دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بیلجیم (Belgium )میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 21 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
شارٹ
کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر
بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور بزرگوں کے واقعات و حکایات بیان کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بیلجیم
کے شہرانٹورپ اور برسلز میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پچھلے دنوں بیلجیم کے شہرانٹورپ (Antwerp) اور برسلز (Brussels)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیشں کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
ستمبر 2021ءکے پہلے پیر شریف کو ہالینڈ کے شہر
روٹرڈیم میں یوم قفل منایا گیا
شیخ
طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے
جسم کےمختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ
کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک
کا آغاز فرمایا ہے چنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ءکے پہلے پیر شریف کو ہالینڈ( Holland ) کے
شہر روٹرڈیم(
Rotterdam )میں یوم
قفل منایا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادے کا مطالعہ کیا اور6 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے برمنگھم ریجن میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں
ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے
ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور ماہانہ
ڈویژن دینی حلقے میں اجتماعی توبہ کے لئے
دعا کے الفاظ سمجھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اوقات سے متعلق کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نکات
دئیے۔
شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی مختلف
ریجنز میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
ماہ اگست2021ء
میں دعوت اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی لندن، بریڈ
فورڈ اور مانچسٹر(Manchester, London,
Bradford)ریجنز
کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے30 ایسی
اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
دور تھیں۔
ان میں
سے4 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
11
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
6اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/
پڑھوایا۔
5 اسلامی بہن نے شارٹ کورس کیا/ کروایا۔
10 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا ۔
10
اسلامی بہنوں نےنیک اعمال کا رسالہ جمع
کروایا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن لنکشائر(Lancashire) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور عقائد
کی درستی اور اپنے گھر کے افراد کے عقائد کو درست کرنے کی اہمیت و طریقہ پر کلام کیا
نیز دینی حلقوں میں دعا کے انداز اور آدابِ دعا رسالہ پڑھنے /پڑھوانے کا ذہن دیا۔
یوکے
مانچسٹر ریجن گریٹر مانچسٹر کابینہ میں
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن گریٹر مانچسٹر کابینہ میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور فیضانِ تجوید کورس کے حوالے
سے اہم امور پر مشاورت کی نیز آنے والے
ہفتے میں مدرسات کی تربیت کا اہتمام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی
ڈویژن ایکرنگٹن(Accrington)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح
کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق مدنی پھول دئیے نیز اس
شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت مدنی پھول
ارشاد فرمائیں گے
ضرورت
کی قدرعلم دین حاصل کرنا یقینا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے جیسا کہ حدیث پاک میں
فرمایا گیا : طَلَبُ
الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسلِمٍ ” یعنی علم طلب کرنا ہر مسلمان
پر فرض ہے“۔ (سُنَنِ اِبن
ماجہ ج۱ ص۱۴۶ حدیث
۲۲۴)
عاشقان رسول کو علم دین سے سیراب کرنے کے لئے ہر ہفتے کی
طرح آج 18 ستمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا
سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت رہبر شریعت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے
سوالات کے علم و حکمت سے بھر پورجوابات ارشاد فرمائیں گے۔ یہ مدنی مذاکرہ مدنی
چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علمِ
دین کے نور سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔
راقم الحروف کچھ عرصے سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے خلفا وتلامذۂ اعلیٰ حضرت پر کام کررہاہے ،اس
سلسلے میں ان کے خاندان ومتوسلین سے
ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہتاہے ،اٹھارہ انیس ماہ پہلےاستاذالعلماء مفتی تقدس
علی خان صاحب اورشیخ الحدیث مفتی اعجاز ولی خان صاحب پر کام کرنے کے لیے کتب کا
مطالعہ شروع کیا، اگرچہ یہ کتب پہلے بھی پڑھ چکا تھا ،بحرحال معلومات ہوئیں کہ
مفتی اعجازولی خان صاحب کے بیٹے حاجی ظفرپاشاصاحب کراچی میں مقیم ہیں ،فون پر ان سے رابطہ کیا ،ملاقات کا بھی
عرض کیا پھر دیگر مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہ کرسکا،مفتی تقدس علی خان
صاحب پررسالہ بنام’’ تلمیذِ اعلیٰ حضرت مفتی تقدس علی خان ایک عہدسازشخصیت‘‘5جولائی 2021ءاور مفتی اعجازولی خان صاحب پررسالہ بنام’’ تذکرۂ تلمیذاعلیٰ حضرت مفتی محمداعجازولی خان‘‘29اگست 2021ءکومکمل کرنے کی سعادت پائی اورخلیفۂ اعلیٰ حضرت مفتی
سیددیدارعلی شاہ صاحب اور’’الور‘‘کے مشائخ پر کام کا آغازکیا ۔
دودن پہلے برادرِ اسلامی فیصل عطاری (شعبہ حج وعمرہ دعوت اسلامی)سےعالمی مدنی
مرکزفیضان مدینہ کراچی میں ملاقات ہوئی
،ان سے حاجی ظفرپاشاصاحب سےملاقات ارینج کرنے کا کہہ رکھا تھا کیونکہ یہ بھی کلفٹن
میں ظفرپاشاصاحب کے قریب ہی رہتے ہیں ،انھوں نے دورا نِ ملاقات میری بات بھی
کروائی اورآج مورخہ 12ستمبر2021ء ملاقات کا وقت بھی سیٹ کرلیا ،چنانچہ طے شدہ وقت بارہ بجے
سے پہلے ہی ہم ان کے گھر پہنچ گئے ،ابتدائی تعارف کے بعد مفتی اعجازولی خان صاحب
اوران کے خاندان کے بارے میں کافی بات چیت ہوئی، اس گفتگو میں حاجی ظفرپاشاصاحب سےجو نئی باتیں معلوم ہوئیں، وہ درج ذیل ہیں :
٭مفتی اعجازولی خان صاحب بریلی سے کراچی میں ہجرت کرکے آئے ۔
آپ درس وتدریس اور فتوی نویسی سے تعلق رکھتے تھے اور کراچی میں کوئی ایسامقام نہ
ملاجہاں تدریس کا سلسلہ شروع کرسکیں لہٰذا شہزادۂ صدرالشریعہ مولانا عبدالمصطفیٰ
الازہری صاحب (جو اس زمانے میں جامعہ محمدی بھوانہ چینوٹ ضلع جھنگ میں شیخ الحدیث تھے ) نےآپ کو وہاں بلالیا،جب مفتی صاحب کی بیٹی تحسین فاطمہ کی
ولادت کا وقت قریب آیا تو آپ اپنی فیملی کولے کر کراچی گئے کیونکہ بھوانہ چینوٹ
شہرسے دورایک قصبہ ہے جہاں اس زمانے میں
بہتر طبی سہولیات موجودنہ تھیں ۔بیٹی تحسین فاطمہ کی پیدائش 26جنوری 1951ء مطابق
17 ربیع الاخر 1370ھ کو کراچی میں ہوئی، ان کی پیدائش کے بعد آپ نے وہاں جانے کا ارادہ کیا تو فیملی وہاں جانے کے لیے
راضی نہ ہوئی۔ اس کے بعد جلدہی آپ نے راولپنڈی پھر جہلم میں تدریس کا سلسلہ شروع
کیا۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب نے جامع مسجدداتادربارلاہورکے
سامنے ایک مکان کرائے پرلیا ،اس میں جامعہ گنج بخش شروع فرمایا جب دارالعلوم
نعمانیہ لاہورمیں آپ کی مصروفیت زیادہ ہوئیں تو اس جامعہ کا انتظام مولانا اول شاہ صاحب (برادرِ نسبتی بانی جامعہ نعیمیہ لاہورمفتی محمدحسین نعیمی
رحمۃ اللہ علیہ)نے سنبھال لیا۔
٭بریلی شریف میں مفتی اعجازولی خان صاحب سے جن اہم علمانے
ابتدائی درس نظامی کی کتب پڑھیں ان میں صدرالعلمامفتی تحسین رضا خان صاحب،شیخ
الحدیث علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری صاحب،مفتی محمدحسین رضوی (بانی جامعہ رضویہ سکھر) اور مولانا معین
الدین شافعی رحمۃ اللہ علیہم بھی شامل ہیں ،لاہورکے اہم علمامیں مولانا عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا
محمدصدیق ہزاروی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
شمارآپ کے شاگردوں میں ہوتا ہے ۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب ہرماہِ رمضان میں عرصہ درازتک
مختلف جامعات میں دورۂ قرآن بھی کرواتے
رہے،جن میں جامعہ نعمانیہ لاہور،جامعہ
نظامیہ غوثیہ وزیرآ بادضلع گوجرانوالہ ،
جامعہ حنفیہ دار العلوم اشرف المدارس اوکاڑہ،جامعہ حامدیہ رضویہ لاہور شامل ہیں
،وزیرآبادمیں آپ نے دو تین سال یہ خدمت سرانجام دی ،ہرروز صبح وزیرآبادتشریف لے
جاتے اورسہ پہروہاں سے لاہورآیا کرتے تھے ۔یہی معمول اوکاڑہ کے لئے بھی رہا۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کے وصال کے بعد اسلام پورہ جامعہ
مسجدمیں شرفِ ملّت علامہ عبدالحکیم شرف
قادری رحمۃ اللہ علیہ خطابت اورنمازپڑھا تے تھے ۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کی کتب ، فتاوی وتصانیف وغیرہ لاہورسے کراچی لانے کے لیے ریل میں بیلٹی
کروائی ،جب یہ سامان کراچی پہنچاتو یہاں شدیدبارش ہورہی تھی،اس بارش میں یہ علمی خزانہ ضائع ہوگیا جس کا افسوس ہے ۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کے فتاویٰ ماہنامہ رضائے مصطفی
گجرانوالہ ، ماہنامہ سواداعظم لاہور،ماہنامہ گنج بخش لاہورمیں شائع ہوتے تھے ،حاجی
شفیع محمدصاحب (خلیفۂ مفتی تقدس علی خان رحمۃ اللہ علیہ )کے چھوٹے بھائی نے کچھ فتاویٰ اور قرآن پاک اعلیٰ حضرت کے
ترجمے کی تشریح اور تفسیر اعجازالقرآن شائع کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگروہ اس
میں کامیاب نہ ہوئے۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کے والدگرامی حاجی سردارولی خان صاحب پیشے کے اعتبارسے زمین دارتھے ۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کے کل چار بھائی اوردوبہنیں تھیں ،سب سے بڑے بھائی شیخ
الحدیث مفتی تقدس علی خان رحمۃ اللہ علیہ تھے۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کے منجھلے بھائی عبدالعلی خان صاحب کاانتقال 1978ء
میں دل کے عارضہ میں کراچی میں ہوا،آپ کی تدفین شہداقبرستان عزیزآباد میں کی گئی ۔ آپ کا ایک بیٹاجاویدعلی خان ہیں
جس کی ایک بیٹی ہے ،عبدالعلی خان صاحب کی دوبیٹیاں ہیں غزالہ(ان کے دوبیٹے ہیں ) اور سیما (ان کا ایک بیٹااوردوبیٹیاں ہیں ) حیات ہیں اور امریکہ میں مقیم ہے۔ دو اور بیٹیاں نزہت ، نگہت صاحبہ کا انتقال
ہو چکا ہے۔ نزہت صاحبہ کے دو بیٹے ہیں اور امریکہ میں مقیم ہیں۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کے بھائی حافظ مقدس علی خان صاحب
شادی کے دس بارہ دن کے بعد روڈ ایکسیڈنٹ میں جون 1960ء میں وفات پاگئے ،ان کی تدفین طارق روڈ کراچی کے قبرستان میں کی گئی۔
٭مفتی اعجازولی خان
صاحب کی بہن محبوب فاطمہ کی شادی شریف محمدخان صاحب سے ہوئی ،ان کی رہائش لکھیم
پور یوپی ہندمیں تھی،ان کے ایک بیٹے حنیف محمدخان تھے ،جن کے چاریاپانچ
بیٹے ہیں ،اُن میں سے ایک اسدحنیف خان میرے رابطے میں ہیں۔ محبوب فاطمہ صاحبہ کا
انتقال تقریباً 1986ء میں ہوا۔
٭مفتی اعجازولی خان صاحب کی دوسری چھوٹی بہن حمیدفاطمہ کی شادی آغاشوکت علی خان صاحب سے ہوئی ،یہ کراچی میں ہجرت کرکے آگئے تھے،ان کے
چاربیٹے اورچاربیٹیاں ہیں،بیٹوں کے نام آغا شفقت علی خان ،آغاشاہ عالم خان،آغانورعالم خان اورآغا فیض عالم ہیں ۔ اس میں شفقت علی خان کا 2019 ءمیں
اور فیض عالم کا 2006 ءمیں انتقال ہو چکا ہے۔ دو بیٹیاں بھی انتقال کر چکی ہیں اور
سب کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں مدفون ہیں۔ یہ (مفتی
اعجازولی خان صاحب کی بہن حمیدفاطمہ)میری ساس صاحبہ بھی ہیں ان کی بیٹی فوزیہ خاتون کا نکاح مجھ
سے 1988 ء میں ہو ا، نکاح شیخ الحدیث حضرت
علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری نے پڑھایا ۔
٭میرا نام والدہ نے محمدیوسف خان رکھا ، دَدْھیال کی طرف سے
میرانام ظفرعلی خان رکھا گیا ،یوں میرا
خاندانی نام ظفرعلی خان ہے،جب کہ میرے خاندان کے ایک فرد چھوٹے پھوپا اور خسر آغاشوکت علی خان صاحب نےمجھے پاشاکا
لقب دیا۔(کیونکہ ان کا حیدرآباددکن بہت آنا جانا تھا اوروہاں لفظ پاشا کا استعمال کثرت سےہوتاہے) جب اسکول میں نام لکھوانے کی باری آئی تو میرا نام
ظفرپاشالکھوایا گیا،اسی نام ظفرپاشا سے پہچان ہے۔میری پیدائش 6رمضان 1364 ھ مطابق 15اگست 1945ء کو بریلی میں ہوئی۔
مذکورہ گفتگوکے دوران انھوں نے پھل بھی پیش کئے اوراپنے
ہاتھوں سے گرین ٹی بنا کرپلائی ۔اختتام پرراقم نے ان کی خدمت میں اپنے لکھے ہوئے دونوں
رسائل٭تلمیذ اعلیٰ حضرت مفتی تقدس علی خان ایک عہدسازشخصیت اور٭تذکرۂ تلمیذاعلیٰ
حضرت مفتی محمداعجازولی خان پیش کئے اوردرخواست کی کہ ان کامطالعہ فرمائیں اورکہیں
تصحیح کرنی ہوتو اس کی نشاندہی فرمادیں ، حاجی ظفرپاشا صاحب نے اس کی حامی بھرلی،اس
کے بعد بردارم فیصل عطاری صاحب نے پاشا صاحب کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
آنے کی دعوت دی اوریوں یہ ملاقات اختتام پذیرہوئی ،پاشاصاحب رخصت کرنے کےلیے فلیٹ سےباہربھی
تشریف لائے،اللہ پاک انہیں صحت وسلامتی والی لمبی عمر عطافرمائے ۔
واپسی پر نمازظہردعوتِ اسلامی کے زیراہتمام تعمیرہونے والی
خوبصورت مسجدفیضان جیلان کلفٹن میں پڑھی ،حسنِ اتفاق کہ یہاں دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت بلڈکیمپ
لگانے کا سلسلہ تھا ،جس کا افتتاح راقم کی دعا سے ہوا۔ اس کے بعد برادرم فیصل
عطاری صاحب نے اپنے فلیٹ میں پُرتکلف کھانے کا اہتمام کررکھا تھا چنانچہ ان کے ہاں
جانا ہوا،بعدطعام واپسی ہوئی، اللہ پاک فیصل بھائی کو دونوں جہاں کی بھلائیوں سے
مالامال فرمائے ،یہ ملاقات انکے تعاون سے ہوئی ،راقم اس پر ان کا شکر گزار ہے، ان
کی والدہ بیمارہیں، قارئین ان کی صحت کی دعافرمائیں ۔
از: ابوماجدمحمدشاہدعطاری مدنی
(رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ،دعوتِ اسلامی)
12 ستمبر2021ء ، 10:15
دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک
شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی
شعبہ
جات
میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔
المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں
جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا
مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
اس
حوالے سے حامد رضا عطاری مدنی نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات
کا خلاصہ:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی احسانہ دعوت اسلامی نیکی کی دعوت اور اشاعت
علم و شریعت میں سرگرمِ عمل ہے۔ ان امور کو سرانجام دینے کے لئے متعدد شعبے کا
قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ان ہی سے ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ بھی ہےجس نے خالص
علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، اس شعبے کے تحت شعبہ درسیات قائم
ہے جو درسِ نظامی (عالم کورس) میں رائج نصابی کتب پر کام کرنے میں مصروف عمل ہے۔
اب تک اس شعبے میں درجنوں درسی کتب اعراب، حل لغات، حواشی شروحات اور دیگر تحقیقی
امور کے ساتھ شائع کی جاچکے ہیں۔ان ہی میں امام ناصر قاضی عبد اللہ بن عمر الشافعی
رحمۃ اللہ علیہ کی
تفسیر بیضاوی بھی ہے۔یہ تفسیر نحو، صرف، کلام اور قراءت وغیرہ فنون کا ایسا موجیں
مارتا سمندر ہے کہ بغیر حواشی کہ اس کتاب کی افادیت متأثر ہوتی ہے۔ مگر المدینۃ
العلمیہ نے مختلف حواشی سے استفادے کے بعد ایک ایسا حاشیہ ترتیب دیا کہ اسے پڑھنے
والا اغراض مفسر تک باآسانی پہنچ سکتا ہے۔نیز اس نسخے میں مشکل الفاظ کے معانی کو
بین السطور واضح کیا گیا ہےاور تمام ابحاث کا سرخیوں میں عنوان قائم کیا گیا ہےبعض
آیت کی تفسیر قاضی رحمہ اللہ کا تفرد ملا تو اس پر تنبیہ کی۔ الغرض یہ حاشیہ امتیازی خصوصیات کی وجہ سے وافی
و شافی شرح کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ رب العزت شعبہ المدینۃ العلمیہ ودیگر مجالس
دعوت اسلامی کو سلامت رکھے۔اٰمین
نوٹ: صوتی/صوری
پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی
جاتی ہے۔
Dawateislami