مجلس تاجران
کا تعارف
مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ کا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے،سُنّتوں کی خوشبوپھیلانے،عِلْمِ دِین کی شمعیں جلانے میں مصروف ہے۔ دنیا کے کم وبیش200ممالک میں اسکامَدَنیپیغامپہنچچکاہے۔ساری دنیا میں مَدَنی کام کومُنظّم کرنے کے لئے تقریباً 100 سے زیادہ شعبہ جات قائم ہیں،انہی میں سے ایکشعبہ’’مجلسِ مزاراتِ اولیاء‘‘بھی ہے،اس مجلس کے ذِمہ داران دیگر مدنی کاموںکے ساتھ ساتھ بُزرگانِ دِین کے مزاراتِ مبارکہ پر حاضر ہوکر مختلف دینیخِدمات سرانجام دیتے ہیں۔مثلاً حتَّی المَقدُورصاحبِ مزارکے عُرس کے موقع پراِجتماعِ ذکرونعت کااِنْعِقاد ،مزارات سے مُلْحِقہ مساجِد میں عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلےسفر کروانا اوربالْخُصُوص عُرس کے دنوں میں مزارشریف کے اِحاطے میں سُنّتوں بھرےمَدَنی حلقے لگانا ،جن میں وُضو،غُسل،تیمم،نمازاور ایصالِ ثوابکاطریقہ،مزارات پر حاضری کے آداب اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتیں سکھائی جاتی ہیں نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماعات میں شرکت ،مدنی قافلوں میں سفراور مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے، ایامِ عُرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروںڈھیرایصالِ ثواب کے تحائف پیش کرنا نیز صاحبِ مزاربُزرگ کےسَجادہ نشین،خُلَفَااور مَزارات کےمُتَوَلِّی صاحبان سےوقتاًفوقتاًملاقات کرکےاِنہیں دعوتِاسلامی کی خِدمات،جامعاتُ المدینہ ومدارِسُ المدینہ اورملک و بیرونِ ملک ہونے والےمَدَنی کاموں سے آگاہ کرنا وغیرہ
مجلس قافلہ
کا تعارف
جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے مسلمانوں
کی عملی کیفیت ابتر سے ابترہورہی
ہے،نمازوں کا جذبہکم ہورہا ہے ، گناہوں کی
نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں
۔ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ امت ِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد
گاؤں گاؤں ،شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ” مجلس
قافلہ“قائم کی گئی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مجلس
قافلہ نے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے کے لئے ایک نظام بنایا ہے جس کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائی قافلے
کے مسافر بنتےہیں جس کی بدولت غیر مسلموں
کواسلام کی نعمت میسر آتی ہے ،گناہ گاروں کی اصلاح
ہوتی ہے ،مسجدیں آباد ہوتیں اور معاشرے میں نیک بننے اور بنانے کے نسخوں پر عمل شروع ہوجاتا ہے ۔
مجلس تقسیمِ رسائل کا
تعارف
تقسیمِ رَسائل سے مُراد یہ ہے کہ مکتبۃُ
المدینہ سے کُتُب و رَسائل اور VCD's خَرید
کر حُصُولِ ثَواب اور مُسلمانوں کی خَیْر خَواہی کی نیَّت سے مُفْت تقسیم کی جائیں۔ مَجْلسِ تقسیمِ رسائل
دَرْحَقِیقَت مکتبۃُ المدینہ ہی کا ایک
شُعْبہ ہے جس کا کام گھر گھر، دَفْتر دَفْتر، دُکان دُکان، اسکولز، کالجز
،یُونیورسٹیز اور جامِعات و مَدارِس میں
سارا سال شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ
بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃُ المدینہ کی دیگر کُتُب و رَسائل اور VCD's
وغیرہ کی ذاتی طور پرحَسْبِ اِسْتِطاعت اور مُخَیَّر اسلامی بھائیوں
سے ترکیب بنا کرتقسیم کرنا ہے۔
تقسیمِ رَسائل سے مُراد یہ ہے کہ مکتبۃُ
المدینہ سے کُتُب و رَسائل اور VCD's خَرید
کر حُصُولِ ثَواب اور مُسلمانوں کی خَیْر خَواہی کی نیَّت سے مُفْت تقسیم کی جائیں۔ مَجْلسِ تقسیمِ رسائل
دَرْحَقِیقَت مکتبۃُ المدینہ ہی کا ایک
شُعْبہ ہے جس کا کام گھر گھر، دَفْتر دَفْتر، دُکان دُکان، اسکولز، کالجز
،یُونیورسٹیز اور جامِعات و مَدارِس میں
سارا سال شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ
بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃُ المدینہ کی دیگر کُتُب و رَسائل اور VCD's
وغیرہ کی ذاتی طور پرحَسْبِ اِسْتِطاعت اور مُخَیَّر اسلامی بھائیوں
سے ترکیب بنا کرتقسیم کرنا ہے۔
مجْلسِ تقسیم رَسائِل کے ذِمّہ داران بِالخُصُوص دعوتِ اسلامی والوں کو اور
بِالعُمُوم ہر عاشقِ رَسُول کو یہ ذِہْن دینے
کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اس حَدیثِ پاک :’’تَـھَادُّوْا تَـحَابُّـوْا‘‘(یعنی ایک دوسرے کو تُحْفہ دو آپس میں مَحَبَّت بڑھے
گی)پر عمل کی نِیَّت سے ہر ماہ مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ کم اَزْ کم 12 کُتُب
ورسائل یا ایکVCD ذاتی رَقْم سے خَریْد کر اپنے رِشْتے داروں،
قَریبی دُکانداروں، طَلبہ و اَساتذہ وغیرہ میں تَقْسیم کریں نیز مَرحُومین کے
اِیصالِ ثَواب کے لئے تیجہ، دَسْواں، چالیسواں، بَرسی وغیرہ کے مَواقع پر بھی
رَسائِل پر مَرحُومین کے نام ڈَلوا کر مُفْت تقسیم کی ترکیب بنایا کریں ۔
مجْلسِ تقسیمِ رسائل کے ذِمّہ داران
خُوشی و غَمی (شادی، فَوتگی، چَہلم و عُرس وغیرہ)، تکلیف و آزمائش (بے روزگاری،
بے اَوْلادی، ناچاقی اوربیماری وغیرہ)اوراِجْتماعِ مِیْلاد،جُلُوسِ مِیْلاد، بڑی
گیارہویں شَریف، شَبِ بَرأت، شَبِ مِعْراج، شَبِ قَدْر، اِجْتماعی اِعْتکاف (30
دن اور 10 دن)، اَعْراسِ بُزرگانِ دِیْن، رُکنِ شوریٰ/ نگرانِ کابینہ کا
بیان/مَدنی مشورہ، سفرِ مدینہ، بچے کی وِلادَت، عَقِیْقہ، ہفتہ وار اِجْتِماع،
نمازِ جُمعہ وغیرہ کے مَواقع پر تقسیم ِرَسائِل کی خُوب ترغیب دِلا کر ترکیب کرتے
ہیں۔ آ پ بھی نیکی کے کاموں میں تَرَقّی
کیلئے خُوب خُوب تقسیم رَسائِل کا
اِہْتمام کیجئے اور ڈھیروں ثَواب کمائیے!
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بھی
ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں کہیں بھی گھر بیٹھے بچوں اور بڑوں کو آن لائن اسلامک
کورسز کروائے جاتے ہیں۔ امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی دلی خواہش
کے مطابق علم دین عام کرنے کیلئے فروری2012 کو اس شعبے کا آغاز کیا گیا۔الحمدللہ عزوجل تادمِ تحریر
ملک و بیرون ملک میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی 40 برانچز قائم ہوچکی ہیں۔ کم و بیش
2336 ٹیچرز اور مینجمنٹ اسٹاف کے ذریعے تقریبا18000 طلبہ و طالبات کو اردو اور English
زبان میں کورسز کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔نہایت مناسب فیس کے ساتھ دن رات تقریبا24
گھنٹے ناظرہ قرآن پاک ،حفظ ،عالم کورس ،
فرض علوم کورس ،نیومسلم کورس ،عقائدو فقہ کورس سمیت تقریبا 30 کورسز کروائے جارہے ہیں۔ نیز Female
Students کو پڑھانے کیلئے Female Teachers ہی کی سہولت ہے ۔کسی بھی کورس
میں ایڈمیشن لینے کیلئے آپ بھی +92313 9292992 پر Contact فرمائیں یا ہماری ویب سائٹ www.quranteacher.net وزٹ
کریں۔
مجلس رابطہ بالعلما کا
تعارف
شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرتِ علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محمد اِلیاس عطّار قادِری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سُنّی عُلَماسے مَحَبَّت کے نتیجے میں عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت ِاسلامی نے ایک شُعْبہ بنام’’مجلس رابطہ بِالْعلما ‘‘بھی قائم کیا ہے۔تاکہ اس کے ذریعے سُنّی عُلمائے کرام (ائمہ مساجد، خطبا، مُدرسین) کو عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت ِاسلامی کی دِینی خِدمات سے آگاہ کیاجائے، ان سے تعلُّقات اُستُوار کرکے انہیں دعوت ِاسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ کیا جائے اور ان سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مُعاوَنت حاصل کی جائے۔اوران کی دُعائیں لی جائیں اور سُنّی مَدارس وجامعات میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی ترکیب بنائی جائے۔
مجلس مکتوبات و تعویذاتِ
عطاریہ کا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعہ
تبلیغِ دین کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ان میں سے ایک شعبہ”مجلس مکتوبات و
تعویذاتِ عطّاریہ“ بھی ہے، جو شب و روز پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ غمخواریِ اُمّت کے
جذبے کے تحت اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ
تقریباًدو لاکھ چوبیس ہزار (2,24,000)بیماروں اور پریشان حال لوگوں میں کم وبیش 4 لاکھ سے زائدتعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کے لئے بالکل
مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔ تعویذاتِ عطاریہ کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ
پاکستان کے سارے صُوبوں کے سینکڑوں شہروں میں سینکڑوں بستے لگائے جارہے ہیں، اس کے
ساتھ ساتھ پاکستان کے علاوہ دِیگر مُمالک مَثَلاً ساؤتھ افریقہ، امریکہ،
اِنْگلینڈ، بنگلہ دیش اور ہند وغیرہ میں بھی تعویذاتِ عطّاریہ کے سینکڑوں بستوں کی
ترکیب ہے۔
مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان) کا تعارف
مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان) کا تعارف
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ
اسلامی عشقِ رسول،محبتِ صحابہ واہل ِبیت اوراولیائے کرام کی مَحَبَّت دل میں
بٹھانے،ان کی سیرتِ مُبارَکہ پر عمل کی ترغیب دِلانےکیلئےکم وبیش107شُعبہ جات میں
نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی میں سے ایک شعبہ”مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان“بھی
ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں،
مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ
مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہپڑھایاجاتا ہے۔ مَدْرَسۃُ
المدینہ بالغان برائے مسجدکا جدول کم و بیش 45 منٹ ہے جبکہ مَدْرَسۃُ
المدینہ بالغان برائے مارکیٹ کا جدول کم و بیش 35 منٹ ہے۔ مَدْرَسۃُ المدینہ
بالغان میں مدنی درس دینا، کتاب”نماز کے احکام“ سے نماز، غسل، وضو،نمازِ
جنازہ وغیرہ سکھانا، سنتیں اور آداب سکھانا اور آخر میں مدنی انعامات کے رِسالے
سے”فکرِ مدینہ“ کرناکروانابھی شامل ہے۔آئیے!نیت کرتے ہیں کہ تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیےمدرسۃ
المدینہ بالغان میں خود بھی شرکت کریں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس
کی ترغیب دِلائیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ!
مجلس وقف املاک و اثاثہ جات کا تعارف
مجلس وقف املاک و اثاثہ
جات کا تعارف
مجلس وقف املاک و اثاثہ جات کا بنیادی
کام دعوت ِاسلامی کیلئے جائیداد مثلاً(مسجد،
مدرسۃ المدینہ /جامعۃ المدینہ،مدنی مراکز بنام فیضانِ مدینہ،مکان ،دکان
یادیگرامورجن کیلئے خریداری کرنےیاوقف کرنے یا انتظام لینے کی شرعی و تنظیمی اجازت
ہے)ان کوخریدنےیاوقف کروانے اورمساجد کے الحاق سےمتعلق
قانونی معاملات کو شرعی وتنظیمی طریقِ کارکےمطابق سرانجام دینا ہے۔تادمِ
تحریر6100سےزائد اثاثے اب تک دعوتِ اسلامی
حاصل کر چکی ہے۔اس مجلس کے تحت چند ذیلی شعبہ جات بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کام
بحُسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ان ذیلی شعبہ جات کے تحت دعوتِ اسلامی
کے تمام اثاثہ جات کے اصل کاغذات کو حکومتی
/قانونی/محکمہ اراضی کے اصول وضوابط کے مطابق چیک کرکے قانونی کاغذات کو”دعوتِ
اسلامی ٹرسٹ“کے نام منتقل کروایا جاتاہے۔انہی ذیلی شعبہ جات میں سے ایک شعبے
کے تحت وقف شدہ اثاثوں کے تحفظ ، تعمیرات اور اس کے تمام انتظامی امور کو سنبھالنے
کے لیے ہر اثاثہ پر 3 رکنی مجلس اورنائب متولی کا تقرر بھی کیا جاتا ہے اور ان کی
شرعی و تنظیمی تقاضوں کے مطابق تربیت بھی کی جاتی ہے۔ جس میں وقف کے شرعی تقاضوں
کو پوراکرنے کا طریقِ کار،تعمیرات اور چندے کے امور میں شرعی و تنظیمی احتیاطیں
کرنے پر خصوصی تربیت کی جاتی ہے۔
مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کا تعارف
مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کا تعارف
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت شعبہ جات میں سے ایک”مجلسِ ذرائع آمدو رفت“بھی ہے،اِس شعبے کا کام
ائیرلائنز،ائیر پورٹس ،ریلویز،پبلک ٹرانسپورٹ،پرائیوٹ ٹرانسپورٹ، گُڈزاِسٹیشنز اور
اِن سے تَعَلُّق رکھنے والے مُختلِف
اِسٹینڈز(مثلاً بس، ٹرک،ٹیکسی،موٹر سائیکل و سائیکل اسٹینڈ،تمام قسم کی
ورکشاپس،اسپئیرپارٹس دوکانیں وغیرہ)اور مارکیٹس و
شورومز(مثلاًکار ،رکشہ ،موٹر سائیکل ،سائیکل )سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں عاشقانِ رسول
کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو عام کرنا اور اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اِس مَدَنی
مَقْصَد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ ‘‘کے مطابق زندگی
گزارنے کا مَدَنی
ذِہْن دینا ہے ۔
مجلس ہفتہ وار اجتماع کا تعارف
مجلس ہفتہ وار اجتماع کا تعارف
دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ملک و بیرون ملک ہونے والے سینکڑوں ہفتہ واراجتماعات میں
ہر ہفتے ہزاروں عاشقانِ رسول جمع ہوکرعلمِ دِین حاصل کرتے ہیں،سُنّتیں و
آداب سیکھتے ہیں،مسلمانوں کے قُرب کی برکتیں حاصل کرتے ہیں،اللہ پاک کے گھر
میں رات اعتکاف کرکےثواب کا خزانہ لُوٹتے ہیں،کئی ایک مدنی انعامات پر
عمل کی سعادت پاتے ہیں،اجتماع کے اختتام پر مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔
ان ہفتہ وار اجتماعات کے لیے ایک
مجلس بنام ”مجلس ہفتہ وار اجتماع“ قائم ہے۔ جس کے کاموں میں شرکائے
اجتماع کی تعدادبڑھانا ، ہفتہ وار اجتماع کے نظام کو شرعی اور تنظیمی
اُصولوں کے مطابق چلانا ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کاپیشگی جَدْوَل
بنانا، تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو
کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے پیشِ نظر حفاظتی
انتظامات مکمل کروانا ۔ اسپیکر،لائٹس،جنریٹر اور یو پی ایس(UPS) کا مناسب انتظام
کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد
کی صفائی کا خیال رکھنا،دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر
اُٹھانا، دورانِ اجتماع اطراف میں گھومنے
والے اسلامی بھائیوں کو خیرخواہوں کے ذریعے نرمی و شفقت سے اجتماع میں شرکت
کروانا،ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا،مکتبۃ المدینہ کے بستے
پر کتب و رسائل کی فراہمی اورپرائیویٹ بستوں پر غیر تنظیمی لٹریچروغیرہ کا جائزہ لینا۔ اجتماع میں آنے والے
اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کامناسب انتظام کرنا،مختلف شعبہ
جات کے بستے لگواناوغیرہ اس مجلس کی ذمہ
داریوں میں شامل ہے ۔اللہ کریم”مجلس ہفتہ وار اجتماع“کومزید
ترقیاں عطا فرمائے۔
Dawateislami