پچھلے
دنوں فیضان مدینہ ڈیرہ غازی خان میں افطار
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جہاں چیف آفیسر
ضلع کونسل نے دورہ کیا۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےافطاری کے
بعد دعوت اسلامی کا تعارف کراتے ہوئےکتاب ”فیضان رمضان“ تحفے میں پیش کی ۔چیف آفیسر کو فیضان مدینہ کے تعمیراتی کام کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اپنے اچھے
تاثرات دیئے ۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
مدنی
مرکز فیضان مدینہ کروڑ پکا میں شخصیات
کی خیر خواہی کے لئے افطار اجتماع کا اہتمام
گزشتہ
روز مدنی مرکز فیضان مدینہ کروڑ پکا میں شخصیات کی خیر خواہی کے لئے افطار اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں کروڑپکا رنر اپ
ایم پی اے نواب رضی اللہ خان ، ڈی ایس پی
محمد افضل خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا منصب علی ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی راؤ محمد عمران ، انچارج ریسکیواسٹیشن کروڑ پکا 1122 احمد شیر ، معروف بزنس مین ملک عبد العزیز بوکا
سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اجتماع
میں ملتان ڈویژن کے نگران سادات عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور اصلاح نفس کے موضوع پر حاضرین سے گفتگو کی اس موقع پر
ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد اشرف عطاری ، نگران
کروڑپکا راؤحفیظ اللہ عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
جامع مسجد قادریہ اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں قائم
جامع مسجد قادریہ میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں قرب
و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے
نمازِ جنازہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھائے
اور انہیں رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:زبیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم
کے تحت 7 اپریل 2022 بروز جمعرات یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں افطار
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول
مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ مبلغ ِدعوتِ اسلامی
نے’’رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اس کے
علاوہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مناجات و دعا کا سلسلہ کیا۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی نگران،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈائریکٹر آف کالجز گوجرانوالہ ڈویژن کے آفس میں
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اپریل 2022 بروز
جمعرات استقبال رمضان کے حوالے سے ایک میٹ
اپ ہوا جس میں دیگر افسران کی بھی شرکت رہی۔
دورانِ میٹ اپ مبلغِ دعوت اسلامی مولانا محمد افضل عطاری نے ’’رمضان کے فضائل‘‘ اور
’’رمضان کیسے گزاریں‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ تعلیم گوجرانوالہ محمد فیاض عطاری نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈئریکٹر آف کالجز سیّد مختار حسین شاہ کو ’’فیضان
رمضان‘‘ کتاب تحفے میں دی۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار
شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ٹاؤن
جمشید کوارٹر کے علاقہ بہار آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 6 اپریل 2022ء کو ٹاؤن
جمشید کوارٹر کے علاقہ بہار آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع انعقاد پذیر ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں’’ وقت کی قدر اور ضیاعِ وقت کے
چند امور ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ملک و
بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے
حوالے سے بتاتے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
ٹاؤن شپ مدینہ مارکیٹ لاہور میں تاجران کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 رمضانُ المبارک 1443ھ کی
شب بمطابق 8 اپریل 2022ء بروز جمعہ پنجاب پاکستان کے ٹاؤن شپ (قائد اعظم ٹاؤن) میں واقع مدینہ مارکیٹ
لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دییتے ہوئے اُن کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بعدنمازِ فجر گلزار
مدینہ ڈاکخانے والی مسجد نواں والا چوک میں سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے اسلامی بھائیوں
کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مجلس
بین الاقوامی امور کی لینگویج ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں بذریعہ
انٹرنیٹ مجلس بین الاقوامی امور کی لینگویج ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا
سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت
ذمہ دار اسلا می بہن نے عربی لینگویج ذمہ
دار ، انگلش لینگویج ذمہ دار، بنگلہ لینگویج ذمہ دار اور دیگر لینگویج ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو مختلف ملکوں مثلاً کلکتہ
میں بنگلہ زبان میں، کوریا اور شام میں عربی زبان میں ، عمان میں سوازی لینڈ، نارتھ امریکہ میں انگلش زبان میں، یو ایس اے میں
پشتو زبان میں اور بمبئی میں تامل زبان میں کورسز کروانے کے اہداف دیئے جس پر متعلقہ ذمہ داران نے ان اہداف کو پورا کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 4اپریل 2022ءبروز پیر راولپنڈی شہر میں پاکستان مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے صوبہ سندھ حیدرآباد کی سرکاری ڈویژن کا بذریعہ
آن لائن انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ سندھ نگران حیدرآباد سرکاری ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کام کرنے اور رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز سابقہ سال
رمضان سالانہ ڈونیشن کا موجودہ کارکردگی سے تقابل کیا اور رواں سال کے حوالے سے
نکات بتائے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 5اپریل 2022ءبروز منگل راولپنڈی شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی میٹروپولیٹن نگران تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے ۔
٭دوسری
جانب 2اپریل 2022ءبروز ہفتہ اسلام آباد شہر میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اسلام آباد سٹی کی زون تھری کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تھری کی زون
تا علاقہ سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے بیان کے بعد ڈونیشن
اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے
نیز اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی بھی کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک و بیرونِ ملک
میں عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں پیارے آقا ﷺ کی سیرتِ
طیبہ سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف اسلامک ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں 7 اپریل 2022ء بروز جمعرات دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ تقویٰ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کی خوفِ خدا کے متعلق تربیت کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد
دینی
کاموں کی ترقی میں مشورہ کرنا اور باہمی مشاورت سے نکات طے کرکے اس کا نفاذ کرنا
بہت اہمیت کا حامل ہے اسی سلسلے میں عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 28مارچ اور 4
اپریل 2022ء کوبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ملک و بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی
۔
مشورے
میں سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا فولواپ کیا گیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے تربیت کرتے ہوئے کہا’’کہ ذمہ داریوں
اور زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہمارے بعد بھی دینی کام کو کوئی نقصان نہ ہو اس کے
لئے مکمل پلاننگ اور نعم البدل کی تیاری رکھی جائے‘‘ نیز نیو جنریشن میں دینی کام اور مختلف زبانوں میں ہفتہ
وار اجتماعات بڑھانے کے اہداف طے ہوئے ۔اراکین عالمی مجلس کی اسلامی بہنوں نے بھی
مختلف زبانیں سیکھنے کی نیتیں پیش کیں تا کہ اس کے ذریعے سے دیگر زبانوں میں دینی
کام کرنا آسان ہو جائے ۔