نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: (حیاء ایمان کا حصہ ہے)
حیاء جنت میں جانے کا سبب ہے بے حیائی دوزخ میں جانے کا سبب ہے۔ (ترمذی، 3/406، حدیث:
2016)
اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ-فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ-وَ
اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(۱۹) (پ
18، النور: 19) ترجمہ کنز الایمان: وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بُرا چرچا
پھیلے ان کے لیے دردناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں
جانتے۔
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب
کسی بندہ کو ہلاک کرنا چاہتا ہے تو اس سے شرم حیاء کو کھینچ لیتا ہے تو اس شخص کو صرف
ایسا ہی پاؤ گے کہ وہ بغض سے بھرا ہوا اور لوگوں کے نزدیک نہایت ہی مبغوض پاؤ گے خود
بھی سب سے بغض رکھے گا اور سب لوگ بھی اس سے بغض رکھے گئے جب وہ شخص اس درجہ مبغوض
ہو جاتا ہے تو اس سے ایمان سلب کر لیا جاتا ہے اب اس شخص کو جہاں بھی موقع ملے گا وہ
خیانت ہی کرے گا اور لوگوں کے نزدیک بھی خیانت میں مشہور ہو جائے گا تو جی اس کا یہ
وصف ہو جائے گا تو اس سے رحمت کھینچ لی جائے گی نہ اس کے دل میں نرمی ہو گی اور نہ
ہی وہ مخلوق پر مہربان ہو گا تو جب اس کی یہ حالت ہو جائے گی تو اس کو جہاں بھی پاؤ
گے ملعون ہی پاؤ گےاس پر لعنت ہی برستی ہو گی اس کی گردن سے اسلام کا حلقہ نکال لیا
جائے گا پھر وہ بے باک ہو کر اسلام کی حدود کو توڑنے لگے گا۔
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک تین شخصوں پر
جنت حرام فرما دی ہے:1 شراب پینے والا۔ 2 والدین کا نافرمان۔ 3 تیسرا وہ جو بے حیائی
کو برقرار رکھتا ہو۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی
کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ سے ایسی شرم کرو جیسا اس سے کرنے کا حق ہے لوگوں
نے کہا ہم تو اللہ سے حیاء کرتے ہے خدا کے رسول اللہ تعالیٰ کے لیے حمد سزاوار ہے
آپ نے فرمایا کہ اتنی سی بات نہیں لیکن جسا اللہ سے شرم کرنے کا حق ہے وہ یہ ہے کہ
سر کی حفاظت کرے اور ان سب کی حفاظت کرے جو سر میں جمع ہے اور پیٹ کی حفاظت کرے اور
ان سب کی جن کو پیٹ نے گھیر رکھا ہے اور موت کو یاد رکھے کہ ایک دن مرنا ہے اور جسم
کا بوسیدہ ہو جانا ہے دنیا کی زینت کو چھوڑ دے آخرت کو پہلی زندگی پر ترجیح دے جس نے
ان تمام چیزوں پر عمل کر لیا تو اس نے اللہ سے شرم کرنے کا حق ادا کر لیا۔
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب جب بھی کسی غیر محرم
عورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے۔(ترمذی، 4/67،
حدیث: 2172)
اللہ پاک ہمیں حیاء جیسی عظیم دولت سے مالامال فرمائے۔
آمین یارب العالمین