فیصل آباد ڈویژن کے علاقائی نگرانوں کی نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں
قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے علاقائی نگران اسلامی بھائیوں کی نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری ہوئی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں رمضان شریف میں اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ رمضان عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ و ڈویژن فیصل آباد کے تحت دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں معروف کاروباری شخصیت محمد قاسم اور اسپیشل سیشن جج اینٹی کرپشن محمد اسلم بھٹی کی آمد ہوئی۔
اسپیشل سیشن جج اینٹی کرپشن محمد اسلم بھٹی نے مدینہ منورہ کی حاضری سے پہلے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں آدابِ مکہ و مدینہ کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد
فرمائے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے فیصل آباد ڈویژن میں قائم مدرسۃالمدینہ کے ناظمین ومدرسین کا مدنی مشورہ فرمایا۔
نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃالمدینہ کے ناظمین ومدرسین کو رمضان شریف میں اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کرانے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ رمضان عطیات جمع کروانے کے بارے میں مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران کی کوشش سے ایس ایس پی قیوم گوندل نے فیضان آئن لائن اکیڈمی کے فرض علوم میں ایڈمیشن لے لیا۔
اسی طرح ذمہ داران نے ڈی ایس پی لیگل قیصر امین
بٹ، ایس ایچ او عدنان اعجاز اور ایس ایچ
او سبزی منڈی توقیر خاں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے
والے اعتکاف میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
اوقات الصلوٰۃ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ اوقات الصلوٰۃ دعوتِ اسلامی کے اسلامی
بھائیوں کا 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ اوقات
الصلوٰۃ کے نگران، استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ رمضانُ المبارک میں 12 دن پر مشتمل مدنی قافلے کے سفر پر روانہ ہوئے۔
دورانِ مدنی قافلہ علمِ توقیت سے آگاہی کے سلسلے
میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی علمائے کرام، ٹیچرز اور دیگر شعبہ جات سے
تعلق رکھنےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعبار ت سے تربیت کی۔(رپورٹ:شعبہ
اوقات صلوٰۃ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 اپریل 2022ء بروز
جمعرات کراچی کے علاقے سخی حسن میں شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ صابر عطاری نے شعبے کے دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے
زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر
عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایک ماہ کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے
درمیان تفسیر سننے سنانے کا حلقہ
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں ہونے والے
ایک ماہ کے اعتکاف کے دوران عاشقانِ رسول کے لئے تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صراط الجنان سے قراٰنِ پاک کی تفسیر پڑھ
کر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت کا حاضرین کے
ساتھ سوال و جواب کاسلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ
الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-
ترجمہ
کنز العرفان: رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت
اور رہنمائی ہے ۔ (سورۃ
البقرہ، آیت 185)
رمضان
المبارک رب عزوجل کی
طرف سے امت محمدیہ کو عطاکردہ نہایت رحمتوں اور برکتوں کا مہینا والا ہے جس کی
ساعتوں سے ان دنوں امت مسلمہ فیض یاب ہورہی ہے۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رمضان
کی شان سے عاشقان رسول کو بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”رمضان کی شان“
پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب المصطفٰے!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”رمضان کی شان“ پڑھ
یا سُن لے اُسے ماہ رمضان کا قدردان بنا اور ساری زندگی گناہوں سے بچ کر نیکیوں
میں گزارنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اپریل 2022ء بروز بدھ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی
جن میں سینئر چیف انوائرنمینٹ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ محمد سلیم جلبانی، ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شمس الدین شیخ، ڈپٹی سیکریٹری
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زین العابدین لغاری اور سیکشن آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید رکن الدین شامل
تھے۔
اس موقع پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے چند سوالات ریکاڈ کروائے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ اوکاڑہ اور ڈسٹرکٹ ساہیوال میں مختلف
شخصیات اور افسران سے ملاقات
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ اور ڈسٹرکٹ ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں
نے شخصیات سمیت مختلف افسران سے ملاقات
کی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے شخصیات
کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا
جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈپٹی سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زین العابدین
لغاری کی مدنی مذاکرے میں شرکت
5اپریل 2022ء بروز منگل ڈپٹی سیکریٹری ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ زین العابدین لغاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے
والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
اس دوران ڈپٹی سیکریٹری کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری
سے ہوئی، رکنِ شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اُن کے سر پر عمامہ شریف باندھا
نیز مکتبۃ المدینہ کی کتاب’’فیضانِ نماز‘‘ تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برئے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر فیصل آباد زاہد حسین سے ان کے آفس
میں ملاقات کی۔
اس دوران ڈویژن نگران طیب عطاری اور سٹی ذمہ دار
قاری شوکت عطاری نے ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ کمشنر آفس میں شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔بعدازاں
ڈویژنل کمشنرنے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو
سراہتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔
دوسری جانب ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پتوکی میں پنجاب اسمبلی
کے ڈائریکٹر سجاد
احمد صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)