اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے،سُنّتوں کی خوشبوپھیلانے،عِلْمِ دِین کی شمعیں جلانے میں مصروف ہے۔ دنیا کے کم وبیش200ممالک میں اسکامَدَنیپیغامپہنچچکاہے۔ساری دنیا میں مَدَنی کام کومُنظّم کرنے کے لئے تقریباً 100 سے زیادہ شعبہ جات قائم ہیں،انہی میں سے ایکشعبہ’’مجلسِ مزاراتِ اولیاء‘‘بھی ہے،اس مجلس کے ذِمہ داران دیگر مدنی کاموںکے ساتھ ساتھ بُزرگانِ دِین کے مزاراتِ مبارکہ پر حاضر ہوکر مختلف دینیخِدمات سرانجام دیتے ہیں۔مثلاً حتَّی المَقدُورصاحبِ مزارکے عُرس کے موقع پراِجتماعِ ذکرونعت کااِنْعِقاد ،مزارات سے مُلْحِقہ مساجِد میں عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلےسفر کروانا اوربالْخُصُوص عُرس کے دنوں میں مزارشریف کے اِحاطے میں سُنّتوں بھرےمَدَنی حلقے لگانا ،جن میں وُضو،غُسل،تیمم،نمازاور ایصالِ ثوابکاطریقہ،مزارات پر حاضری کے آداب اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتیں سکھائی جاتی ہیں نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماعات میں شرکت ،مدنی قافلوں میں سفراور مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے، ایامِ عُرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروںڈھیرایصالِ ثواب کے تحائف پیش کرنا نیز صاحبِ مزاربُزرگ کےسَجادہ نشین،خُلَفَااور مَزارات کےمُتَوَلِّی صاحبان سےوقتاًفوقتاًملاقات کرکےاِنہیں دعوتِاسلامی کی خِدمات،جامعاتُ المدینہ ومدارِسُ المدینہ اورملک و بیرونِ ملک ہونے والےمَدَنی کاموں سے آگاہ کرنا وغیرہ