عاشقانِ
رسول کے دلوں میں اہل بیت کی محبت کو اُجاگر کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 21صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام علی رضا“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
یا رب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام علی رضا“ پڑھ
یا سن اس کو صحابہ و اہل بیت کی محبت سے مالا مال فرمااور والدین و خاندان سمیت اس
کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
گزشتہ روز نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری کی گوجرہ وڑائچ ہاؤس آمد ہوئی جہاں PTI رہنما وسابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغر وڑائچ ، چوہدری حسام علی وڑائچ، چوہدری
حارث علی وڑائچ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی ۔
نگران پاکستان نے چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے مرحوم والد کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی اور میزبانوں کو دعوت اسلامی کے ساتھ
وابستہ رہنے اور مدنی مذاکروں واجتماعات
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس موقع پر کثیر سیاسی و سماجی شخصیات ، معروف تاجر حاجی عمران ، میاں یاسر( یاسر الیکٹرک اسٹور
والے) ، چوہدری خرم امتیاز وڑائچ سابقہ تحصیل کونسلر بلدیہ گوجرہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین
بیت المال رانا ابرار خان بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و
ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
فرمان باری تعالیٰ ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا
الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔ اس آیت میں زنا کی حرمت و خباثت کو بیان کیا گیا ہے، اسلام
بلکہ تمام آسمانی مذاہب میں زنا کو بدترین گناہ اور حرام قرار دیا گیا ہے، یہ پرلے
درجے کی بے حیائی اور فتنہ و فساد کی جڑ ہے بلکہ اب تو ایڈز کے خوفناک مرض کی شکل
میں اس کے دوسرے نقصانات بھی سامنے آ رہے ہیں گویا یہ دنیا میں عذاب الٰہی کی ایک
صورت ہے۔ (
تفسیر صراط الجنان، 5/454) احادیث کی روشنی
میں اس کی مذمت ملاحظہ فرمائیں۔
احادیث
مبارکہ:
1۔ جب مرد زنا
کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہو جاتا ہے، جب اس فعل سے جدا
ہوتا ہے تو اس کی طرف ایمان لوٹ آتا ہے۔ (ابو داود، 4/293، حدیث: 4690)
2۔ تین شخصوں
سے اللہ پاک کلام نہ فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر رحمت
فرمائے گا ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا؛ بوڑھا زانی، جھوٹ بولنے والا بادشاہ اور
تکبر کرنے والا فقیر۔ (مسلم، ص 69، حدیث: 173)
3۔ نبی کریم ﷺ
نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: زنا کے بارے میں تم کیا کہتے
ہو؟ انہوں نے عرض کی: زنا حرام ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے اسے حرام کیا ہے اور
وہ قیامت تک حرام رہے گا، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: دس عورتوں کے ساتھ زنا
کرنا اپنے پڑوسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے سے ہلکا ہے۔ (مسند امام احمد، 9/226،
حدیث: 23915)
4۔ میری امت
اس وقت تک بھلائی پر رہے گی جب تک ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام نہ ہو
جائیں اور جب ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام ہو جائیں گے تو اللہ انہیں
عذاب میں مبتلا کر دے گا۔ (مسند امام احمد، 15/246، حدیث: 26894)
5۔ سرکار ﷺ
فرماتے ہیں: میں نے رات کے وقت دیکھا کہ دو شخص میرے پاس آئے اور مجھے مقدس سر
زمین کی طرف لے گئے (اس حدیث میں چند مشاہدات بیان فرمائے ان میں ایک یہ بات بھی
ہے) ہم ایک سوراخ کے پاس پہنچے جو تنور کی طرح اوپر سے تنگ ہے اور نیچے سے کشادہ،
اس میں آگ جل رہی ہے اور اس آگ میں کچھ مرد اور عورتیں برہنہ ہیں، جب آگ کا شعلہ
بلند ہوتا ہے تو وہ لوگ اوپر آجاتے ہیں اور جب شعلے کم ہو جاتے ہیں تو شعلے کے
ساتھ وہ بھی اندر چلے جاتے ہیں (یہ کون لوگ ہیں ان کے متعلق بیان فرمایا) یہ زانی
مرد اور عورتیں ہیں۔ (بخاری، 1/467، حدیث: 1386)
مذکورہ احادیث
میں زنا کرنے والے کے عذابات بیان کیے گئے ہیں نیز ہمیں چاہیے کہ ہم اس بری عادت
سے خود کی حفاظت کریں، چنانچہ اس بری عادت سے نجات کا ایک آسان سا نسخہ ہے کہ حضور
ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے جوانو! تم میں سے جو کوئی نکاح کی استطاعت رکھتا ہے تو وہ
نکاح کرے کہ یہ اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے سے نگاہ کو روکتی ہے اور شرمگاہ کی
حفاظت کرنے والا ہے اور جس میں نکاح کی استطاعت نہیں وہ روزے رکھے کہ روزہ شہوت کو
توڑنے والا ہے۔
(بخاری،3/422،حدیث:5066)
اللہ پاک
ہمارے معاشرے کو بدکاری سے پاک فرمائے۔
پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر
عطاری اور ان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے
سیالکوٹ DPOآفس کا دورہ کیا ۔ افسران نے رکن شوری کا استقبال کیا
اور ان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر رکن شوری نے ڈی ۔پی ۔او۔ آفس کی مسجد
میں نماز جمعہ کے بیان میں ”جنگ بدر “ کے حوالے سے گفتگو کی جس میں SP,ASP,DSP,SHOاور سیکیورٹی برانچ کے تمام عملہ نے شرکت کی ۔
بعد ازاں رکن شوری نے SP انویسٹیگیشن کے دفتر میں مدنی حلقہ لگایا جس
میں اعتکاف کرنے اور ستائیسویں شب فیضان مدینہ میں گزارنے کی دعوت دی ۔
اسی طرح رکن شوری نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ سی ۔ایس۔پی۔
آفیسر نوید انجم سے انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں سنت اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ
ڈویژن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
فیضان آن لائن اکیڈمی ستیانہ روڈ برانچ فیصل آباد میں مدنی عملے کا مدنی مشورہ
07 اپریل
2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی ستیانہ روڈ برانچ میں فیصل آباد ڈویژن
سرگودھا برانچ اور جھنگ برانچ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس مدنی مشورے میں نگران مجلس مولانا یاسر مدنی
نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئےڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا غلام عباس مدنی اور رکن مجلس مولانا عامر سلیم مدنی بھی
موجود تھے۔ (رپورٹ : محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
زنا کے 6
نقصانات: حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: زنا سے بچو کیونکہ اس میں 6 نقصانات ہیں،
تین دنیا میں اور تین آخرت میں۔ دنیا کے تین نقصانات یہ ہیں؛ زنا زانی کے چہرے کی
خوبصورتی ختم کر دیتا ہے، اسے محتاج و فقیر بنا دیتا اور اس کی عمر گھٹا دیتا ہے۔
جبکہ آخرت کے نقصانات یہ ہیں؛ زنا اللہ پاک کی ناراضی، سخت حساب اور جہنم میں
مدتوں رہنے کا سبب ہے۔(مکاشفۃ القلوب،ص158)
آگ کی زنجیریں اور سلاخیں: حضور اکرم ﷺ کا فرمان عبرت نشان ہے: زانی قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے
کہ ان کے چہرے آگ کی طرح بھڑک رہے ہوں گے وہ اپنی بدبودار شرمگاہوں کی وجہ سے
مخلوق میں پہچانے جائیں گے، ان کی شرمگاہیں بدبودار ہوں گی، ان کو منہ کے بل جہنم
کی طرف گھسیٹا جائے گا، جب وہ جہنم میں داخل ہوں گے تو حضرت مالک عَلَیہِ
السَّلَام ان کو آگ کی ایسی قمیص پہنائیں گے کہ اگر اس کو اونچے اور مضبوط پہاڑ کی
چوٹی پر لمحہ بھر کے لیے رکھ دیا جائے تو وہ جل کر راکھ ہو جائے پھر حضرت مالک
عَلَیہِ السَّلَام فرمائیں گے: اے عذاب کے فرشتو! ان زانیوں کی آنکھوں کو آگ کی
سلائیوں سے داغ دو کیونکہ یہ حرام دیکھتے تھےان کے ہاتھوں کو آگ کی زنجیروں سے جکڑ
دو کیونکہ یہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھاتے تھے، ان کے پاؤں کو آگ کی بیڑیوں سے باندھ
دو کیونکہ یہ حرام کی طرف چلتے تھے۔ عذاب کے فرشتے کہیں گے: ہاں ہاں ضرور! تو وہ
ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو زنجیروں میں جکڑ دیں گے اور ان کی آنکھیں آگ کی سلائیوں
سے داغ دیں گے تو وہ چیخ و پکار کرتے ہوئے فریاد کریں گے: اے عذاب کے فرشتو! ہم پر
رحم کرو، ایک لمحہ کے لیے تو ہم سے عذاب کم کر دو۔ فرشتے ہیں کہیں گے: ہم تم پر
کیسے رحم کریں جبکہ رب العالمین قہار و جبار تم پر غضب فرماتا ہے۔ (نیکیوں کی
جزائیں اور گناہوں کی سزائیں، ص 34)
تانبے
کا لباس:
حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے: جس نے اپنی آنکھوں کو حرام سے پُر کیا اللہ اس کی آنکھوں
کو جہنم کے انگاروں سے بھر دے گا اور جس نے حرام کردہ عورت سے زنا کیا اللہ پاک اس
کو قبر سے پیاسا، روتا، غمگین، سیاہ چہرہ اور تاریکی کی حالت میں اٹھائے گا اس کی
گردن میں آگ کا طوق اور جسم پر پگھلے ہوئے تانبے کا لباس ہوگا، اللہ پاک نہ تو اس
سے کلام فرمائے گا اور نہ ہی اسے پاک کرے گا اور اس کے لیے درد ناک عذاب ہے۔(نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں، ص 34)
غیر
عورت سے ہاتھ ملانے کا عذاب: حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے کسی
اجنبیہ عورت سے مصافحہ کیا یعنی ہاتھ ملایا وہ بروز قیامت اس حال میں آئے گا کہ اس
کا ہاتھ آگ کی زنجیروں سے گردن کے ساتھ بندھا ہوگا اور اگر اس مرد نے اجنبیہ سے
زنا کیا ہوگا تو اس کی ران اللہ کی بارگاہ میں عرض کرے گی: میں نے فلاں مہینے میں
فلاں جگہ پر فلاں کے ساتھ ایسا ایسا (یعنی زنا) کیا تھا، اس وقت اس کے چہرے کا
گوشت جھڑ جائے گا تو اس کا چہرہ بغیر گوشت کے ہڈی کا رہ جائے گا، اللہ پاک اس گوشت
سے فرمائے گا: میرے حکم سے پہلی حالت پر لوٹ آ! تو وہ گوشت دوبارہ اس کے چہرے پر
جم جائے گا اور زانی کا چہرہ تارکول سے بھی زیادہ سیاہ ہو جائے گا، زانی جرأت کرتے
ہوئے کہے گا: یا رب میں نے تو کبھی گناہ نہیں کیا، اللہ پاک زبان کو حکم دے گا:
گونگی ہو جا! پس وہ گونگی ہو جائے گی تو اس وقت اعضائے بدن بولنا شروع کریں گے،
ہاتھ کہے گا: میں نے حرام کی طرف دیکھا تھا، پاؤں کہیں گے: ہم حرام کی طرف چلے
تھے، شرمگاہ کہے گی: میں نے حرام فعل کیا تھا، محافظ فرشتہ کہے گا: میں نے سنا تھا
دوسرا فرشتہ کہے گا میں نے لکھا تھا اور زمین کہے گی میں نے دیکھا تھا تو اللہ پاک
فرمائے گا مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم! مجھے تیری حرام کاری کا علم تھا اس کے
باوجود میں نے تیری پردہ پوشی فرمائی اے میرے فرشتو! اس کو پکڑ کر میرے عذاب میں
ڈال دو اسے میری ناراضی کا مزہ چکھاؤ جس نے بے حیائی کی اس پر میرا غضب انتہائی
سخت ہوگا۔
اللہ پاک
ہمارے معاشرے کو بدکاری سے پاک کرے۔ آمین
06 اپریل 2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی
اچھرہ برانچ لاہور میں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن برانچ اور شیرانوالہ گیٹ برانچ کے
مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں نگران مجلس مولانا یاسر مدنی نے
بارہ دینی کام اور رمضان عطیات پر گفتگو
کی ۔ نگران مجلس نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ
لیا اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان مدنی اور رکن مجلس مولانا عامر سلیم مدنی بھی موجود
تھے ۔ (رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
بدکاری ایک
سنگین ترین گناہ ہے، دین اسلام جہاں زنا سے منع کرتا ہے وہیں اسبابِ زنا کے قریب
جانے سے بھی روکتا ہے شرک کے بعد زنا کی نجاست و خباثت تمام معصیات سے بڑھ کر ہے،
کیونکہ یہ گناہ ایسے ہیں جو دل کی قوت و وحدت کو پارہ پارہ کر دیتے ہیں اور جب یہ
نجاست دل کو فساد سے بھر دیتی ہے تو یقینا انسان اللہ کی ذات سے دور ہی ہوگا، نیز
ہر گناہ اللہ کی نافرمانی ہے اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری سے اعراض ہے اور اللہ
کا نافرمان دنیا و آخرت میں کہیں چین و سکون نہیں پاتا۔ اسی طرح بہت سی آیات
مبارکہ میں بدکاری کی مذمت بیان کی گئی ہے، چنانچہ فرمان باری تعالیٰ ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ
سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
احادیث
مبارکہ:
1۔ جو عورت
کسی قوم میں اس کو داخل کر دے جو اس قوم سے نہ ہو (یعنی زنا کرایا اور اس سے اولاد
ہوئی) تو اسے اللہ کی رحمت کا حصہ نہیں ملے گا اور اللہ پاک اسے جنت میں داخل نہ
فرمائے گا۔ (ابو داود، 2/90، حدیث: 2263)
2۔ جس بستی
میں زنا اور سود ظاہر ہو جائے تو انہوں نے اپنے لیے اللہ کے عذاب کو حلال کر دیا۔
(مستدرک، 2/339، حدیث: 2308)
3۔ جس قوم میں
زنا ظاہر ہوگا وہ قحط میں گرفتار ہوگی اور جس قوم میں رشوت کا ظہور ہوگا وہ رعب
میں گرفتار ہوگی۔(مشکاۃ المصابیح،1/656،حدیث:3582)
4۔ ساتوں آسمان
اور ساتوں زمینیں بوڑھے زانی پر لعنت کرتی ہیں اور زانیوں کی شرمگاہ کی بدبو جہنم
والوں کو ایذا دے گی۔(مجمع الزوائد، 6 / 389، حدیث: 10541)
5۔ زنا کرنے
والا زنا کرنے کے وقت مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا چوری کرنے کے وقت مؤمن نہیں
رہتا اور شراب پینے والا شراب پینے کے وقت مؤمن نہیں رہتا۔ (بخاری، 2/137، حدیث:
2475 )
مذکورہ احادیث
مبارکہ میں زنا کرنے والے کے عذابات بیان کیے گئے ہیں، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس
بری عادت سے خود کی حفاظت کریں تاکہ اس دنیا کی رسوائی سے بھی بچا جا سکے اور آخرت
کی رسوائی سے بھی بچا جا سکے اورجو لوگ کسی وجہ سے نکاح کی استطاعت نہیں رکھتے تو
انہیں چاہیے کہ کثرت سے روزے رکھیں اور بدکاری حرام کاری سے بچتے رہیں یہاں تک کہ
اللہ پاک انہیں اس حرام کاری سے بچنے پر اجر دے، جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے جوانو! تم میں سے جو
کوئی نکاح کی استطاعت رکھتا ہے تو وہ نکاح کرے کہ یہ اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے
سے نگاہ کو روکتا ہے اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے اور جس میں نکاح کی استطاعت
نہیں وہ روزے رکھے کہ روزہ شہوت کو توڑنے والا ہے۔ (بخاری،3/422،حدیث:5066)
گزشتہ روز UK کے شہر برمنگھم اسٹیچفورڈ میں قائم فیضان مدینہ میں افطار اجتماع منعقد
ہوا، جس میں ڈاکٹرز ، میڈیا سے وابستہ افراد وصحافی ، پولیس افسران ، سرجنٹ و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ویلز سید فضیل رضا عطاری نے اس موقع پر
حاضرین کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں زکوۃ و صدقات دینے کی برکات کے متعلق بیان
کیا جبکہ رمضان المبارک کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے خوب عبادتیں کرنے اور شب قدر
کیسے گزاریں؟ کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔ (رپورٹ : بیرون ملک / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
مرد اور عورت
کے درمیان نکاح کے بغیر ہونے والے باہمی جنسی رابطے کو زنا کہتے ہیں، زنا گناہ
کبیرہ ہے۔ اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: وَ
لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
احادیث
مبارکہ:
1۔ جب مرد زنا
کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہو جاتا ہے، جب اس فعل سے جدا
ہوتا ہے تو اس کی طرف ایمان لوٹ آتا ہے۔ (ابو داود، 4/293، حدیث: 4690)
2۔ تین شخصوں
سے اللہ پاک کلام نہ فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر رحمت
فرمائے گا ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا؛ بوڑھا زانی، جھوٹ بولنے والا بادشاہ اور
تکبر کرنے والا فقیر۔ (مسلم، ص 69، حدیث: 173)
3۔ میری امت
اس وقت تک بھلائی پر رہے گی جب تک ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام نہ ہو
جائیں اور جب ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام ہو جائیں گے تو اللہ انہیں
عذاب میں مبتلا کر دے گا۔ (مسند امام احمد، 15/246، حدیث: 26894)
4۔ نبی کریم ﷺ
نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: زنا کے بارے میں تم کیا کہتے
ہو؟ انہوں نے عرض کی: زنا حرام ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے اسے حرام کیا ہے اور
وہ قیامت تک حرام رہے گا، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: دس عورتوں کے ساتھ زنا
کرنا اپنے پڑوسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے سے ہلکا ہے۔ (مسند امام احمد، 9/226،
حدیث: 23915)
5۔ بے شک عورت ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے جس نے
کسی حسن و جمال والی عورت کو دیکھا اور وہ اسے پسند آگئی پھر اس نے اللہ کی رضا
حاصل کرنے کی خاطر اپنی نگاہوں کو اس سے پھیر لیا تو اللہ پاک اسے ایسی عبادت
توفیق عطا فرمائے گا جس کی لذت اسے حاصل ہوگی۔( جمع
الجوامع، 3 / 46، حدیث: 7201)
6۔ مومن تو
کوئی زنا کر ہی نہیں سکتا۔ (بخاری، 3/614، حدیث: 1714)
7۔ شادی شدہ
مرد و عورت زنا کریں تو دونوں کو سنگسار کر دو یہ اللہ کی طرف سے سزا ہے۔ (بخاری،
4/ 345، حدیث: 6830)
بدکاری مرد
اور عورت کے درمیان نکاح پڑہےبغیر ہونے والے باہمی جنسی رابطے کا نام ہے جسے زنا
کہتے ہیں، زنا گناہ کبیرہ ہے۔ اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ
سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
احادیث
مبارکہ:
1۔ جب مرد زنا
کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہو جاتا ہے، جب اس فعل سے جدا
ہوتا ہے تو اس کی طرف ایمان لوٹ آتا ہے۔ (ابو داود، 4/293، حدیث: 4690)
2۔ تین شخصوں
سے اللہ پاک کلام نہ فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر رحمت
فرمائے گا ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا؛ بوڑھا زانی، جھوٹ بولنے والا بادشاہ اور
تکبر کرنے والا فقیر۔ (مسلم، ص 69، حدیث: 173)
3۔ میری امت
اس وقت تک بھلائی پر رہے گی جب تک ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام نہ ہو
جائیں اور جب ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام ہو جائیں گے تو اللہ انہیں
عذاب میں مبتلا کر دے گا۔ (مسند امام احمد، 15/246، حدیث: 26894)
4۔ نبی کریم ﷺ
نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: زنا کے بارے میں تم کیا کہتے
ہو؟ انہوں نے عرض کی: زنا حرام ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے اسے حرام کیا ہے اور
وہ قیامت تک حرام رہے گا، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: دس عورتوں کے ساتھ زنا
کرنا اپنے پڑوسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے سے ہلکا ہے۔ (مسند امام احمد، 9/226،
حدیث: 23915)
5۔ بے شک عورت ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے جس نے
کسی حسن و جمال والی عورت کو دیکھا اور وہ اسے پسند آگئی پھر اس نے اللہ کی رضا
حاصل کرنے کی خاطر اپنی نگاہوں کو اس سے پھیر لیا تو اللہ پاک اسے ایسی عبادت
توفیق عطا فرمائے گا جس کی لذت اسے حاصل ہوگی۔ (جمع الجوامع، 3/42، حدیث: 7251)
6۔ مومن تو
کوئی زنا کر ہی نہیں سکتا۔ (بخاری، 3/614، حدیث: 1714)
7۔ شادی شدہ
مرد و عورت زنا کریں تو دونوں کو سنگسار کر دو یہ اللہ کی طرف سے سزا ہے۔ (بخاری،
4/ 345، حدیث: 6830)
اسلام ہمیں
تمام گناہوں سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے وہاں زنا سے بھی منع کرتا ہے، زنا ایک سنگین
اور بہت بڑا گناہ ہے، دین اسلام جہاں زنا سے منع کرتا ہے وہیں اسبابِ زنا کے قریب
جانے سے بھی روکتا ہے، شرک کے بعدزنا کی نجاست و خباثت تمام معصیات سے بڑھ کر ہے
کیونکہ یہ گناہ ایسا ہے جو دل کی قوت و وحدت کو پارہ پارہ کر دیتی ہے، زنا کرنے کے
بہت سے نقصانات ہیں اس سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے، معاشرہ ایسے فرد کو برا بھلا
کہتا ہے اس سے ایمان کی نورانیت ختم ہو جاتی ہے اور زنا کی سزا بھی بہت سخت ہے کہ
اس کو رجم کیا جائے، بدکاری کی مذمت قرآن و حدیث میں بھی آئی ہے۔
بدکاری
کی تعریف:
بدکاری، زنا کاری یا پھر حرام کاری شادی شدہ شخص کا بالارادہ کسی ایسے شخص کے ساتھ
جنسی اختلاط جو مرتکب جرم کا شوہر یا بیوی نہ ہو یا کسی کا ایسے شخص کے ساتھ جو
کسی اور کے ساتھ شادی شدہ ہو ان کے ساتھ بد فعلی یعنی برا کام کرے بدکاری کہلاتا