صوبہ کشمیر کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبہ کشمیر میں
دینی کام کرنے والی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مظفرآباد،
ڈویژن میرپور اور ڈویژن پونچھ کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
راولپنڈی شہر سےبذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے حوالے سے فالو اپ لیا نیز اب تک کی ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ
لیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور تمام ریجن
نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ”کورس فیضانِ حج و عمرہ“ اور ”کورس خواتینِ اسلام“ کے
متعلق آن لائن ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور تمام
ریجن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن اور شارٹ کورسز کی ذمہ دار نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکا اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےے انہیں زیادہ سے زیادہ ملکوں میں یہ کورسز کروانے نیز
دیگر زبانوں میں یہ کورسز تیار کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
سنجوگ مارکی ملتان میں اسلامی بہنوں کے درمیان
رمضانُ المبارک کے حوالے سے سیشن
شعبہ رابطہ برائے شخصیات گلرز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز سنجوگ
مارکی ملتان میں اسلامی بہنوں کے درمیان رمضانُ المبارک کے حوالے سے سیشن ہواجس
میں دو (2) MPA کی
اہلِ خانہ، سپریم کورٹ کے لائر کی زوجہ، ڈاکٹرز، بزنس مین، پروفیشنلز اور اہلِ ثروت سمیت کم و بیش 100 شخصیات نے
شرکت کی۔
دورانِ سیشن مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتایااور انہیں دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے
کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروایا۔
سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی نگران ملک سطح
کی ذمہ دار ان کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینی و فلاحی کام
کرنے اور امتِ محمدیہ کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر میں ممالک میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔
گزشتہ روز سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی
نگران اور ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ساؤتھ افریقہ ریجن کی نگران اور کابینہ و ڈویژن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے
حوالے سے ساؤتھ افریقہ ریجن کی نگران اور
کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیت مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد
مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اور ملک و کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
نارتھ امریکہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں آن
لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اور ملک و کابینہ سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کی نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے اور اپنے اہداف کو جلداز جلد مکمل کرنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ
روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گلشن D13 اور C13 کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا
ذہن دیا۔
ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی
کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں نیوزی لینڈ کی نئی و سابقہ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی
شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے متعلق اہم امو رپر گفتگو کی گئی جبکہ نئی نگران اسلامی بہن کو نیو شیڈول
سمجھایا گیا اور نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے
اس پر کلام کیاگیا۔
جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ روزدعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ (Adelaide)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رمضان کے مدنی پھولوں کی یاددہانی نیز ڈونیشن کے اہداف
اور 26 ویں شریف یومِ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہمنانے کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسالہ
کارکردگی بروقت جمع کروانےاور فیضانِ تلاوت کلاس میں پابندی کرنے کے حوالے سے
مشاورت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت نیوزی لینڈ میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ نیوزی لینڈ اور دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پچھلے دنوں بیرونِ ملک سڈنی کابینہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی
تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے مختلف اہم امور
پر گفتگو کرتے ہوئے سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے شخصیات اجتماع و
ڈونیشن کے اہداف اور نیو کارکردگی شیڈولز
پر کلام کیا نیز دینی کاموں میں مزید
بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پی آئی بی کالونی کراچی کی اسلامی بہنوں کے
درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے
سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پی آئی بی کالونی کراچی میں علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت ہوئی جس میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔