پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر محمد سجاد احمد صدیقی
کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر محمد سجاد
احمد صدیقی اور پی ٹی وی کنٹرولر اسلام آباد محمد عمران صدیقی کی والدہ کا انتقال
ہو گیا جس پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ان سے تعزیت کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد
دانش تفسیر عطاری نے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے
لئے مدرسۃ المدینہ بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نام: ”عبدالحق“کنیت ”ابو المجد“اور لقب ”محدث دہلوی “ہے۔آپ کی پیدائش ہند کے
مشہور شہر دہلی میں بروز جمعہ 1محرم الحرام 958ھ مطابق 9جنوری 1551ء کو ہوئی۔(شیخ عبد الحق محدث دہلوی موضوعاتی مطالعہ، ص91،محدثین
عظام حیات وخدمات، ص621)
والدِ ماجد:آپ کے والد شیخ سیف الدین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ خوش طبع صوفی
بزرگ اور بلند پایہ شاعر تھے۔ 500 اشعار پر مشتمل مثنوی”سلسلۃ الوصال“ایک دن میں
تحریر کی۔ (اخبار الاخیار،ص614،اللہ کے خاص بندے، ص679)
تعلیم اور شوق علم:آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی ۔انہوں نے آپ کی
تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی۔تھوڑی مدت میں قرآن پاک حفظ کرلیا۔اپنے والد سے
ابتدائی تعلیم پانے کے بعد گھر سے 2میل کے فاصلے پر مدرسہ دہلی میں داخلہ لیا۔سخت
سردی اور گرمی کے موسم میں بھی روزانہ دو مرتبہ مدرسہ جاتے۔آپ کو حصول علم کا ایسا
شوق تھا کہ خود فرماتے ہیں:”علم نحو میں کافیہ،لب الالباب اور ارشاد وغیرہ کے بعض
اوقات ایک ہی مجلس میں سولہ(16)سولہ(16)صفحات پڑھ جاتا اور شوق کا یہ حال تھا کہ حاشیہ والی جب
کوئی کتاب میسر آجاتی تو وہ کتاب میں کسی استاد سے پڑھنے کے بجائے اکثر اپنے آپ ہی
پڑھ لیا کرتا تھا اور سمجھ بھی لیتا تھا۔علم حاصل کرنے کی شوق کی وجہ سے کبھی وقت پر کھانا کھایا نہ
سویا۔“آپ نے17یا 18سال کی عمر میں علوم ظاہری سے فراغت حاصل ۔پھر ماواء النہر چلے
گئے اور وہاں کے بڑے بڑے علما سے فیض حاصل کیا۔اس کے بعد درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں مشغول ہوگئے۔(اخبار الاولیاءص623، اللہ کے خاص بندے،ص680، شیخ عبد الحق محدث دہلوی موضوعاتی
مطالعہ، ص92)
بیعت:بچپن میں اپنے والد شیخ سیف الدین سے سلسلہ قادریہ میں
بیعت ہوئے ۔اس کے علاوہ شیخ موسٰی پاک شہید اور شیخ عبد الوہاب متقی رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہِمَا سے بھی اکتساب فیض کیا۔شیخ خواجہ باقی بِاللّٰہ سے سلسلہ نقشبندیہ میں خلافت حاصل کی۔آپ کو
سلسلہ قادریہ کے بانی حضور غوث اعظم رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہ سے بے پناہ عقیدت اور خصوصی تعلق تھا۔خود فرماتے
ہیں:”مجھے حضور غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ
عَلَیْہ نے خواب میں حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے
اشارے پر بیعت کیا۔“ایک جگہ لکھتے ہیں :”میرا مرکز اعتماد ان پر ہے جن کا قدم
اولیاء کی گردنوں پر ہے۔“(اللہ کے خاص بندے،ص680، شیخ عبد الحق محدث دہلوی موضوعاتی
مطالعہ، ص98،تذکرہ مشائخ قادریہ،ص155،اخبار
الاخیار،ص628)
دینی خدمات: آپ کے دور میں اکبر بادشاہ کے گمراہ کن نظریات دین
الٰہی کے نام سے پھیل چکے تھے اور بہت سے لوگ اس فریب میں آکر حق کی راہ سے ہٹ گئے
تھے۔آپ نے خاموشی سے دہلی میں ایک مدرسہ کی بنیاد ڈالی اور درس وتدریس کے ساتھ وعظ
کا سلسلہ شروع کردیا ۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ عام لوگوں کے دلوں سے گمراہی والے نظریات دور ہونے لگے اور یوں آپ نے دین الٰہی
کا فتنہ ختم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔آپ نے 30سے زیادہ علوم پر 134سے زائد
کتابیں لکھیں۔اس کے علاوہ 150 سے زائد نصیحت بھرے وہ خطوط بھی ہیں جو آپ نے اپنے
دوستوں،حکمرانوں،علما،صوفیا اور شاگردوں کو لکھے۔اکبر کے مرنے کے بعد جہانگیر نے
تخت پر بیٹھتے ہی ایک قاصد آپ کی خدمت میں بھیجا کہ دین سے متعلق کچھ معلومات
فراہم کریں ۔آپ نے” نوریہ سلطانیہ“ کتاب لکھ کر بادشاہ کی تربیت فرمائی۔آپ نے چار
طریقوں سے تبلیغ اسلام کا مشن جاری رکھا:(1)اپنی اولاد کو ایسی تربیت دی کہ وہ آپ کےمشن
کو جاری رکھ سکے۔(2)شاگردوں کو ہندوستان اور بیرون ملک اشاعت اسلام کے لئے روانہ
کیا۔ (3) اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کے لئے قدیم وجدید موضوع پر کتابیں
لکھیں۔(4)علماء و مشائخ،حکمرانوں اور بادشاہوں سے خط وکتابت کرکے رابطہ رکھا۔(اللہ کے خاص
بندے،ص682، شیخ عبد الحق محدث دہلوی موضوعاتی مطالعہ، ص239،240)
وصال:آپ کا انتقال بروزجمعہ 22ربیع الاول1052ھ مطابق 20جون 1642ء
کو ہوا۔مزار مبارک دہلی میں واقع ہے۔(شیخ
عبد الحق محدث دہلوی موضوعاتی مطالعہ،ص97،440،تذکرہ مشائخ قادریہ،ص161)
از:محمد گل فراز عطاری مدنی(اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 7اپریل 2022 ءبروز جمعرات اسلام آباد سٹی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں اسلام آباد سٹی نگران ، زونز نگران ، سٹی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت اسلامی
بہن نے ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ داراسلامی
بہنوں کی تربیت کی جس میں انہیں سالانہ
ڈونیشن ہدف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی اور
ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل
کیا۔ اس کے علاوہ تمام سافٹ ویئر انٹری رپورٹ کا جائزہ لیا نیز اچھی
کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔
راولپنڈی سے آن
لائن نوابشاہ اور میر پور خاص سرکاری ڈویژنوں کے مدنی مشورے
دعوتِ
اسلامی کے تحت 6اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی شہر میں صوبہ سندھ کی نوابشاہ سرکاری
ڈویژن کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ سندھ نگران ، نوابشاہ سرکاری
ڈویژن ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ و کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے نیز سالانہ ڈونیشن ہدف کو پورا کرنے کے حوالے سے
ترغیب دلائی ۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 6اپریل2022 ءبروز بدھ راولپنڈی شہر میں نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ سندھ کی میر پور خاص سرکاری
ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ سندھ نگران، میر پور خاص سرکاری ڈویژن، ڈسٹرکٹ و کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
8
اپریل2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن
نگران، پاکستان نگران ، حج و عمرہ اور تقسیم رسائل ذمہ داراسلامی بہنوں کی شرکت
ہوئی۔
مدنی مشورے میں حج اجتماعا ت جو شوال میں منعقد ہوگیں
اس کے مقامات کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز زیادہ سے زیادہ حج اجتماعات کروانے اور اس
کے شیڈول سے متعلق مدنی پھول طے کئے گئے ۔
پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام شیخم کلاں تحصیل پتوکی ضلع قصور میں نمازِ جنازہ کورس ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد
دانش تفسیر عطاری نے نمازِ جنازہ کے مسائل حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود کسانوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی
کے شعبہ جات کے لئے دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اوورسیز
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 07اپریل 2022ء کو اوورسیز ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے آفس کا معیار مضبوط کرنے اور ریکارڈ سسٹم میں بہتری لانے سے متعلق مدنی
پھول پیش دیئے ۔
کچا پکا چک نمبر 43 تحصیل پتوکی ضلع قصور میں
نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد
پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام کچا پکا چک نمبر 43 تحصیل پتوکی ضلع قصور میں نمازِ جنازہ کورس ہوا جس میں
علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دارمحمد
دانش تفسیر عطاری نے نمازِ جنازہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کواس کے چند ضروری مسائل سکھائے اور وہاں
موجود کسانوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے دینے کا ذہن
دیاجس پر ایک کسان محمد حنیف قادری ذمہ داران کو لوکاٹ کے باغ میں لے کر گئےاور
خیر و برکت کی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائی نے اپنی فصل کا پورا عشر دعوتِ
اسلامی کو دینے کی نیت کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض فردوسی
کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
10 اپریل 2022ء بروز اتوار پنجاب یونیورسٹی
کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض فردوسی کے گھر پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں
سمیت مختلف پروفیسرز کی شرکت رہی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو رمضانُ المبارک میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے اور
آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 9
اپریل 2022ء بروز ہفتہ لاہور میں UCP پروفیسر سر رب نواز لودھی کے
گھر پرافطار اجتماع منعقد ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی، یو سی پی اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے PHD پروفیسرز نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ
دار نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 9
اپریل 2022ء بروز ہفتہ اسلام آباد کی جامع مسجد مدینہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے
شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
بتایا۔
مزید
شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری
مسائل بتاتے ہوئے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:زبیر
عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
9 اپریل 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں وکلا کے لئے افطار اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کے وکلا نے شرکت کی۔
اس موقع
پر وکلا نے عصر تا مغرب ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی جبکہ بعد نمازِ مغرب خیر
خواہی کا بھی سلسلہ رہا جس میں امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے طریقے پر عمل کرتے
ہوئے نگرانِ کراچی مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری نے اپنے ہاتھوں سے وکلا اسلامی بھائیوں کو کھانا پیش کیا اور
کھانے کے بعد وکلا کے درمیان عطر بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری
مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)