پنجاب پاکستان کے ضلع مظفر گڑھ میں واقع روہیلاں
والی میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام ایک ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیا
گیا جس میں وقتاً فوقتاً شرکائے اعتکاف کی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
دورانِ اعتکاف 7 اپریل 2022ء بروز جمعرات ڈی جی
خان ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
تلاوتِ قراٰنِ پاک کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
اجتماعی طور پر 72 نیک اعمال کا جائزہ بھی کروایا۔(رپورٹ:اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپار ٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی سٹی ذمہ دار عمران عطاری اورڈسٹرکٹ ذمہ دار فیضان عطاری کا
دینی کاموں کے سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کا شیڈول رہا۔
دورانِ شیڈول ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وہاں
موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے
انہیں رمضان ُ المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف
کرنے کی دعوت پیش کی نیز ایک ڈیف شخصیت سے
بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔اس موقع پر اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بلال عطاری اورعمیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صدر
کینٹ لاہور میں بعد نمازِ عصر جامع مسجد بلاگل نیو آفیسرز کالونی میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد ہواجس میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں
سے نوازا۔بعدازاں صدر کینٹ میں عاشقانِ رسول کے لئے افطار اجتماع کا بھی اہتمام
کیا گیا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شہر کے مختلف ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ مدنی
قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال، نگران ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، کابینہ، تنظیمی ڈویژن اور علاقائی
مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں
زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کواعتکاف کروانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
کے لئے مدنی عطیات کرنے، مسجد مسجد جھولی لگانے اور مختلف مقامات پر سحری و افطار اجتماعات کرنے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
7
اپریل 2022 ءبروز جمعرات ملتان کی ایک جامع مسجد میں افطار اجتماع کا
سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار عثمان عطاری نے حاضرین میں درود
پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے اعتکاف کرنے کی ترغیب دی جس پر تین اسلامی بھائیوں نے اعتکاف کرنے کی
نیت کی ۔(رپورٹ:
سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گلشن
راوی سمن آباد ٹاؤن لاہور میں سیکھنے سکھانے کے لئے اسپیشل پرسنز کے لئے افطار
اجتماع کا اہتمام
گزشتہ
روز گلشن راوی سمن آباد ٹاؤن لاہور میں سیکھنے سکھانے کے لئے اسپیشل پرسنز کے لئے
افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیف پرسنز سمیت ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ڈیف پرسنز کے
لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے کی ۔(رپورٹ:
سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
جوہر
ٹاؤن لاہور میں گورٹمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن میں افطار اجتماع کا انعقاد
گزشتہ
دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں گورٹمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن میں افطار اجتماع
کا انعقاد کیاگیا جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے اسپیشل پرسنز
کی تربیت کی ، اس موقع پر پاکستان اسپیشل ایجو کیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری اور
محمد ابرار عطاری نےبھی شرکت کی۔(رپورٹ:
سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
جوہر
ٹاؤن لاہور میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت اسپیشل پرسنز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے
دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت اسپیشل پرسنز میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈیف پرسنز نے شرکت کی ۔
لاہور
ڈویژن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے ڈیف پرسنز کی اشاروں کی زبان میں تربیت کی ۔(رپورٹ: سمیر
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف جگہوں پر اسلامی بھائی مدنی عطیات جمع
کرتے ہیں اسی سلسلے میں 8 اپریل 2022 ء کو نارتھ ناظم آباد ، ابولحسن اصفہانی روڈ
، نیو کراچی اور مختلف علاقوں میں دعوت اسلامی کے تحت مدنی عطیات جمع کرنے لئے بعد نماز جمعہ ذاکر
عطاری ، نعیم عطاری ، سلیمان عطاری اور شاہد عطاری نے مدنی بستہ لگایا اور مدنی عطیات جمع کیں ۔(رپورٹ:
عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
جامع
مسجد اقصی کورنگی میں دعوت اسلامی کے تحت
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
8
اپریل 2022 ء کو جامع مسجد اقصی کورنگی
میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں
علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
مجلس پاکستان شعبہ کفن دفن صابر عطاری نےزکوۃ و صدقہ فطر کے حوالے سے بیان کیا اور حاضرین کو مدنی عطیات جمع کرنے کے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: عزیر
عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
8
اپریل 2022 ء کو شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں قائم فیضان عطار مسجد میں
سنتوں بھرا اجتماع ہوا جہاں کثیر تعداد میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
مجلس شعبہ کفن دفن پاکستان صابر عطاری نے حاضرین سے ”اہل تقوی کے اوصاف “ پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے
مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں
کا ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کا دورہ
گزشتہ
جمعہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کا دورہ
کیا جہاں ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف ، اسسٹنٹ کمشنر
کورنگی فاروق سومرو اور پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر محمد جاوید سے ملاقات کی
۔
اس
ملاقات میں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے
میں بتاتے ہوئے ڈی سی آفس میں افطار
اجتماع کا اہتمام کرنے کے حوالے سے گفتگو
ہوئی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )