دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے
تحت ذمہ داران نے پچھلے دنوں اسسٹنٹ کمشنر
قائدآباد غلام مرتضیٰ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز فیضان
مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے
تحت ذمہ داران نے سیالکوٹ میں ڈی سی عمر شیر دل چھٹہ
سے ملاقات کی اور انہیں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز فیضان
مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لانڈھی کابینہ ایسٹ ملیر کورنگی میں واقع جامعۃ
المدینہ فیضانِ حسن و جمال مصطفےٰ میں تقریب اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر
میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔
واضح رہے!اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ
وائس چیئر مین سید احمرعلی اور ڈائریکٹر ڈی ایم سی سید اویس نے بھی شرکت کی اور
دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے
ذمّہ داران نے 18اکتوبر 2019ء کو عابد حسین مغل(ریجنل یونین آف جرنلسٹ)، چوہدری سلیم صادق(سیاسی شخصیت )اور چوہدری منیب الحق(M.N.A)سے ملاقات کی ۔ذمّہ داران
نےانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے 25صفرالمظفر1441ھ کوجامعۃ المدینہ میں
ہونے والےتقریبِ اسناد شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے
ذمّہ داران نے گجرات میں ڈاکٹر خرم شہزاد(D.C)، توقیر چیمہ(A.D.C.G)، اختر گوندل(D.S.P)سے ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے تحت دنیابھر میں جاری دینی جاری خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت
دی۔
مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے رحیم
یار خان زون میں رئیس محمود(سیاسی شخصیت )سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے وفات پر ان سے
تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔ذمّہ داران نے مرحومہ کی ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں بھی کیں۔علاوہ ازیں
ذمّہ داران نے سیٹھ عبدالماجد (سیاسی شخصیت) اورمیاں عبدالستار (سابق M.N.A)سے ملاقات کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے
ذمّہ داران نے لالیاں سٹی سرگودھا زون میں
چوہدرى مظہر اقبال گوندل(ڈى ایس پى چناب نگر)، محمد ارشد کھرل(ایس ایچ او تھانہ لالیاں)سے ملاقات کی۔ذمّہ داران نےانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے
ذمّہ داران نے کراچی میں مختلف افسران، عہدیداران اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہِ ربیع الاوّل 1441ھ میں ہونے والے
مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیزسکیورٹی کے حوالےسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے
شخصیات کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ نازتصنیف ”غیبت کی
تباکاریاں“ تحفے میں دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہے: ڈاکٹر امین یوسف زئی(D.I.G ویسٹ زون)، سید ناصر بخاری(D.S.P آپریشن)، جاوید یوسف زئی(Z.I.Bانچارج ویسٹ ذون انسپکٹر)، عارف اسلم راؤ(S.S.P سینٹرل)، کرنل طاہر ایاز(سیکٹر کمانڈر کرنل)، جنرل عمیر بخاری(D.G رینجرز)، جاوید علی مہر (ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس)، ظہور مری(اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی)، غلام غوث( گدی نشین پیر آف رانی پور)، افتخار شلوانی( کمشنر کراچی )
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے
ذمّہ داران نےبلوچستان کے ضلع سبی اور تلی
گاؤں میں میر دینار خان ڈومکی اور میر دوستین خان ڈومکی(سابق وفاقی وزیر)سےملاقات کی۔ذمّہ داران
نےدوستین خان کے والد صاحب کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئےصبر کی
تلقین کی ۔علاوہ ازیں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں بھی کی گئی۔
مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے
17اکتوبر2019ء کو سیالکوٹ زون میں چوہدری امجد باجوہ (ایڈوکیٹ) سےان کے دفتر میں ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ علاوہ
ازیں ذمّہ داران نے انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“
بھی تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت
ذمّہ داران نے 17اکتوبر 2019ء کو اسلام آباد میں نورالحق قادری صاحب (وفاقی وزیر مذہبی امور)، سیکٹری اور اسٹاف آفیسر سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے دینی امور
کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور 25صفرالمظفر 1441ھ کو جامعۃ المدینہ میں
ہونے والے تقریبِ اسناد کے حوالے سے دعوت نامہ پیش کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے
ذمّہ داران نے پاکپتن زون میں چوہدری محمد عارف(سابق M.N.A)، فخر حیات بھٹی(سیاسی شخصیات)، چوہدری منظور(صدر مصطفٰی سوسائٹی) سے ملاقات کی
اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے 25صفرالمظفر 1441ھ کو جامعۃ المدینہ میں ہونے والے تقریبِ اسناد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔