مجلس مکتبۃُ المدینہ کا تعارف
مجلس اِزدِیادِ حُبّ کا تعارف
مجلس وکلاء کا تعارف
وَکالت ہمارے
مُعاشَرے کا اَہَم تَرِین شُعبہ ہے،
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں 100 سے زائد شُعْبہ جات میں دِینِ اسلام کا پَیغام عام کررہی ہے، وہیں’’
وَکالت‘‘سےمُنْسَلِک اَفراد کی
اِصْلاح کے لیے”مَجْلِسِ وُکَلا وججز“ کے ذَرِیعے نیکی کی دَعوت پھیلارہی ہے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مَقْصَد ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی
ہے۔اِنْ شَآءَاللہ “کے مُطابِق زِندگی گُزارنے اور فکرِ آخِرت کرنے کا مَدَنی ذِہْن بھی
بنا رہی ہے ۔
مجلس خدام المساجدکا تعارف
مجلس
خدام المساجدکا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی
مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، ان
مجالس میں ایک ’’مجلس خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں
مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں، نیز ان کی آبادکاری یعنی
وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی مجلس کے
تحت ہوتی ہے۔ یہ مجلس دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی
مساجد سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ مساجد کو آباد کیا جائے،
اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کو مسجد
بھرو تحریک قرار دیا ہے۔آپ وقتاً فوقتاً ہفتہ وار اجتماعات ومدنی مذاکروں میں
مساجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔کاش ہم بھی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی مدنی
سوچ کے مطابق مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے
والے بن جائیں۔
مجلس خدام المساجدکا تعارف
مجلس حکیم کا تعارف
مجلس
حکیم کا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک
دعوتِ اسلامی کم و بیش
105 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی
میں سے ایک شعبہ ” مجلس ڈاکٹرز“بھی ہے۔
موجودہ دَور میں عِلاج کے مُختلف طریقے ہونے کی وجہ سے طبیبوں کی پہچان کے لیے نام بھی الگ الگ رکھے گئے ہیں۔چُنانچہ جب ڈاکٹرز کا نام لیا جاتا ہے تو اس سے عام طور پر اَیلوپیتھک ڈاکٹرز مُراد ہوتے ہیں۔یُونانی طِب والوں کو حکیم کہتے ہیں،جانوروں کے ڈاکٹرز کو ویٹرنری ڈاکٹر اور ڈاکٹرز کی ایک قسم ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کہلاتی ہے۔الغرض مَوجُودہ دَور کے طبیبوں کو دیکھا جائے تو ان کی اَکْثریَّت فَرض عُلُوم یعنی بُنیادی ضروری دِیْنی عُلُوم سے ناواقف نظر آتی ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں طبیبوں کے ہر طَبقے کے لیے ایک الگ سے شعبہ قائم کیا گیا
ہے۔ان تمام
شعبہ جات کی مَجالس کا بُنیادی مَقْصَد اس پیشے سے وابستہ لوگوں کے دلوں میں فَرض عُلُوم کی اَہَمیَّت اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان تک دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو پہنچانا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ کے مُطابِق زِنْدگی گُزارنے کا مدنی ذِہْن دینا ہے۔
مجلس سوشل میڈیا کا تعارف
میڈیا کے اس دورمیں ٹیکنالوجی اپنے
عروج کو چُھو رہی ہے۔ خاص طورپر انٹر نیٹ کی ایجاد کے بعد سوشل میڈیا(Social
Media) کے ذریعے دُنیا بھرمیں کہیں بھی روابط کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ فیس
بک(Facebook)، انسٹا گرام(Instragram)،واٹس ایپ(Whatsapp)، ٹوئٹر (Twitter)اور اس طرح کی
دیگر ویب سائٹس (Websites)نے دنیا بھر میں اپنے
کروڑوں صارفین بنائے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت صرف پاکستان میں کم و بیش 50
ملین (یعنی پانچ کروڑ)سے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ان افراد تک قراٰن و سنّت کا
پیغام پہنچانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ایک مجلس بنام ”مجلس سوشل میڈیا“
قائم کی۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”مجلس سوشل میڈیا “اس وقت جن ویب
سائٹس پر کام کر رہی ہے،ان میں یوٹیوب (YouTube) ، فیس بک ، ٹوئٹر
،انسٹا گرام ، ٹیلی گرام(Telegram) اور واٹس ایپ شامل ہیں
۔
فیس بک(Facebook)پر 10 پیجز(Pages) پر کام کیا جا رہا ہے
، جن میں دعوتِ اسلامی ، مولانا الیاس قادری ، مولانا عبید رضا ، حاجی عمران عطاری
، حاجی شاہد عطاری ، دارالافتاء اہلسنت ، مدنی نیوز ، مدنی چینل ، مدنی چینل لائیو
اور 30 سیکنڈ اَور لیس(Thirty seconds or less) شامل ہیں، جن سب پر ملنے والے لائیک کی کل تعداد تقریباً1 کروڑ 30 لاکھ ہے ۔
جبکہ یوٹیوب(YouTube) پر بھی 10 چینلز پر کام جاری ہے ۔ جن میں
مدنی چینل (Madani Channel)، مولانا الیاس قادری(Maulana
Ilyas Qadri)، اسلام فور کڈز(Islam for kids )، مولانا عبید رضا عطاری (Maulana
Ubaid Raza Attari)، مولانا عمران عطاری (Maulana Imran Attari)، مدنی چینل اردو لائیو (Madani
Channel Urdu Live)،مدنی چینل انگلش(Madani Channel English)، مدنی چینل انگلش لائیو(Madani
Channel English Live) اور نعت پروڈکشن (Naat
Production)شامل ہیں۔ ان تما م پیجز کے صارفین (Subscribers) کی تعداد مل کر تقریباً
1.7 ملین تک پہنچتی ہے ۔
مجلس حج و عمرہ کا تعارف
مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان کا تعارف
مجلس
اصلاح برائے کھلاڑیان
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں 100 سے زائد مُختلف شعبہ جات میں خِدْمتِ دین کا کام سراَنْجام دے رہی ہے،وُہیں کھلاڑیوں کی اِصْلاح وتَربِیَت کےلئےبھی ایک شعبہ بنام”مجلس اِصلاح برائے کھلاڑیان“قائم کیا ہے،جس کابُنیادی مَقْصدکھیلوں سے مُنْسلک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کوعام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد”مجھےاپنی
اورساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ “اِنْ شَآءَاللہکےمطابق زندگی گزارنے کامدنی ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی کھلاڑیوں اوران کے گھروالوں کو مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے ۔
مجلس تجہیز و تکفین
مجلس امامت کورس کا تعارف
مجلس مدنی چینل عام کریں
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ مدنی چینل جب سے آیا ہے،
گھر گھر مدنی بہار آ گئی ہے۔اس 100 فیصد
اسلامی چینل کے ذریعے گھر میں بیٹھ کر علمِ دِین سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔یہ بات
بھی 100فیصد دُرست ہے کہ یہ ایک مکمل اسلامی چینل ہے،کیونکہ اس میں موسیقی
نہیں ہے،اس میں بے پردہ عورتیں نہیں ہیں،اس میں ناچ گانا نہیں ہے،اس
میں بے حیائی نہیں ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی چینل وہ چینل ہے جس کو جب بھی آن کریں گے تو کچھ نہ کچھ دین و دنیا کا
علم سیکھنے کو مل ہی جائے گا۔کبھی تلاوتِ قرآن توکبھی حمدِ باری،کبھی نعت شریف
توکبھی سُنّتوں بھرا بیان،کبھی بچوں کی اسلامی تربیت توکبھی روحانی علاج،الغرض
مدنی چینل اِصلاحِ معاشرہ میں ایک بہت بڑا کِرداراداکررہاہے۔ اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے فرمان پر مدنی چینل کی نشریات کو گھر گھر پہنچانے اور اس
سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلیے” مدنی چینل عام کریں مجلس“کا قیام عمل
میں لایا گیا۔یہ مجلس اپنے شعبے سے متعلقہ کاموں کے لیے کوشاں ہے۔ اس مجلس کے
کاموں میں دنیا بھر کے تمام ممالک بالخصوص جہاں مسلمان رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر کونے، ہرگاؤں ،ہر گھر میں مدنی چینل
چلواناہے۔ اسی طرح مختلف عوامی مقامات پر مدنی چینل اور اس کے اہم ترین سلسلوں کی تشہیر کرنا ،چینلز سے متعلق شعبہ جات
کے افراد کو نیکی کی دعوت دینا ، انہیں ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں شرکت کا
ذہن دینا اور مدنی چینل کو بچوں میں عام کرنے کے لئے مختلف اسکولزوغیرہ میں مدنی
چینل کے بچوں کے سلسلوں کا تعارف کروانا بھی اس مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل
ہے۔ایک طرح سے دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ
داران و مبلغین ”مدنی چینل عام کریں مجلس“کے اراکین ہیں۔ اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے حصہ پانے کے لیے آپ بھی مدنی چینل کو عام کرنے
میں اس مجلس کا ساتھ دیں۔
مدنی
چینل کیلیے جو ساتھ دے عطار کا
اس پہ ہو
رحمت خدا کی اور کرم سرکار کا
Dawateislami