دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے سیالکوٹ زون میں رزاق وڑائچ(S.H.O)، یوسف گجر(S.H.O)سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا اور 20اکتوبر 2019ء کو ہونے والے یومِ رضا اجتماع میں سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


16اکتوبر 2019ء کو مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےپاکپتن زون  میں میاں رضا علی(وائس چیئر مین اوکاڑہ)سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں میاں رضاعلی نےماہ ربیع الاول1441ھ میں اپنے ڈیرے پر اجتماع میلاد کروانے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے جوہرآباد اور کوٹ مومن میں شخصیات سےملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے  مدنی قافلے میں سفر اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی اور مدنی رسائل تحفے میں دیئے۔چند شخصیات کے نام یہ ہے: امجد جلال(S.H.Oاخترنواز خان(S.H.O), مہر غلام عباس ہرل(اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ)، چوہدرى خضر حیات بھٹى(اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ)، وقاص اسلم(اسسٹنٹ کمشنر بھلوال)، اعتزاز اسلم(اسسٹنٹ کمشنر پنڈى بھٹیاں)، مہر انصر اقبال ہرل(سیاسى شخصیت)، مہر ثقلین احمد ہرل(وائس چیئرمین )۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


کراچی کے علاقے کورنگی اور لیاقت آباد میں15اکتوبر 2019ء کو ذمّہ داران نے میاں اسلام اسلم (سابقM.P.A)اور پولیس اسٹاف کے مختلف عہدیداران اور افسران سے ملاقاتیں کیں۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


پچھلے دنوں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شجر کاری کے حوالے سے ترغیب ارشاد فرمائی تھی اور خود بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے تھے۔شجر کاری مہم کو احسن انداز سے چلانے کےلئے دعوتِ اسلامی نے ایک مجلس بھی قائم کی ہے اس مجلس کے تحت دنیا بھر میں شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں 15اکتوبر 2019ءکو دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے رکنِ کابینہ ،مدرسۃ المدینہ کے طلبہ ، ڈاکٹر فاروق ستار(سیاسی شخصیت)اور مرتضیٰ وہاب(اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل مشیر قانون)کے ہمراہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شجر کاری میں حصہ لیا اور مختلف علاقوں میں درخت لگائے۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


15اکتوبر 2019ء کو مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے میانوالی اور کوٹ مومن میں  دریا خان( صدر تھانہ)، چوہدری امتیاز(سی او میونسپل کمیٹی)، ملک اسد چانڈیہ(اسسٹنٹ کمشنر)، محمد ابریز عباسى(A.S.P)سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


سندھ سیکریٹریٹ کا جدول 

Sun, 20 Oct , 2019
5 years ago

دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ میں مختلف افسران اورعہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں جاری مدنی کاموں کے بارے میں تعارف پیش کرتے ہوئے 18اکتوبر 2019ء کو قافلے میں سفر کرنے اور ماہ ربیع النور شریف1441ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی ہونے والے مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہے:افضل (ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ)، مرتضيٰ سعید(PA ٹو ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ)، عطامحمد (اسسٹنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ)، ادریس(Cashier ہوم ڈیپارٹمنٹ)، بشیر احمد( کلرک ہوم ڈیپارٹمنٹ)، فیاض(PS ٹو منسٹر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ)، اسداللہ(PAٹومنسٹرلوکل گورنمنٹ)، شعیب سرہندی(آفیسرCM ہاؤس)، عرفان (نائب قاصدفوڈ ڈیپارٹمنٹ)، وقار(نائب قاصداینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ)، ایوب (نائب قاصد اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ)، آغا ظہرالدین(سیکریٹری ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ)، حفیظ اللہ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر ڈپیارٹمنٹ)، ایاز میمن(چیف P&DDعارف زرداری PS( ٹو ایڈیشنل سیکریٹری)، محمد علی منگی(ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ )، عبدالطیف خان (سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ)، ناصر خان (ڈرائیور اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ )۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


15اکتوبر2019ءکو مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےگوجرانوالہ میں نعمان حفیظ (ایڈیشنل کمشنر رابطہ)، شفاقت علی(بزنس مین)اور دیگر سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران سے ملاقاتیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ڈیرہ غازی خان میں اسد سرفراز (D.P.O)مہر اسحاق خان(D.S.P) سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے بارے میں تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے شخصیات کو امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں شبیر بلوچ(S.Pاورنگی)اورعرفان احمد خان(D.S.Pاورنگی) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف تنظیمی معاملات پر بات چیت کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ دارانے رکنِ کابینہ کے ہمراہ کراچی کے علاقے ملیر میں مختلف گورنمنٹ افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی  کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ ذمّہ داران نے افسران کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اورمختلف رسائل بھی تحفے میں دیئے۔ جن شخصیات سے ملاقات کی گئی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں : بشیر عباسی(اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی)، عاصم(S.H.O ماڈل کالونی)، عقیل احمد(S.H.O سعود آباد)، حاجى طاہر منج(S.H.O کانڈیوال)، چوہدرى جاوید اقبال گجر(سیاسى شخصیت)، ریاض۔(رپورٹ،محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ   کےتحت ضلع سبی کےتلی گاؤں میں مدنی مذاکرہ اجتماع ہوا جس میں بابو میر محمد سیلاچی(اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آفس سبی)، محمد یوسف آرائیں(اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)، عابد بلوچ(کلرک P.H.E مور احمد(اکاؤنٹس آفسیر ڈویژنل لیویز آفس)، چاکر خان(آپریٹر S.S.P سبی پولیس)سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دیئے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔(محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)