10 اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
رمضان المبارک میں
عاشقان رسول کو علم دین سے بہرہ مند کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 10 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے
مدنی پھول
سوال: معتکف
کو مسجدمیں ہی سحری وافطاری کاکھانا کھانا ہوتاہے توکس مقام پر کھایاجائے؟
جواب :میرامشورہ ہے کہ فنائے مسجد(وہ جگہ جو ضروریاتِ مسجدکے لیے ہوتی ہے )میں کھایا جائے کیونکہ کھانے کے ذرّات عینِ مسجدمیں گرنے کا اندیشہ ہوتاہے ،عالمی مدنی مرکز فیضان
ِمدینہ کراچی میں بھی معتکف اسلامی بھائی فنائے
مسجدمیں ہی کھانا کھاتے ہیں ۔
سوال:شیطان کون ہے؟
جواب: شیطان جنّ ہے اورنظرنہیں آتا ۔
سوال:قضا نمازوں کی ادائیگی کی معلومات
کے لیے کون سارسالہ پڑھا جائے؟
جواب:مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسالے ’’قضا نمازوں کا
طریقہ ‘‘کا مطالعہ کریں ،یہ رسالہ
کتاب ’’نمازکے احکام ‘‘میں بھی شامل ہے ۔
سوال: موت تو آنی ہی
ہے کوئی ایساوردبتادیجئے جو ہرمرض میں فائدہ مندہو۔
جواب:101مرتبہ ’’یَاسَلاَمُ ‘‘پڑھ کر مریض خود یاکوئی اورپڑھ کر دم کرے ،اسی طرح101مرتبہ’’یَاسَلَامُ ‘‘پڑھ کر پانی پردم کرکے پی لیا جائے ،مریض اُٹھتے بیٹھتے ’’یَاسَلَامُ ‘‘ کاوِردکرتارہے ۔مزیدہم نے بچپن سے سُن رکھا ہے کہ
ہر درد کی دوا ہے صَلّ ِعَلٰی مُحَمَّد تعویذ ِہر بلا ہے صَلّ ِعَلٰی مُحَمَّد
سوال : کھاناکھلانے کے جوفضائل
ہیں ،اس سےمرادکیا غریبوں ،مسکینوں کو
کھانا کھلاناہی مراد ہے یا امیرغریب سب
کوکھلایا جاسکتاہے۔
جواب: امیرغریب سب کوکھلاسکتے ہیں
،انسب یہ ہے کہ غریبوں کوکھانا کھلایاجائے
۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: کوئی
غُصّہ دلائے تو کیا کریں ؟
جواب :
غصہ پی جائیں،اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کے بجائے پھول سے دیں ،قرآنِ مجیدمیں متقی
مؤمن کی ایک خوبی یہ بھی بیان کی گئی ہے
کہ وہ غُصّہ پی جانے والاہوتاہے،غُصّہ کو نافذکریں گے تو
ہوسکتاہے کہ بندہ زیادتی کربیٹھے اورگنہگار ہوجائے۔
وَ الْكٰظِمِیْنَ
الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ
النَّاسِ ؕوَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ(134)۔ ترجمۂ کنز العرفان :اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں
اور اللہ نیک لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔(پارہ4،سورۂ اٰل عمران،آیت نمبر134)
سوال:آپ کومبارک
ہو کہ آج مدنی مذاکرے کی قسط نمبر(Episode Number) 2000ہے، جومدنی مذاکرہ سنتے ہیں ان کے
لیے دعافرمادیں ؟ آپ
کاآپریشن بھی ہواتھا لیکن پھربھی آپ نے
مدنی مذاکرہ فرمایا تھا،اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب: کچھ ناغے بھی ہوئے ہیں،لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ مدنی مذاکرہ کرنے میں ناغہ نہ ہو، اللہ پاک مجھے زندگی
بھراس کو کرنے کی توفیق عطافرمائے (آمین)،جو پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرے میں شرکت
کرتے ہیں ، دعاہے کہ اللہ پاک سب کو حج نصیب فرمائے ،میٹھا مدینہ دِکھائے، ان کے
صدقے مَیں بھی حج کروں ،میٹھا مدینہ دیکھوں ۔
سوال : والدہ کےپاؤں اوروالد صاحب کے ہاتھ چُومنے میں شرم آتی ہوتو کیا کریں؟
جواب: شرم کو دُورکرکے والدہ کے پاؤں اوروالدصاحب کے ہاتھ چُوما کریں۔
سوال:اعتکاف والی
عبادت کب سے ہے؟
جواب:طواف ،نمازاوراعتکاف بڑی پُرانی عبادتیں ہیں
جوحضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں بھی تھیں،چنانچہ پارہ1، سورۂ بقرہ ، آیت نمبر :125میں ارشاد ہوتاہے: وَعَھِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ
وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ
الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ(125)۔ترجمۂ
کنز العرفان :اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل کو تاکید فرمائی کہ میرا گھر طواف کرنے
والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے خوب پاک صاف رکھو۔
سوال : بندہ گنا ہ سے کیسے بچے؟
جواب: صَلٰوۃُ التَّوبہ پڑھ کرتوبہ کرے ،اللہ پاک کےغضب سےاپنے آپ کو
ڈرائے ،نیک صحبت اختیارکرے ،گناہ سے بچنے کی دعابھی کرتارہے۔
سوال: گھرکا
کچراگلی میں پھینکناکیسا؟
جواب:صفائی ایمان سے ہے ،ہم مسلمان ہیں ہماراہرکام شریعت کے
مطابق ہوناچاہئے ،گھرکاکچراگلی ا ورراستے میں نہیں ڈالنا چاہئے ،اس سے جراثیم
پیداہوتے ہیں اوربیماریاں بڑھتی ہیں۔
سوال: کیا آپ دعوت ِاسلامی سے پہلے بھی مدنی مذاکرہ فرمایاکرتے تھے؟
جواب : دعوتِ اسلامی سے پہلے مدنی مذاکرے کی اصطلاح اوراس طرح کے اجتماعات تو نہیں
تھے البتہ میراسوال جواب کا سلسلہ دعوتِ اسلامی
سے پہلے بھی تھا ،بہارِشریعت ،احکام
ِشریعت وغیرہ کامطالعہ کرتا رہتاتھا
،علماءسے بھی پوچھتارہتاتھا،یوں میراسوالات کےجوابات دینے کاسلسلہ پرانا ہے۔
سوال: کیا ہراُمّت
میں ولی ہوئے ہیں اورافضل اولیا ءکس اُمت کے ہیں؟
جواب: جی
ہاں پہلے والی امتوں میں بھی اولیا تھے
،اُمّتِ مصطفےٰ سب سے افضل اُمّت ہےاوراس
اُمّت کے اولیاء بھی تمام امتوں سے افضل
ہیں ۔
سوال: افطارکے وقت دسترخوان پرکھانے پینے کی بہت ساری چیزیں سامنے رکھی ہوتی ہیں،
اس وقت دعامیں دل کیسے لگے ؟
جواب:افطاری کے سامان کا تھال یامختلف چیزیں آگے نہ ہوں
تودل لگاکردعاہوسکے گی،ایک کھجوریا پانی کا ایک گھونٹ پی کر روزہ افطارکریں، پھردل
لگاکر دعاکریں کہ قبولیتِ دُعاکا وقت ہے ، اس کے بعد جو چاہےکھا پی لیں۔