دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو کابینہ اطراف باغ ِمصطفےٰ کی گوجرہ موڑ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون سطح شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کی ڈویژن سطح ذمہ دار کو کارکردگی لینے کا طریقہ بتایا ۔ مزید نئی اصطلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر  2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا کراچی کی زون ایسٹ، کابینہ کھارادر،،ڈویژن ٹاور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ہوئی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر  2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا شعبۂ تعلیم و مجلسِ رابطہ ذمہ دار عالمی سطح اور اسپیشل مجلسِ رابطہ کی اسلامی بہن سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ محافلِ نعت کروانے اور کورس میں اسٹوڈنٹس کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 14 اکتوبر2020ء کو  نیوزی لینڈشعبہ نگران اسلامی بہن سے مکتبۃ المدینہ کے شعبے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ مزید اس کو کس طرح بہتر بنا یا جا سکتا ہے مشورہ ہوا ،ربیع الاول میں خوب تقسیمِ رسائل کا ذہن دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2020ء کو بنگلہ دیش میں مکتبہ المدینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی شیڈول کے نظام کو مضبوط کرنے اور ربیع الاول میں تقسیمِ رسائل کےحوالے سے گفتگو ہوئی ، ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا کہ مختلف پیکجز کے ذریعے خوب تقسیم رسائل کروائیں۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا (Austria ) کے شہر ویانا(Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 20 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آسڑیا کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقا کریم ﷺکی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے نیز تقسیم رسائل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ء کے دوسرے ہفتے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں آرتیگاس (Artigues)،وری آمات( Virrei Amat)،کورنے یا(Cornella)،لا سالوت (La Salut)،بیسوس (Besos)،پارالیل( Paralel)، اورسانتا کولوما( Santa Coloma) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً153 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”اعلیٰ حضرت کا تصوف“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کی زندگی اور اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 13اکتوبر 2020ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن میں یوگینڈا ،کینیا اور تنزانیہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس  میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی کارکردگی اور ربیع الاول میں تقسیمِ رسائل کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریبا 880 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شانِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام اگست اور ستمبر 2020 ء کو یوکے ریجن کے مختلف  شہروں میں 41 دن کا ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا اختتام ہوا۔

اب تک کے ٹیسٹ میں 14 اسلامی بہنوں نے کامیابی حاصل کی جن میں مانچسٹر سے7 اسلامی بہنیں، بریڈفورڈ سے 4 اسلامی بہنیں اور برمنگھم سے 2 اسلامی بہنوں نےکامیابی حاصل کی جبکہ مزید ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا اسکاٹ لینڈ کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے انگلش میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کی ترغیب دلائی، کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مبلغات اور معلومات میں اضافے کا ذہن دیا جبکہ نیک اعمال وصول کرنے کی کارکردگی میں اضافہ اور اپنا رسالہ بھی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن کی تمام نگران اسلامی بہنوں سمیت ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے متعلق نکات سمجھائے نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کے لئے کوششیں کرنے اور ڈونیشن جمع کروانے کے اہداف دئیے۔