دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن پاکستان کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے ریجن و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے جدول، کارکردگی فارم، اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور شعبہ کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 15 اکتوبر 2020ء مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ماہ کے امیر قافلہ اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی رہنمائی کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقے ناظم آباد کابینہ سے ایبٹ آباد کے لئے ایک ماہ کا مدنی قافلہ روانہ ہوا۔ اس مدنی قافلے میں نگران کابینہ حاجی محمد رضا عطاری اور  کابینہ ذمہ دار مدنی قافلہ علی عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول شریک ہیں۔

دوران مدنی قافلہ رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے ایک ماہ کے مسافرین کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ رکن شوری نے مدنی قافلوں کی سمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ دوران مدنی قافلہ مختلف مقامات پر مدنی حلقے لگائے گئے۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلباء کو دوران طالب علمی بھی اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ فیصل آباد میں، 17اکتوبر 2020ءبروز ہفتہ سیالکوٹ میں، 18 اکتوبر2020ء بروز اتوار لاہور میں اور 19 اکتوبر 2020ء بروز پیر ڈیرہ غازی خان میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

تمام مقامات پر موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری بھی شرکت فرمائیں گے۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی ریجن ، گڈاپ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیو اجتماعات کے آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی ریجن کی کراچی ایسٹ زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیو اجتماعات کے آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

پچھلے دنوں  12ماہ مدنی کاموں کو بڑھانے اور مدنی قافلوں کے نظام کو مزیدمضبوط کرنے کےلئے فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں دارالسنہ کا افتتاح کردیا گیا۔

رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے اپنے دستِ مبارک سے افتتاح فرمایا اور استقامت کی دعا کے ساتھ12ماہ مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں اور دارالسنہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس موقع پر نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، نگران کابینہ رمضان عطاری، ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری قافلہ، ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس مدنی قافلہ 12ماہ زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس نے پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ داران اور مجلس رابطہ ذمہ داران کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورے میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے مزید تربیت کی گئی نیز نومبر میں ہونے والے ٹیلی تھون کے بارے میں نکات پیش کئےگئے اور اس کے لیے کوششیں کرنے کا ذہن دیا گیا۔ مدنی مشورے میں مدنی کاموں میں مزید بہتری اور اضافے کے لیے ترغیب بھی دلائی گئی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس نے عمان کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے مزید تربیت کی گئی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری اور اضافے کے لیے ترغیب بھی دلائی گئی۔


پچھلے دنوں رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے ایبٹ آباد k.p.k کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا مشورہ فرمایا اور ان کی تربیت فرمائی۔

مدنی پھولوں سے نوازا تے ہوئے رکنِ شوریٰ نے شرکاکو 6 نومبر کو ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سےذہن دیا، نیت ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے نیتیں ایڈ کر نے کا طریقہ بتایا، مدرستہ المدینہ شیروان اور مدنی قافلہ کی سمتوں کا وزٹ کیا اور کرچی سے آنے والے مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورےمیں نگران مجلس پاکستان مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے بھی تربیت فرمائی جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری، زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری، نگران کابینہ اور ہزارہ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر2020ء  کو اسپیشل مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سیاسی شخصیت (چیئر پرسن سندھ کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن) اور سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ گورنمنٹ سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی۔ شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔