فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم:جو مجھ پر ایک بار درود بھیجے، اللہ پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔

القرآن: وَ لٰکنْ رَّسُوْلَ اللّٰہ ِوَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ۔

الحدیث:لا نبی بعدی ۔

ترجمہ:میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور جو کہے کہ نبی آئے گا تو وہ کافر ہے، کیونکہ یہ اس نص کا انکار ہے۔

1۔اب جو کہے کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد کوئی دوسرا نبی آ سکتا ہے، تو وہ گویا یہ کہتا ہے کے اس محل کی ایک اینٹ کو ہٹا کر اس کی جگہ اینٹ لگائی ہے یا ان میں سے ایک اینٹ کو معزول کیا جائے، جو کہ نہیں ہو سکتا، اب نبی کریم علیہ الصلوۃ و السلام کے بعد کوئی نبی، کوئی رسول نہیں آسکتا۔

2۔اور جو یہ عقیدہ رکھے کہ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بعد کوئی نبی آسکتا ہے، وہ کافر ہے اور جو کافر کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔

3۔آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:میرے اور نبیوں کے سلسلے کو ختم کر دیا گیا۔

4۔آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:میں تمام نبیوں کے آخر میں تشریف لایا ہوں۔

5۔ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

6۔آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:میرا ایک نام موکفہ ہے، یعنی سب کے آخر میں تشریف لانے والے۔

7۔آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: آخر النبیین ہوں، یعنی سب نبیوں میں آخری نبی۔

8۔ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:میں خاتم ہوں۔

9۔آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:میں خاتم الانبیاء ہوں۔

10۔ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔

ان احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بعد کوئی نبی آ ہی نہیں سکتا ہے۔