حق تلفی ایک سنگین گناہ ہے ہر مسلمان کو بچنا ضروری ہے قران و حدیث میں اس کی ممانعت بیان کی گئی ہے اور اس سے بچنے کی تاکید کی گئی۔

حق تلفی کی تعریف: حق تلفی سے مراد کسی کا حق مارنا اس کے حقوق میں کمی کرنا۔ یہ حق مالی بھی ہو سکتا ہے اور غیر مالی بھی جیسے کسی کی عزت جان مال وغیرہ۔

قرآن و حدیث کی روشنی میں:

قرآن مجید میں اللہ پاک نے متعدد مقامات پر حق تلفی سے منع فرمایا ہے سورہ نساء میں ارشاد ہوتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ (پ 5، النساء: 29) ترجمہ: اے ایمان والو! ایک دوسرے کے مال ناحق نا کھاؤ۔ اس طرح سورہ بقرہ میں بھی حق تلفی سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے

آقا کریم ﷺ نے فرمایا: جو کسی مسلمان کا حق مارے گا اللہ پاک اس پر جنت حرام کر دے گا۔ (معجم اوسط، 6/ 403، حدیث: 9219)

حضور نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔ (بخاری، 1/15، حدیث:10)

حق تلفی کی اقسام: تلفی کی کئی اقسام ہیں جن میں چند درج ذیل ہیں:

مالی حق تلف: کسی کا مال ناجائز طریقے سے ہڑپ کر لینا قرض نہ دینا یا کسی اور طریقے سے مال نہ دینا۔

جانی حق تلفی: کسی کی جان لینا اسے نقصان پہنچانا یا اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا۔

شخصی حق تلفی: کسی کی عزت کو اچھالنا اس کی غیبت کرنا اسے ذلیل کرنا۔

معاشی حق تلفی: کسی کو اس کا جائز معاوضہ نہ دینا اس کا حق مارنا۔

سماجی حق تلفی: کسی کو اس کے معاشرتی حقوق سے محروم کرنا جیسے اسے تعلیم صحت کی سہولتوں سے محروم کرنا۔

حق تلفی سے بچنے کے طریقے: حق تلفی سے بچنے کے لیے ضروری ہیں کہ ہم درج ذیل باتوں پر عمل کریں:

اللہ پاک اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کریں، ہر مسلمان کو اس کا حق دیں، کسی کا حق مارنے سے گریز کریں، دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور محبت والا سلوک کریں،اللہ پاک سے دعا کریں کہ وہ ہمیں حق تلفی سے محفوظ رکھے۔

حق تلفی ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو نہ صرف دنیا میں رسوا کرتا ہے بلکہ آخرت میں بھی دردناک عذاب کا باعث بنتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ حق تلفی سے خود بھی بچیں اور دوسرے مسلمانوں کو بھی بچنے کی تلقین کریں۔