20اکتوبر 2019ءکودعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کوٹ مومن میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔چند شخصیات کےنام یہ ہے: مہر غلام عباس ہرل(اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ)، مہر محمد اقبال ہرل(ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج میانوالى)، حاجى محمد اقبال گاڑا(اہم سیاسى شخصیت)، اعتزاز اسلم مارتھ(اسسٹنٹ کمشنر پنڈى بھٹیاں)، خضر حیات بھٹى(اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ)، محمد ذوالفقار(اسسٹنٹ کمشنر عیسٰى خیل)، چوہدرى عمیر حیات(سب رجسٹرار هائى کورٹ)، چوہدرى شوکت(سیاسى شخصیت)، چوہدرى نعیم(سیاسى شخصیت)، مہر مدثر عباس ہرل (ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ)، چوہدرى خالد(سابق چیئرمین لالوالى)، مہر ثقلین عباس ہرل(سابق وائس چیئرمین)، چوہدرى مظفر گوندل(سیاسى شخصیت)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس ربطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےچشتیاں شریف ضلع بھاول نگر میں میاں ممتازمتیانہ(سابق ضلعی ناظم وایم این اے)سے ملاقات کی۔ذمّہ داران ممتاز متیانہ کو عالمی سطح پرہونے والے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالےسےتفصیلی بریفنگ دی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس ربطہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے نگران زون اور رکن کابینہ مجلس رابطہ کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں سیاسی و سماجی شخصیت میر فرید خان عمرانی سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے  ریجن ذمہ دار اور نگرانِ مجلس رابطہ کے ہمراہ کراچی میں ایم پی اے شہزاد قریشی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔ علاوہ ازیں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے  پچھلے دنوں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ندیم(ایس ایچ او سول لائن تھانہ)، اقبال خان(ایس ایچ او اگوکی تھانہ) ،میجر عدنان(ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)،اے ڈی سی ٹو ڈجی اینٹی نار کوٹکس، فروغ نسیم(پرائیویٹ سیکرٹری ٹو لاء منسٹر)۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے  پچھلے دنوں وہاڑی میں نئےتعینات ہونےوالے ڈی پی او اخترفاروق سےملاقات سے ملاقات کی ۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔

اس موقع پرمہر محمدریاض قُہم(چیئرمین وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل)، احمدنویدبلوچ (اسسٹنٹ کمشنر سٹی) ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے  پچھلے دنوں اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد غلام مرتضیٰ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے سیالکوٹ میں ڈی سی عمر شیر دل چھٹہ سے ملاقات کی اور انہیں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں لانڈھی کابینہ ایسٹ ملیر کورنگی میں واقع جامعۃ المدینہ فیضانِ حسن و جمال مصطفےٰ میں تقریب اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔

واضح رہے!اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ وائس چیئر مین سید احمرعلی اور ڈائریکٹر ڈی ایم سی سید اویس نے بھی شرکت کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے 18اکتوبر 2019ء کو عابد حسین مغل(ریجنل یونین آف جرنلسٹ)، چوہدری سلیم صادق(سیاسی شخصیت )اور چوہدری منیب الحق(M.N.A)سے ملاقات کی ۔ذمّہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے 25صفرالمظفر1441ھ کوجامعۃ المدینہ میں ہونے والےتقریبِ اسناد شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے گجرات میں ڈاکٹر خرم شہزاد(D.C توقیر چیمہ(A.D.C.G)، اختر گوندل(D.S.P)سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیابھر میں جاری دینی جاری خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے رحیم یار خان زون میں رئیس محمود(سیاسی شخصیت )سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے وفات پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔ذمّہ داران نے مرحومہ کی ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں بھی کیں۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے سیٹھ عبدالماجد (سیاسی شخصیت) اورمیاں عبدالستار (سابق M.N.A)سے ملاقات کی۔