر کرنے والا اور صفت خدا کی مخلوق میں سے جس میں بھی ہوگی اللہ
تعالیٰ اسے پسند کرتے ہیں قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کے اوصاف کا ذکر کرتے
ہوئے ارشاد فرمایا: وَ الْكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ
الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِؕ- وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ(۱۳۴) (پ
4، آل عمران: 134) ترجمہ: اور لوگوں سے درگزر کرنے والے اور نیک لوگ اللہ کے محبوب
ہیں۔
احادیث مبارکہ میں بھی عفو درگزر کرنے والوں کی بہت
فضیلت بیان کی گئی ہے اور ہمارے پیارے نبی ﷺ خود لوگوں کو معاف فرمانے والے ہیں۔
نبی کریم ﷺ کا فرمان رحمت نشان ہے: صدقہ دینے سے
مال کم نہیں ہوتا اور بندہ کسی کا قصور معاف کرے تو اللہ پاک اس معاف کرنے والے کی
عزت ہی بڑھائے گا اور جو اللہ کریم کے لیے تواضع یعنی عاجزی کرے الله پاک اسے
بلندی عطا فرمائے گا۔ (مسلم، ص 1071، حدیث: 2588)اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ
اگر کوئی جھک جائے یعنی معافی مانگ لے اپنی غلطی تسلیم کر لےتو اس کی عزت ہر گز کم
نہیں ہوگی بلکہ بارگاہ الہی میں بڑھے گی۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ایک حدیث روایت کرتے ہیں جس
میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے رب سے پوچھا: آپ کے
بندوں میں سے تیرے نزدیک سب سے معزز کون ہے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو بدلے کی
طاقت رکھنے کے باوجود معاف کر دے۔ (شعب الایمان، 6/ 319، حدیث: 8327)
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی
ہیں: رسول الله ﷺ نہ تو عادتا بری باتیں کرتے تھے اور نہ تکلفا نہ بازاروں میں شور
کرتے والے تھے اور نہ ہی برائی کا بدلہ برائی سے دہتے تھے بلکہ آپ معاف کرتے اور
درگزر فرمایا کرتے تھے۔ (ترمذی، 3/ 409، حدیث: 2023)
ہمارے
پیارے نبی کریم ﷺ پر ظالموں نے طرح طرح کے ظلم کئے لیکن آپ نے بدلہ لینے کی طاقت
رکھنے کے باوجود انہیں معاف فرمایا اور ان کے لئے ہدایت کی دعا مانگی۔
جان کے دشمن خون کے پیاسوں کو بھی شہر
مکہ میں
عام معافی تم نے عطا کی کتنا بڑا احسان
کیا
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا: تین باتیں جس شخص میں ہوں گی اللہ کریم (قیامت کے
دن) اس کا حساب بہت آسان طریقے سے لے گا اور اس کو اپنی رحمت سے جنت میں داخل
فرمائے گا۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی: یا رسول الله وہ کونسی باتیں ہیں؟
فرمایا: جو تمہیں محروم کرے تم اسے عطا کرو، جو تم سے تعلق توڑےتم اس سے تعلق جوڑو
اور جو تم پر ظلم کرے تم اس کو معاف کردو۔ (معجم اوسط، 4/18، حدیث: 5064)
نہیں سرکار ذاتی دشمنی میری کسی سے بھی
مری ہے نفس و شیطان سے لڑائی یا رسول
اللہ
قیامت کے روز اعلان کیا جائے گا: جس کا اجر الله
پاک کے ذمہ کرم پر ہے وہ اٹھے اور جنت میں داخل ہو جائے۔ پوچھا جائے گا کس لئے اجر
ہے؟ اعلان کرنے والا کہے گا ان لوگوں کے لیے جو معاف کرنے والے ہیں۔ تو ہزاروں
آدمی کھڑے ہوں گے اور بلا حساب جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ (معجم اوسط، 1/542، حدیث: 1998)
سبحان اللہ دوسروں کی غلطیاں معاف کرنے کے تو کیا
کہنے اللہ رب العزت ہم سب کو دوسروں کی غلطیاں اور قصور جرم اپنی رضا کے لیے معاف
کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسطے اٹھیں
عفو و درگزر از بنت عمران عاطف سہیل، جامعۃ المدینہ
العزیزیہ نور القرآن سیالکوٹ

عفو و درگزر پر احادیث مبارکہ
حدیث نمبر
ایک: پیارے آقا ﷺ نے فرمایا تین باتیں جس میں ہوں گی اللہ کریم (قیامت کے دن) اس
کا حساب بہت آسان طریقے سے لے گا اور اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا صحابہ
کرام نے کرام نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ وہ کون سی باتیں ہیں؟ فرمایا 1) جو تمہیں
محروم کرے تم اسے عطا کرو 2) جو
تم سے تعلق توڑے تم اس سے تعلق جوڑو 3) جو تم پر ظلم کرے تم اسے معاف کرو (معجم
اوسط4/18
حدیث:5064) حدیث نمبر
دو:نبی کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن اعلان کیا جائے گا: جس کا اجر اللہ کے ذمہ کرم پر ہے وہ اٹھے اور جنت میں داخل ہو
جائے پوچھا جائے گا: کس کے لیے اجر ہے؟ اعلان کرنے والا کہے گا: ان لوگوں کے لیے
جو معاف کرنے والے ہیں تو ہزاروں آدمی کھڑے ہوں گے اور بلا حساب جنت میں داخل ہو
جائیں گے۔ (معجم اوسط، 1/542، حدیث: 1998)
: ابن ماجہ کتاب ا لتجارت باب میں ہے کے اقا علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا: جو کسی مسلمان کی غلطی کو معاف فرمائے گا اللہ پاک اس
کی غلطی کو معاف فرمائے گا۔ (ابن ماجہ، 3/36،حديث:2199)
4) ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا صدقہ کبھی مال کم نہیں کرتا اور وہ در گزر کی وجہ سے اللہ بندے کی عزت برہاتا
ہے اور جو شخص اللہ کی خاطر تواضع اختیار کرتا ہے اللہ اس کا مرتبہ بلند فرماتا ہے
(صیحح مسلم:6592)
اللہ قرآن
پاک میں بھی رسول اللہ ﷺ کو عفو و درگزر کا حکم دیتا ہے خز العفو وامر بالعرف واعرض
عن الجهلين ترجمه كنز العرفان: اے حبیب _معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم
دو اور جاہلوں سے منہ پھیر لو
ایک دوسرے کو معاف کر دینے کا عمل ہی تمام افراد
معاشرے کو درپیش انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات کے حل کا واحد راستہ ہے اور
آخرت میں اللہ کی رضا حاصل کر کے جنت میں داخلے کی پروانے کا ذریعہ بھی ہے
معاشرے میں اتحاد اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب
ہم ایک دوسرے کو معاف کر کے اپس کے تمام اختلافات ختم کر دیں

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: معاف کرنے کا طریقہ
اپنا بھلائی کا حکم دے اور جاہلوں سے اعراض کرو۔ اور اللہ کا فرمان ہے: وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْاؕ-اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ
اللّٰهُ لَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۲۲) (پ 18، النور: 22) ترجمہ کنز الایمان:
اور چاہئے کہ معاف کریں اور درگزر یں کیاتم اسے دوست نہیں رکھتے کہ اللہ تمہاری
بخشش کرے اور اللہ بخشنے والامہربان ہے۔
عفو و درگزر کے فضائل: احادیث
میں عفو و درگزر کے کثیر فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ ان میں سے چند فضائل درج ذیل
ہیں۔
1۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی
کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جسے یہ پسند ہو کہ اس کے لیے جنت میں محل بنایا جائے اور
اس کے درجات بلند کئے جائیں تو اسے چاہئے کہ جو اس پر ظلم کرے یہ اسے معاف کرے
اورجو اسے محروم کرے یہ اسے عطا کرے اور جو اس سے قطع تعلق کرے یہ اس سے ناطہ جوڑے۔(مستدرک،
3/12، حدیث: 3215)
2۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، تاجدار
رسالت ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب لوگ حساب کے لیے ٹھہرے ہونگے اس وقت ایک منادی یہ
اعلان کرے گا جس کا اجر اللہ کے ذمہ کرم پہ ہے وہ اٹھے اور جنت میں داخل ہوجائے
پھر دوسری بار اعلان کرے گا جس کا اجر اللہ کے ذمہ کرم پہ ہے وہ اٹھے اور جنت میں
داخل ہوجائے پوچھا جائے گا کہ وہ کون ہے جس کا اجر اللہ کا ذمہ کرم پر ہے۔ منادی
کہے گا ان کا جو(لوگوں کی) خطاؤں کو معاف کرنے والے ہیں۔ پھر تیسری بار منادی
اعلان کرے گا جس کا اجر الله کے ذمہ کرم پر ہے وہ اٹھے اور جنت میں داخل ہو جائے۔ تو
ہزاروں آدمی کھڑے ہوں گے اور بلا حساب جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ (معجم الاوسط، 1/ 542، حدیث: 1998)
3۔ ایک شخص بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا اور عرض کی:
یارسول اللہ ہم خادم کو کتنی بار معاف کریں آپ خاموش رہے اس نے پھر وہ سوال
دہرایا۔ آپ پھر خاموش رہے جب تیسری بار سوال کیا تو ارشاد فرمایا: روزانہ 70 بار۔(ترمذی،
3/ 381، حدیث: 1956)
حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک
کے تحت فرماتے ہیں: عربی میں ستر کا لفظ بیان زیادتی کے لیے ہوتا ہے یعنی ہر دن
اسے بہت دفعہ معافی دو، یہ اس صورت میں ہو کہ غلام سے خطاءً غلطی ہو جاتی ہے خباثت
نفس سے نہ ہو اور قصور بھی مالک کا ذاتی ہو۔ شریعت کا یا قومی و ملکی قصورنہ ہو کہ
یہ قصور معاف نہیں کیے جاتے۔ (مراۃ المناجیح، 5/ 170)
4۔ امام زین العابدین علی بن حسین کی لونڈی وضو
کرواتے ہوئے ان پر پانی ڈال رہی تھی کہ اچانک اس کے ہاتھ سے بر تن آپ رضی اللہ عنہ
کے چہرے پر گر گیا جس سے چہرہ زخمی ہو گیا۔ آپ نے اس کی طرف سراٹھا کر دیکھا تو اس
نے عرض کی اللہ ارشاد فرماتا ہے: اور غصہ پینے والے۔ امام زین العابدین نے فرمایا:
میں نے اپنا غصہ پی لیا۔ اس نے پھر عرض کیا: اور لوگوں سے درگزر کرنے والے۔ ارشاد
فرمایا: اللہ تجھے معاف کرے۔ پھر عرض گزار ہوئی: اور اللہ احسان کرنے والوں کو
پسند فرماتا ہے۔ ارشاد فرمایا: جا تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے آزاد ہے۔ (تاریخ
مدینہ دمشق، 41/ 387)

ماریشس میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں 21 فروری 2024ء کو ریجن اور ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ کے
اہداف طے کئے جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

21 فروری 2024ء کو ماریشس، پرونس 1 کی ڈسٹرکٹ
فلک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آن لائن شرکت ہوئی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلی اللہ علیہ و سلم سے کرنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ
انٹرنیٹ ماہِ رمضانُ المبارک کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے شرکا کو ماہِ رمضان میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور درودِ
پاک کی کثرت کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ
ملک دورے پر موجود عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے 20 فروری 2024ء
کوماریشس، پرونس 1 کی ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام 20 فروری 2024ء کو ماریشس کی ڈویژن Rivere du میں
محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بیرونِ ملک دورے پر
موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔
معمول کے مطابق محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
کینیڈا کے علاقے Etobicoke میں ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلےمیں مدنی مشورہ

یورپی ملک کینیڈا کے علاقے Etobicoke میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں 22 فروری 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف
موضوعات پر کلام کیا گیا۔
اس دوران ریجن نگران اسلامی بہن نے فیضانِ
تلاوتِ قراٰن کورس کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن
جمع کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی اور اہداف دیئے۔

22 فروری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز للبنات کے تحت
کینیڈا کی تمام مدرسات اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے
کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
شعبے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے رمضانُ
المبارک میں ہونے والے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کے مدنی پھولوں کا جائزہ لیتے
ہوئے انہیں مضبوط کرنے اور مدرسات اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں تلاوتِ کلامِ
پاک کرنے کا ذہن دیا۔

21 فروری 2024ء کو کینیڈا کے شہر Regina اور
Calgary میں دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ و شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات میں پڑھانے والی مدرسات کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں کینیڈا ریجن کی نگران اسلامی
بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
درجوں کا جائزہ لیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے داخلے کروانے سمیت مختلف اہداف
دیئے۔

22 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت کوہاٹ ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کوہاٹ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ و تحصیل تا جملہ نگران اورشعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو بانئ دعوت اسلامی کی دینی خدمات بتا کر انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل ارشاد فرمایا جبکہ
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی کاموں کو بڑھانے
کے حوالے سے اپنے اپنے اہداف لئے ۔
مردان
ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور جملہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 فروری 2024ء کو پاکستان
کے مردان ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں مردان ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل اور جملہ نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو بانئ دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بتا کر انہیں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو
درپیش مسائل کے جوابات دیئے نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف بھی لئے۔
اس کے علاوہ شرکا اسلامی بہنوں نے ڈویژن سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار کا تقرر کرنے اور دینی کاموں
میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔