سیّدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کا لکھا ہوا

ترجمہ کنزُالاِیمان

مع تفسیر

خَزَائِنُ العِرفان

اِس ترجمے کی چندخصوصیات:

٭مَتْن ،ترجَمہ اورتفسیر تینوں پرعالمی مِعیار کے مطابق جدید فارمیشن/ فارمیٹنگ کی گئی ہے اورحتی المقدور ہراعتبار سے انتہائی احتیاط کے ساتھ اس کے حسنِ صُوَرِی(یعنیـ ظاہری حُسن وجمال) کا اہتمام کیاگیا ہے۔٭متنِ قرآن کا بِالاستیعاب تقابل کم وبیش آٹھ بار کروایا گیاہے۔تقابل میں نفسِ متن،رُمُوزاوقاف،اطراف کی علامات و عبارات ، عَرَبی رسم الخط کاخصوصی التزام اورکم وبیش چاربارتقابل بالکتاب بھی شامل ہے۔٭متن کے تقابل کے لئے پاک وہند کے مختلف اداروں کے کئی نسخے پیش نظررکھے گئے ۔٭رسم الخط کے حوالے سے راہنمائی اوراغلاط کی درستی کے لئے ’’الاتقان‘‘،’’فتاوی رضویہ‘‘ اوردیگرکتبِ علمائے اہلسنت سے استفادہ اور دارالافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی)کے جید مفتیانِ عظام کثرہم اللّٰہ تعالٰی سے شرعی راہنمائی بھی لی گئی ہے۔٭متن کے تقابل کے دوران عرب شریف کے مطبوعہ متعدد نسخوں کوبھی پیش نظررکھاگیاہے اوران نسخوں کے علاوہ ’’المکتبۃ الشاملہ‘‘،’’المصحف الرقمی‘‘،’’مصحف المدینۃ النبویہ‘‘،’’Quran Searcher‘‘،’’خزائن الہدایت‘‘،’’القرآن الکریم بالرسم العثمانی‘‘ اور اس جیسے دیگرقرآنی سافٹ ویئرزکوبھی پیش نظررکھاگیاہے۔٭متن کے تقابل کیلئے المدینۃ العلمیۃ کے ماہرحُفّاظ وغیرحُفَّاظ مدنی اسلامی بھائیوں کثرہم اللّٰہ تعالٰی کی خدمات لی گئی ہیں،نیزجیدقراء وحفاظ زِیْدَمَجْدُہُم سے مشاورت کی ترکیب بھی بنائی گئی ہے۔٭ ترجمہ و تفسیرکے تقابل کیلئے رضا اکیڈمی ممبئی(ہند)کے مطبوعہ تصحیح شدہ نسخے کومعیار بنایا گیاہے اور پاک وہندکے قدیم وجدیدکئی نسخوں کو بھی پیش نظر رکھا گیاہے۔٭ ترجمہ وتفسیر کے تقابل کے دوران پاک وہندکے مطبوعہ کم وبیش بارہ نسخوں کی تقریبا500سے زائد لفظی،کتابت، طباعت، قدیم رسم الخط اور نظرثانی میں رہ جانے والی اغلاط کی تصحیح بھی کی گئی ہے۔ ٭تفسیرکے تقابل کے بعد نظرِثانی ، علاماتِ ترقیم، تسہیل اور غیر معروف الفاظ پر اعراب کی ترکیب بھی بنائی گئی ہے، نیز ایسے الفاظ جن کی ہیئت اعراب کی وجہ سے بدل جاتی ہے ان کے رسم الخط کوتبدیل کرکے ان پربھی اعراب لگادیئے گئے ہیں۔ ٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ’’کنزالایمان مع خزائن العرفان‘‘کے اس نسخے میں کم وبیش 2000مشکل وحل طلب مقامات کی تسہیل بھی کی گئی ہے۔٭قاری کی سہولت کیلئے ترجمے کے مشکل الفاظ کی تسہیل ترجمہ ہی میں کردی گئی ہے اورمشکل لفظ کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی تسہیل کوہلالین’’()‘‘ میں واضح کر دیا گیاہے تاکہ اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت کے الفاظِ مبارکہ بعینہٖ ترجمہ میں موجود رہیں اور قاری کوبھی ترجمہ سمجھنے میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو،نیزترجمے کی تسہیل کرتے وقت خلیفہ مفتیٔ اعظم ہند،ادیبِ شہیر حضرت علامہ عبد الحکیم خان اخترشاہجہانپوری رحمہ اللّٰہ تعالٰی کی کتاب ’’تسہیلِ کنزالایمان‘‘سے بھی مددلی گئی ہے۔٭ترجمہ وتفسیر کی تسہیل کرتے ہوئے عربی واُردو لغات،لغات القرآن،معجم القرآن،مفردات القرآن،عربی تفاسیر، معروف سنی تراجم وتفاسیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے عبارات کے ربط پربھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔٭تسہیل کرتے وقت متوسط طبقے کو سامنے رکھاگیاہے،چونکہ تفسیر خزائن العرفان ایک مختصر،جامع،علمی وتحقیقی تفسیرہے اور صدر الافاضل رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے اس تفسیرمیں علمی اصطلاحات کا بکثرت استعمال فرمایا ہے جسے عوام الناس کاسمجھنانہایت ہی دشوار ہے، لہٰذا حتی المقدورانہی مقامات کی تسہیل کی گئی ہے جن کا تعلق عوام سے ہے،اورایسی دقیق ،خالص علمی ابحاث جن کا تعلق علماء سے ہے ان کی تسہیل نہیں کی گئی۔٭حتی المقدورقاری کی آسانی کیلئے فارمیشن/ فارمیٹنگ اس انداز پر کی گئی ہے کہ ترجمے میں جوتفسیری حاشیہ نمبرہے اُس کی تفسیر اُسی صفحہ سے شروع ہو،دیگرنسخوں کی طرح آخری صفحات پرتفسیر کی ترکیب نہیں بنائی گئی،اسی وجہ سے ہرصفحہ پر متنِ قرآن کی لائنوں کو مخصوص نہیں کیاگیابلکہ تفسیروترجمہ کی مناسبت سے جتنے متن کی حاجت تھی اتناہی لایاگیاہے۔ اسی طرح ہرپارہ نئے صفحے سے شروع کیاگیاہے۔

1ہزار218صفحات پر مشتمل یہ ترجمہ قراٰن 2011سے 10 مختلف ایڈیشنز میں2لاکھ26ہزار سے زائد شائع ہو چکا ہے ۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے800روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



پچھلے دنوں  رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مشورہ فرمایا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

مدنی پھولوں سے نوازا تے ہوئے رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو مدنی کاموں کی کارکردگی کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور جذبہ بڑھایا۔ جن علاقوں میں ذمہ داران کی تقرری مکمل نہیں ہوئی انہیں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس پاکستان مدنی قافلہ ، ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری، ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس مدنی قافلہ 12ماہ زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری، نگران کابینہ محمد رمضان عطاری، اراکین کابینہ تا حلقہ قافلہ کے ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)


15 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات مجلس سیکورٹی کے تحت فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و ریجن ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے میلادِ مصطفیٰ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان فرمایا ۔

اجتماعِ پاک میں نگران زون، نگران کابینہ اور دیگر عاشقانِ رسول سمیت پولیس انسپکٹر ارسلان احمد نے شرکت کی۔ (رپورٹ: رکن زون مجلس سیکورٹی مجیب الرحمان عطاری)


16 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ غورغشتی حضرو شہر میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون حضرو کامرہ کابینہ غورغشتی ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا

مدنی مشورے میں رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ سید نعمان مدنی عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے اوراق مقدسہ کے شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کے کاموں کے متعلق تفصیلاً گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکا نے اپنے شعبےمیں مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: سید نعمان مدنی عطاری رکن زون واہ کینٹ زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


15 اکتوبر  2020ء بروز جمعرات مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں دہرائی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی محمد آصف عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی اور اصلاحِ اعمال سے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

دہرائی اجتماع میں بستہ ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


13 اکتوبر2020ء بروز منگل مجلس مدنی قافلہ کے تحت فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شمالی و جنوبی لاہور زون ذمہ داران کا مدنی مشور ہ ہوا۔

مدنی مشورےمیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے تربیت فرمائی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مدنی کاموں پر استقامت، جدول بنانے اور اس پر عمل کرنے کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس مدنی قافلہ،ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ،زون ذمہ داران اور اراکین کابینہ مدنی قافلہ نے شرکت کی۔ 


13 اکتوبر  کو فیضانِ مدینہ فاروق آباد میں فاروق آباد کابینہ کا سنتوں بھرا اجتماع

13 اکتوبر 2020ء بروز منگل فیضانِ مدینہ فاروق آباد میں فاروق آباد کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران جنوبی لاہور زون شرکا میں اعلیٰ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے ۔

اجتماع میں پاک میں جامعۃ المدینہ و مدرستہ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین اور طلبہ سمیت شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے عربی و انگلش میں بھی بیانات کئے۔


13 اکتوبر 2020ء بروز منگل فیضانِ مدینہ فاروق آباد میں فاروق آباد کابینہ کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران جنوبی لاہور زون شرکا کو تقویٰ،پرہیزگاری،قناعت،شکر،صبر کے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے ۔

مشورے میں اراکین کابینہ، ڈویژن اور علاقائی ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مدنی مشورے میں نگران زون نے تحائف بھی تقسیم فرمائے۔


فیضان مدینہ فیصل آباد میں 12، 13 اور14 اکتوبر پیر ،منگل، بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی کے پاکستان بھر کے شفٹ ناظمین کا تین دن کا اجتماع ہوا جس میں اراکین شوری حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری و نگران پاک کابینہ حاجی شاہد عطاری نے شرکائے اجتماع کی تربیت فرمائی اور مدنی کاموں میں مضبوطی لانے، 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، تنظیمی ذمہ داریاں لینے اور ٹیلی تھون کی تیاریوں  کا ذہن دیا۔

اجتماع میں اراکین مجلس نے انتظامی و تعلیمی امور پر تربیت فرماتے ہوئے اصلاح اعمال کا ذہن دیا۔

نگران مجلس محمد یاسر رضاعطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکا کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے جبکہ پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کے سیشنز کا سلسلہ بھی رہا۔ 


14 اکتوبر 2020 کو دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کےتحت طارق روڈ مارکیٹ مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے غسل میت کا طریقہ اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا میں غسل میت دینے کی فضیلت اور اہمیت بھی اجاگر کی۔

اس موقع پر مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور دعوتِ اسلامی کی عظیم کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 اکتوبر  بروز منگل نگران عالمی مجلس مشاورت نے نبیرۂ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ تاج الشریعہ مولانا اختر رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی بھانجی کے گھر محفل نعت میں شرکت کی جس میں متعدد شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر بیان ہو ا نیز آخر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے مدنی پھول سمجھا ئے ۔رسالہ کارکردگی بڑھانے کے بارے میں کلام ہوا اور ماہ ربیع الاول میں گھر گھر میں جھنڈے لگوانے اور چراغاں کرنے  کی ترغیب دلائی ۔