صفت نمبر 1:حضرت موسیٰ علیہ
السلام اللہ پاک کے چُنے ہوئے اور برگزیدہ بندے ہیں۔
صفت نمبر 2:حضرت موسیٰ علیہ
السلام رسول و نبی ہیں۔
صفت نمبر3:اللہ پاک نے حضرت
موسیٰ علیہ السلام کو کوہِ طور پر کلام کرنے کا شرف دیا۔
آیت مبارکہ:وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘-اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا(۵۱)(پ16، مریم:51)ترجمہ کنز
العرفان:اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو، بیشک وہ چُنا ہوا بندہ تھا اور وہ نبی
رسول تھا۔
صفت نمبر 4:حضرت موسیٰ علیہ
السلام کو اللہ پاک کا خاص قرب عطا ہوا تھا۔اللہ پاک نے آپ علیہ السلام کی ہر دعا
قبول فرمائی۔
صفت نمبر5:حضرت موسیٰ علیہ
السلام کی خواہش پر آپ علیہ السلام کے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کو نبوت عطا
کی گئی۔میدانِ تیہ میں جب بنی اسرائیل کو پانی نہ ملا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے حکم سے اپنا عصا پتھر پر مارا تو اس پتھر سے پانی کے بارہ چشمے جاری ہوگئے۔بنی
اسرائیل کے بارہ گروہ نے اپنے اپنے گھاٹ کو پہچان لیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
برکت سے بنی اسرائیل پر مَنّ و سلویٰ نازل ہوا۔