آصف علی (درجۂ ثالثہ جامعۃ
المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
(1) مسلمانوں کے پانچ
حقوق: حضرت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے فرمایا: مسلمان پر دوسرے مسلمان کے پانچ حقوق ہے۔ (1)سلام کا جواب دینا
(2) مریض کی عیادت کرنا (3) جنازے کے ساتھ جانا (4) دعوت قبول کرنا(5)چھینکنے والے
کا جواب دینا۔(بخاری،حدیث 1240)
(2)
کامل مسلمان کون : ایک مرتبہ حضور نبی رحمت صلی الله علیہ وسلم نے
صحابہ کرام علیہم الرضوان سے ارشاد فرمایا: جانتے ہو مسلمان کون ہے ؟ صحابہ کرام
علیہم الرضوان نے عرض کی: الله عز وجل اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ ارشاد
فرمایا: مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ (المسند
امام احمد بن حنبل،حدیث 17024)
(3)مسلمان
کی ستر پوشی کرنا : نور کے پیکر صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
ارشاد فرمایا: جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی تو الله عز وجل دنیا و آخرت میں
اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔(صحیح مسلم، حدیث 2699)
(4)
مسلمان سے سلام و مصافحہ کرنا : ایک شخص نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہو
کر اسلام علیکم کہا۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: 10 نیکیاں
۔ دوسرا شخص آیا اس نے السّلامُ عَلَیكُم وَرحمة الله کہا۔ ارشاد فرمایا ۔20 نیکیاں
تیسرا شخص آیا اس نے السلام عَلَيْكُمْ وَرحمة الله وَبرکاتہ کہا۔ ارشاد
فرمایا 30 نیکیاں۔(سنن الترمذی، حدیث: 2698) حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ
جب بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں سلام کرتے اور اس کے متعلق فرماتے کہ حضور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی ایسا کیا کرتے۔ (صحیح مسلم، الحدیث 2168)
(5)
مسلمان بھائی کی عزت کی حفاظت کرنا: ایک شخص نے رسول الله صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی موجودگی میں دوسرے شخص کو تکلیف پہنچائی تو دوسرے شخص نے اس کا
دفاع کیا۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جو اپنے مسلمان
بھائی کی عزت کا دفاع کرے گا تو یہ بات اس شخص کے لیے جہنم کی آگ سے آڑ ہوگی۔(سنن
الترمذی، الحديث 1938)
اللہ عزوجل
ہمیں مسلمانوں کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین بجاہ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔