دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی وطن ِعزیز کی نمایاں شخصیات کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ دنوں معروف ٹرینر، لائف کوچ اورInsight کے CEOیاسر عرفات نے دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔

اس دورے میں یاسرعرفات کو دارالمدینہ سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ساتھ ہی ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف اور مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں انہیں دارالمدینہ کے تعلیمی اورتربیتی نظام اور نصاب تعلیم سے متعلق بھی آگاہی دی گئی جس پر یاسر عرفات نے دارالمدینہ کے اچھےتعلیمی و تربیتی نظام پر شعبہ دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ایجوکیشن انڈسٹری میں دارالمدینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کمنٹ بک میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے لکھا کہ دارالمدینہ نہ صرف اکیسویں صدی کے تقاضوں کو پورا کررہا ہےبلکہ اس کے ساتھ ہماری نوجوان نسل کو اسلامک فریم ورک کے مطابق زندگی بسر کرنے کےلئے پلیٹ فارم بھی فراہم کررہا ہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)