حضرت
موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک کے انتہائی برگزیدہ پیغمبر اور اولواالعزم رسولوں میں
سے ایک رسول ہیں۔اللہ پاک سے بلا واسطہ ہم کلام ہونےکی سعادت پانے کے سبب کلیمُ
اللہ کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔آپ علیہ السلام کی ولادت کا سن کرفرعون نے آپ کو
قتل کرنے کے لیےہزاروں بچّے ذبح کروائے لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا، یہاں تک
کہ اللہ پاک نے آپ علیہ السلام کے دشمن فرعون کے گھر ہی میں آپ کی پرورش
کروائی۔جوانی میں ایک قبطی کے قتل ہونے کے بعدمدین کی طرف ہجرت فرمائی۔
اللہ
پاک فرماتاہے:ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِیْۤ
اَحْسَنَ وَ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ
بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ۠(۱۵۴)(پ8، الانعام:154)ترجمہ:پھر ہم
نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی تاکہ نیک آدمی پر احسان پورا ہو اور ہر شے کی تفصیل
ہو اور ہدایت و رحمت ہو کہ کہیں وہ اپنے رب سے ملنے پر ایمان لائیں۔
(1)وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘-اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا(۵۱)(پ16،مریم: 51) ترجمہ: اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بے شک وہ چُنا ہوا
بندہ تھا اور وہ نبی رسول تھا۔
(2)وَ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ وَجِیْهًاؕ(۶۹) (پ22،الاحزاب:69)ترجمہ:اور
موسیٰ اللہ کے ہاں بڑی وجاہت والا ہے۔
(3) وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ
نَجِیًّا(۵۲) وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ
نَبِیًّا(۵۳)(پ16،مریم:52،53)ترجمہ:اور ہم نے اسے طور کی
داہنی جانب سے پکارا اور ہم نے اسے اپنا راز کہنے کے لیے مقرّب بنایا اور ہم
نےاپنی رحمت سے اس کا بھائی ہارون بھی دیا جو نبی تھا۔
(4)وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى
الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى بَصَآىٕرَ
لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(۴۳)(پ20،القصص:43)ترجمہ:اور
بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اس کے بعد کہ ہم نے پہلی قوموں کو ہلاک فرما
دیا تھاموسیٰ کو وہ کتاب دی جس میں لوگوں کے دلوں کی آنکھیں کھولنے والی باتیں اور
ہدایت اور رحمت ہےتاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
(5) وَ
كَلَّمَ اللّٰهُ مُوْسٰى تَكْلِیْمًاۚ(۱۶۴)(پ6، النسآء:164)ترجمہ:اور اللہ
نے موسیٰ سے حقیقتاً کلام فرمایا۔
(6) وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ
هٰرُوْنَ نَبِیًّا(۵۳)(پ16، مریم:53)ترجمہ:اور
ہم نے اپنی رحمت سے اس کا بھائی ہارون بھی دیا جو نبی تھا۔
(7)وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى
الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ(۳۵)(پ19،الفرقان:35)
ترجمہ:اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون
کو وزیر بنایا۔
(8)وَ
اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ(۵۳) (پ1،البقرۃ:53) ترجمہ:اور یاد
کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطاکی اور حق و باطل میں فرق کرنا تاکہ تم ہدایت پا
جاؤ۔
(9)وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى
تِسْعَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰت(پ 15،بنی اسرائیل:101)ترجمہ:اور
بے شک ہم نے موسیٰ کو نو روشن نشانیاں دیں۔
(10)وَ اٰتَیْنَا مُوْسٰى سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا(۱۵۳)(پ6،النسآء:153) ترجمہ:اور ہم نے موسیٰ کو روشن غلبہ عطا
فرمایا۔