آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا
تعارف اور خدمات
مسلکِ اعلیٰ حضرت پر غیر متزلزل یقین، خرقہ قادریت میں ملبوس فیض غوثیت مآب سے مالامال ،محبتِ
اہل بیت میں گم، عظمتِ صحابہ کے
علمبردار، محبتِ رسول اور سنتِ رسول اللہ ﷺکے پیکر ،عشقِ الٰہی میں مستغرق امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے اِس اخلاص کے ساتھ اسلامی تعلیمات اور سنتِ رسول ﷺ کی خدمت کی کہ ابتدائے دن سے لیکر آج 41
سال کا عرصہ گزرجانے تک اس قافلہ ٔ دعوتِ اسلامی میں روز افزوں ترقی ہوتی
جارہی ہے، دنیا کے 175 سے زائد ممالک میں دعوتِ اسلامی کی
دھومیں مچ رہی ہیں، دینی کاموں کے ڈنکے بج رہے ہیں، جوق در جوق لوگ قرآن کے
قاری ، سنتوں کے عامل،علم کےعلمبردار،
فقہ کےاساتذہ ،مسند افتاء کے نامور مفتی ،فلاح وبہبود کے خدمت گاربنتے جارہے ہیں، کفّار دعوتِ اسلامی کی دینی
تعلیمات اور اسلوبِ تبلیغ سے متاثر ہوکر
حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں، مساجد ومنبر کی تعمیرات سے اسلام کے قلعے آباد ہورہے ہیں، مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ کی سنگ بنیاد رکھی جارہی ہے،جہالت کے
اندھیرے علم کے نور سے منور ہورہے
ہیں،دینی ودنیاوی اور معاشرتی و سماجی موضوعات پر علم کی اشاعت کے سلسلے بڑھتے جارہے
ہیں، علم کے موتی لٹائے جارہے ہیں، معاشرے کے بگڑے ہوئے افراد سنتوں کے سانچے میں ڈھل رہے ہیں،
علماوفقہا علم عقائد و فقہ کے زیور سے آراستہ ہوکر خدمتِ دین کےلئے دورد راز کا
سفر طے کررہے ہیں، مبلغین قافلہ در قافلہ سفر پر روانہ ہورہے ہیں اور ہر سو حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی محنت شاقہ سے دعوت اسلامی کے نئے نئے مراکز بن رہے ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں
میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !
امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جس انداز اور حکمت عملی سے دعوتِ اسلامی کے
پیغام کو لوگوں تک پہنچایا اسی حکمت عملی کو پیشِ نظر رکھ کر امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے تربیت یافتہ مرکزی مجلس شوری کے اراکین دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو قابلِ ستائش و حسن انتظام کے ساتھ دنیا کے کونے کونے تک پہنچارہے ہیں۔ انتظامی کاموں کی تقسیم کاری کے اصولوں پر کاربند مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے تحت دعوتِ اسلامی کے 80
سے زائد شعبہ جات خدمتِ دین میں مصروف
امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے دیئے ہوئے مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں
کی اصلاح کی کوشش کرنی ہےان شاء اللہ عزوجل‘‘ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
ان 80 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (I
T) کا ہے ۔ یہ شعبہ
دعوت اسلامی کی ابتدائی جدو جہد سے ہی
امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بیانات
اور محافلِ نعت کو آڈیو کی صورت میں پیش کرتا اور انٹر نیٹ کے
ذریعے دنیا بھر میں تشہیر کرتا تھا ، جوں جوں وقت کی بساط پھیلتی گئی، ٹیکنالوجی میں جدت آنے لگی تو اس
شعبے نے بھی اپنے دائرہ کار میں وسعت پیدا کی اوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی تبدیلوں کے ساتھ اور خوب صورت
انداز میں پیش کرنے کے لئے کمر کسی۔
ایک کمرے میں موجود چند افراد سے جس آئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ کا 1997ء میں آغاز ہوا تھاآج وہ ڈیپارٹمنٹ ایک وسیع وعریض، خوبصورت اور جد ید طرز عمارت میں موجود 120 سے زائد
اجیر اسلامی بھائی جس میں Professional
Software engineers, SEO Experts, Quality Assurance Experts, Data
Analyze experts, Designers, Content writers, Islamic Scholars ہیں ۔
مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری کی نگرانی اورانتظامی امور کے نگران شعیب رضا
عطاری
کی سرپرستی میں یہ ڈیپارٹمنٹ کس طرح خدمت ِدین
میں اپنا کرادار اداکررہا ہے تفصیل سے دیکھتے ہیں۔
دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کےتین بنیادی شعبے (Departments) ہیں جو
اپنے اپنے دائرہ کار میں مختلف خدمات پر
مامور ہیں۔
(1) Infrastructure Department
(2) Operational and Marketing Department
(3) Software Applications
(1) انفراسٹریکچر ڈیپارٹمنٹ
یہ ڈیپارٹمنٹ چار اہم ستون پر مشتمل ہے جو آئی ٹی کے اہم ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داروں پر مشتمل ہے جو اپنے اپنے شعبے کو خوش
اسلوبی سے چلانے کےلئےمدنی پھول طے کرتے ہیں، کارکردگی بناتے ہیں،خوبیوں خامیوں کا تجزیہ کرتےہیں، آئی ٹی میں کیا
پیش رفت ہونی ہے یا ہوگی اس بارے میں باہمی مشاورت کرکے مستقبل کے Plans بناتے ہیں اس ڈیپارٹمنٹ کے چار اہم ستون درجہ
ذیل ہیں:
1. Senior Management
2. Network Management
3. Help Dusk Support Management
4. Internal I T Audit Management
(2) آپریشن اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ
اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت بھی چار اہم ڈیپارٹمنٹس ہیں جو مختلف قسم کی انتظامی ، مارکیٹنگ اور شرعی وتنظیمی
تفتیشی خدمات کے حوالے سے کام کرتے
ہیں ۔
1) H.R Department
2) Web Operation Department
3) SEO (Search
Engine Optimization) Department
4) Shariah Compliance Department
(3) سافٹ ویئر ایپلی
کیشن ڈیپارٹمنٹ
یہ ڈیپارٹمنٹ درحقیقت دعوتِ اسلامی کے دینی کام
، تنظیمی کام ، انتظامی کام ،علمی کام
، فلکی تحقیقی کام، مسائل شریعہ کے کام،
اصلاحِ اعمال کے کاموں کی موبائل ایپلی کیشن Develop کر
تا ہے ۔
اس ڈیپارٹمنٹ
کے تحت مختلف ایپلی کیشن اور سافٹ ویئر کے حوالے سے جو ٹیمز(Teams) کام
کررہی ہے ان کی تفصیلات پیش خدمت ہے۔
1. ERP Team
2. Web App Team
3. Donation Team
4. Designing Team
5. Mobile Development Team
الحمد للہ! تادم تحریر
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اب تک Mobile Applications 39 منظرِ عام پر آچکی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کی اگر درجہ بندی
کی جائے تو کچھ ایپلی کیشن براہ راست قراٰن
اور متعلقات قراٰن سے تعلق رکھتی ہیں
جیسے:
1. Madani Qaidah
2. Al
Quran-ul-Kareem
3. Quran Teacher
4. Marifat-ul-Quran
5. Sirat Ul Jinan
Al-Quran With Tafseer
قراٰن کی خدمت کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور حضور
علیہ
الصلاۃ والسلام کی احادیثِ
مبارکہ کی ایپلی کیشن بنانے کی خدمت حاصل
کی ۔
1. FAIZAN E HADEES MOBIEL APPLICATION
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے اسلامی نظام، عبادات اور اس کے
متعلقات سے متعلق چند ایپلی کیشنز ایسی
متعارف کروائی گئی ہیں جن کی اہمیت کا اندازہ ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے لگایا
جاسکتا ہے جیسے:
2. Hajj and Umrah App
3. Muslim's Funeral
عصر حاضر یعنی موجود ہ زمانے کے تقاضے کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات و ذرائع کے ساتھ دعوتِ اسلامی کی
علمی خدمات کو مختلف موبائل ایپلی کیشنز
اور ویب سائٹ کے ذریعے پوری دنیا میں
تشہیرکرنے کی سعادت حاصل کی۔علم و آگہی اور اسلامی کتابوں سے بھرپور ایپلی کیشن جیسے:
1. E-Store Maktaba-tul-Madinah
Mobile App
2. Read and Listen Islamic Books
3. Mahnama Faizan-e-Madina
4. Islamic eBook Library
5. lslamic Speeches App
7. "Zehni Azmaish Application
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی ، فقہ سے متعلق معلومات اورمسائل فقیہ کی تین جلدوں پر مشتمل بہارشریعت موبائل اپیلی کیشن میں پیش کرنے کی
سعادت حاصل کی ۔اس سلسلے میں دو ایپ منظر
عام پرآئیں۔
2. Bahar E Shariat
App
عاشقان رسول کے ذوق اور نعت خواں حضرات کے لئے
عشق ومحبت سے لبریز نعتیہ کلام پر مشتمل دو ایپ متعارف ہوئیں۔
2. Naat Collection
App
دعوت اسلامی کی بہاریں جہاں دنیا بھر میں نیکی
کی دھومیں مچارہی ہیں وہیں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی ان بہاروں کی خوشبوؤں کو ڈیجیٹلائزیشن کےذریعے مشرق ومغرب میں پھیلا کر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اشاعت وترویج
میں اپنے حصے کا کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں چند ایپلی کیشنز ایسی
متعارف کروائی ہیں جو فقط
تنظیمی کاموں سے متعلق ہیں جیسے۔
2. Qurbani Collection
3. Special Persons
4. Donate to Dawateislami
5. Karkardagi
6. Neik Amaal
موجود دور میں
امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے اللہ عزوجل اور اس کے رسو ل مقبول ﷺ کی رضا وخوشنودی کےلئے دین کی اصل تعلیمات کو
عام کرنے کی سعادت حاصل کی اور آپ کے ترتیب یافتہ نگرانِ شوری و اراکینِ شوری اور دیگر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے نقوش پا کو خضرراہ بنا کر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو پوری دنیا میں عام کرنے
کی کوشش میں ہیں۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی نے اپنے پیر ومرشد امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی زندگی کے شب
وروز اور آپ کی دینی خدمات پر مشتمل ایک ایپ Develop کی(بنائی) اور ساتھ
ہی دعوتِ اسلامی کی دیگر شخصیات کی خدمات کو بھی سراہنے کی کوشش کی چنانچہ
اس سلسلے میں شخصیات سے متعلق چند ایپلی کیشنز منظر عام پر آئیں۔
1. Maulana
Muhammad Ilyas Qadri
2. Al-Haaj Ubaid Raza Attari
Madani
3. Maulana Muhammad Imran Attari
4. Mufti Qasim Attari
5. Maulana Abdul Habib Attari
عاشقانِ رسول کی روحانی غذا یعنی درود شریف جس کے
پڑھنے سے ناصرف روح کو تسکین ملتی ہے بلکہ جسم و جان کی تازگی کا سامان بھی ہوتا ہے چنانچہ آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقانِ درود و سلام کےلئے بھی ایک خوبصورت ایپ پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے روحانی علاج کے شعبے سے متعلق بھی دو قسم کی ایپ بنانے کی سعادت حاصل کی۔ ایک ایپ فقط روحانی
علاج سے متعلق ہے اور دوسری آن لائن
روحانی علاج و استخارہ سے متعلق ۔
02.Ruhani
Ilaj
03. Online Rohani Ilaj & Istikhara
بچوں کی دینی و اخلاقی ترتیب اور والدین کی
رہنمائی کےلئے دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایسی ایپ بنا ئی ہے جو بچوں کی عمر کےلحاظ سے ان کی
ترتیب اور والدین کو بچوں کے اخلاق کو سنوارنےاور دینی تربیت دینے میں بہت زیادہ
معاونت کرتی ہے۔
دعوتِ اسلامی ہمیشہ دینی اقدار اور اخلاقیات کا
درس دیتی آئی ہے اسی لئے دعوتِ اسلامی کے ماحول میں دینی واخلاقی اقدار کو بہت
زیادہ اہمیت حاصل ہے۔دعوتِ اسلامی نے اپنی تربیت کے ماحول کو پوری دنیا میں متعارف
کروایااوراس ماحول کی برکت یہ ہےکہ دعوت
اسلامی کے بارے میں معلومات رکھنے والا ہر شخص دعوت اسلامی کے پاکیزہ ماحول کی
گواہی دیتا ہے۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے دعوتِ
اسلامی کےاخلاقیات سے متعلق پیغامات کی ایک موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی ۔
01.MADANI KHAKA
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے مدنی چینل کے سلسلے اور پروگرامز
کو بھی موبائل کے ذریعے عام کرنے کی کوششیں کی اور دوایپ اس سلسلے میں پیش کیں۔
2. Madani Channel Radio
مذکورہ 38 ایپلی کیشنزکو ایک خوبصورت گلدستے میں
سجانے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایسا پلیٹ فارم پیش کیا ہے جہاں تمام موبائل اپیلی کیشنز ، سوشل میڈیا سروسز ، سوشل اکاؤنٹ اور ویب
سروسز کو بخوبی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے یعنی
ایک ایسی ایپ جہاں ساری ایپلی کیشنز کی بہاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔
1.Dawateislami Digital Services
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات صرف ان ایپلی کیشنز تک محدود نہیں بلکہ ڈیکس ٹاپ اپیلی کیشنز پر بھی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی سروسز عام استفادہ کےلئے موجود ہیں ۔جیساکہ
2. FATAWA RAZAVIYYA
3. AL-QURAN-SOFTWARE
4. PRAYER TIMINGS: AUQAT US SALAT
یہ سب Desktop Applications ہیں جو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی شبانہ روز خدمات کا ثبوت ہے۔
دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو متعارف کروانے میں ہراوّل دستہ کا کردار
ادا کرتی ہے۔ یہ وہ آفیشل ویب سائٹ ہے جو دعوتِ اسلامی کے شب وروز ، دعوتِ اسلامی کے پروگرامز ،
اعلانات اوردیگر تشہیری مواد کو عام کرتی ہے۔یہ ویب سائٹ درحقیقت دعوتِ اسلامی کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور
خدمات کی نمائندگی کرتی ہے۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
مسلسل دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کو عالمی معیار کےمطابق کرنے کےلئے مختلف Development کرتی رہتی ہے۔
:Task Management Software
موجو
د دور میں Manual (مینول) کام کا رجحان آہستہ آہستہ ختم ہوتا
جارہاہے اب ہرآفیشل چیز آن لائن اور مختلف سافٹ ویئر کے
ذریعےسرانجام دی جارہی ہے اس تبدیلی کے پیش نظر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بھی دعوتِ اسلامی کےتمام ڈیپارٹمنٹس کےلئے ایک ایسا سافٹ ویئر تیارکیا ہے جس کےذریعے دعوتِ اسلامی کے کسی بھی
ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی ،اجیروں(Employees) کی
روزانہ کی بنیاد پر کام کا تجزیہ ، ڈیپارٹمنٹ کے Task وغیرہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
:Inter
Department services
آٹی ٹی
ڈیپارٹمنٹ کا ایک ذیلی ڈیپارٹمنٹ Help Dusk Support جو
فقط دعوتِ اسلامی کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور
دنیا بھر میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی سروسز سے استفادہ کرنے والے عاشقانِ رسو ل کو پیش آنے والے ٹیکنکل مسائل کے حل کےلئے 24 گھٹنے خدمات دینے پر
مامور ہے۔ Help Dusk
Support کا بنیادی
کام Hardware & Software انسٹالیشن ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
سے متعلق سپورٹ اور فون کالز میٹنگ کے دوران ٹیکنیکل سپورٹ وغیرہ دیناہے ۔
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے ماتحت مختلف دینی خدمات دینے کا عزم رکھتی ہے اور اس سلسلے میں مستقبل کے
بہت سارے اہداف ہیں جن کے حصول کےلئے آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ کام کررہی ہے ۔ اللہ عزوجل دعوتِ
اسلامی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ترقی عطافرمائے اور ہم سب کو اخلاص کے ساتھ دینی خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے بنیادی طور پر دو طریقے ہیں:
1زبان
و بیان اور 2تحریر
و قلم۔
الحمد
للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت کے تحت اسلامی
بہنیں بڑے ہی منظم انداز میں ایک طویل عرصے سے زبان و بیان کے ذریعے نیکی کی دعوت
کو عام کر رہی ہیں، جس کے خاطر خواہ و حوصلہ افزا نتائج سے انکار ممکن نہیں۔
چنانچہ اب نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے دوسرے بنیادی طریقے تحریر و قلم پر عمل
کرنے کے لئے اس بات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم ہونا
چاہئے جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بنیادی
تربیت کا سامان کیا جا سکے۔ لہذا ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں رجبُ المرجّب1441ھ
مطابق فروری2020ءمیں ایک تحریری مقابلہ بنام ”نئے لکھاری“ شروع کیا گیا۔ یہ
مقابلہ اگرچہ اسلامی بھائیوں کے ساتھ اسلامی بہنوں کی تحریری صلاحیتوں کو بھی
نکھارنے کے لئے تھا مگر پھر اپریل 2021ء میں اسلامی بہنوں کا سیشن مکمل طور پر جدا
کر کے المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر) میں الگ سے ایک شعبہ بنا کر اسے یہ
ذمہ داری دی گئی کہ تحریری مقابلے میں حصہ لینے والی اسلامی بہنوں کو بطورِ رائٹر
اچھی تربیت فراہم کی جائے اور ان میں سے جن کی تحریر اچھی ہو، انہیں مضامین لکھنے کے مزید پلیٹ فارمز مہیا کئے
جائیں۔ چنانچہ اس شعبے نے مضامین نویسی کے مدنی پھول ترتیب دے کر اسلامی بہنوں کی
تحریر نویسی پر خصوصی توجہ دی، جس کے نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہوئے جس کا
واضح ثبوت صرف پانچ ماہ کے بعد نومبر 2021ء میں ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن کا اجرا
تھا۔ اس ماہنامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تقریباً تمام مضامین اسلامی بہنیں ہی
لکھتی ہیں۔ چنانچہ، اسلامی بہنوں کے ذوق و شوق کے مد نظر رکھتے ہوئے یہ شعبہ
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن کے اجرا تک ہی محدود نہیں رہا، بلکہ ایک قدم مزید آگے
بڑھا کر عالمی مجلس مشاورت کے تعاون سے بہت جلد اسلامی بہنوں پر مشتمل المدینۃ
العلمیۃ کا بھی آغاز کرنے جا رہا ہے۔
اسپیشل پرسنز ایسے افراد جن کے جسم کے کچھ اعضا ء ناکارہ ہوں یا کسی عضو کی کمی ہو، مثلاً گونگے،
بہرے، نابینا یا کسی دوسری ذہنی یا جسمانی معذوری کے شکار افراد۔
الحمد للہ عزوجل دعوتِ اسلامی خدمتِ دین کے 80سے زائدمختلف شعبہ جات میں دینی کام کر رہی
ہے، ان میں سے ایک اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ بھی ہے۔ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نہ صرف
پاکستان ، بلکہ دنیا بھرکے مختلف ممالک
(انڈیا، نیپال،بنگلہ دیش وغیرہ)میں اسپیشل
پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذوراسلامی بھائیوں) میں دینی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے،اسپیشل پرسنز کے مختلف طبقات کے پیش نظر دینی کا م کرنے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت کئی ذیلی شعبہ جات (Sub
Department)بنائے گئے ہیں،تاکہ
اسپیشل پرسنز میں دینی کام دنیا بھر میں آسانی سے کیا جاسکے۔
الحمد للہ عزوجل اسپیشل پرسنز کو علم ِدین سکھانے اور ان کی
روحانی اور اخلاقی تربیت کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت مختلف دینی کام مثلا چوک درس، ہفتہ
وار اجتماع،مدنی مذاکرہ ،یوم ِتعطیل اعتکاف اور وقتا ً فوقتاسنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد ہوتا ہے،اس کے علاوہ نماز اور
قرآن کے احکام سکھانے کے لئےاسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے،نابینا اور معذور افراد )
کو فیضان نماز کورس ،مدرسۃ المدینہ بالغان، رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف،3دن،
12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کا سلسلہ ہوتا ہے۔ان دینی کاموں میں ڈیف
اسلامی بھائیوں کیلئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کیلئے انٹرپریٹر (Interpreter)کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی نیکی کی دعوت کی برکت سے ہزاروں عاشقان رسول اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے، نابینا اور معذور
افراد) دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک ہیں اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دنیا بھر میں اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرے،نابینا اور معذور افراد) نیکی کی دعوت عام کرنے اور علمِ دین سیکھنے اور سکھانے میں مشغول ہیں۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈیف ، نابینا اور معذور عاشقانِ رسول کو
دینی تعلیم فراہم کرنے کے لئےمختلف کتب ورسائل تیار اور شائع ہو چکے ہیں،نابینا بچوں کو قرآن پاک سیکھانے کیلئے بریل رسم الخط
میں مدنی قاعدہ اور نابینا اسلامی بھائیوں کیلئے قرآن پاک کا آخری پارہ (عمّ) بمع حاشیہ بنام کنز العرفان مع حاشیہ افہام القرآن کے علاوہ 6 کتب و رسائل
شائع اور تقریباً 22 کتب و رسائل تیار ہو چکے ہیں،ان تحریری کتب و
رسائل کے علاوہ آڈیو بکس اور رسائل بھی ریکارڈ کرکے نابینا افراد کو فراہم کئے
جاتے ہیں۔ گونگے ،بہرے اسلامی بھائیوں کیلئے مسائل اور فرض علوم پر مشتمل رسالہ بنام گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے بارے میں سوال جواب(تحریری) اور اشاروں کی زبان میں تصویری کتب ” آئیے وضو کریں
“ اور باتصویر نماز قسط اول اور قسط دوم
شائع ہو چکی ہے۔معذور افراد کیلئے مسائل اور فرض علوم پر مشتمل رسالہ پر کام جاری
ہے۔اسپیشل پرسنز کو دینی معلومات فراہم کرنے کیلئے مزید کتب و رسائل پر کام جاری
ہے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا بچوں کو حافظِ قرآن بنانے کےلئےرہائشی
مدارس المدینہ برائے نابینا افراد (بوائز) کراچی، حیدر آباد، ملتان، کالا باغ
اورچکسواری کشمیر میں قائم ہو چکےہیں اور لاہور اور فیصل آباد میں کام جاری ہے،مزید
بڑے شہروں(اسلام آباد وغیرہ ) اور دیگر
ممالک میں مدارس قائم کئےجائیں گے،
اس کے ساتھ ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں کو
عالم ِدین بنانے کے لئے رہائشی جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا باقاعدہ آغاز حیدر
آباد میں ہوچکا ہے،مزید ملک و بیرونِ ملک
میں جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد (بوائز )قائم کئےجائیں گے۔ الحمد للہ دعوت
اسلامی کے دینی ماحول میں اب تک چار(4) مدنی منے حاٖفظ قرآن پاک اور پندرہ (15) اسپیشل پرسنز عالم کورس مکمل کر چکے ہیں۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد میں
نیکی کی دعوت دینے کے ساتھ فلاحی کام بھی
کئے جاتے ہیں،الحمد للہ ڈیپارٹمنٹ کے
تحت عالمی مدینی مرکز میں فیضان مدینہ میں
معذور افراد کیلئے لفٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور دیگر مدنی مراکز اور بڑی مساجد میں ریمپ ، لفٹ اور وہیل چئیر کی
سہولت فراہم کی جائے گی۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دعوت اسلامی کے
مبلغین پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر مختلف ممالک میں اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں
،گونگے بہرے افراد میں نیکی کی دعوت کیلئے مبلغین کو(رہائشی،جزوقتی اور آن لائن )
اشاروں کی زبان کا کورس کروایا جاتا ہے، ملک و بیرون ِملک میں سینکڑوں اسلامی بھائی اشاروں کی زبان کا کورس کر چکے ہیں ۔
دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اسپیشل پرسنز کیلئے موبائل ایپ بنام اسپیشل پرسن (Special Person) بنائی گئی ہے،جس میں نابینا
افراد کے لئے آڈیو لائبریری کا آپشن،گونگے بہروں کے لئے حج و عمرہ، نماز، وضو اور
غسل کا طریقہ اشاروں کی زبان میں،عمومی(نارمل) اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی
زبان سیکھنے کیلئے اینی میٹیڈسائن لینگوئج کورس (Animated Sign Language Course) کاآپشن
موجودہے۔
الحمد للہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائیٹ بھی لانچ ہوچکی ہے اور
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کافیس بک پیج اورآفیشل یوٹیوب چینل اور ٹویٹر
بھی بنا یاجا چکا ہے، ان پلیٹ فارمز پر
وقتاً فوقتا ًشارٹ کلپس، مختلف سلسلے اور نعتیں اشاروں کی زبان کے ساتھ اپلوڈ کی
جاتی ہیں۔ دعوت اسلامی کے مدنی چینل پراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل
پرسنز کے لئےمختلف پروگرامز اشاروں کی
زبان کے ساتھ نشر کئے جا رہے ہیں۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کے ذریعے پاکستان
بھر میں اسپیشل ایجوکیشن کےسرکاری اور پرائیویٹ اداروں، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے انٹر پریٹرز (Interpreters)
وزٹ کرتے ہیں اور اسکولز کے آفیسران ، اور
ٹیچرز کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہیں اور اور اسٹوڈنٹس میں لرننگ سیشن کرتے ہیں۔اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی کو مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے ایپریسی ایشن لیٹر ز (Appreciation Letters)بھی ایشو کئے گئے ہیں اور اداروں میں ٹریننگ سیشنز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
گونگے بہرے عاشقان رسول کے لئے دارالمدینہ (Islamic School System) کا بھی آغاز کیا جائے گا اور اسپیشل پرسنز کے لئےعنقریب کئی کورسز آن لائن بھی شروع کروائے جائیں گے۔(محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ )
الحمد اللہ دعوت اسلامی اپنے
مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاء اللہ
عزوجل کو پوری دنیا میں عام کرنے کے جذبے کے تحت شب و روز مصروف عمل ہے ، پاکستان
میں اردو بولنے والوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک کی زبانوں میں بھی قرآن و
سنت کی تعلیمات عام کرنے کا کام جارہی ہے۔
چائینز زبان دنیا میں سب سے زیادہ بولی
جانے والی زبان ہے، دنیا کا ٪18 حصہ چائنہ کی آبادی کا ہے۔اس اہمیت کے پیش نظر
دعوت اسلامی نے اس زبان میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنےکے لیے 2019 میں باقاعدہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کو قائم کیا۔ اس ڈیپارٹمنٹ کے چار ذیلی شعبہ جات
ہیں:
(1) ایچ آ ر ڈی (2)
کورسز (3)
شعبہ جات (4) لوکل مسلمز
(1) ایچ آ ر ڈی
اس شعبے کا کام نئے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کو ہائر کرنا، جو دنیاوی علوم (چائینز)
کے ساتھ ساتھ دینی علوم بھی رکھتے ہوں۔مزید اس شعبے کے تحت اراکین شوری و مفتیان اکرام کے ذریعے وقتا
فوقتا ان اجیر اسلامی بھائیوں کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کرنا ہے۔
(2) کورسز
اس شعبے کے اسلامی
بھائی جامعۃ المدینہ کے طلباء،فیضان آن لائن اکیڈمی کے ٹیچرز ، پروفیشنل بزنس مین
اور دیگر مبلغین کے لیے مختلف کورسز بناتے ہیں، جس میں چائینز زبان کے ساتھ ساتھ
اسلامی، اخلاقی اور تنظیمی چیزیں بھی نصاب میں شامل کی جاتی ہے۔
پاکستان کے مختلف
جامعات المدینہ (کراچی،اسلام آباد، لاہور،
فیصل آباد، ملتان اور اکاڑہ ) میں دو ماہ
کا چائینز لینگوئج کورس کروایا جاتا ہے،
جس میں دورۃالحدیث کے طلبائےکرام فارغ التحصیل ہونے سے پہلے بیسک چائینز لینگوئج
سیکھ لیتے ہیں۔لینگوئج کورس میں پاس ہو کر جو طلباء سلیکٹ ہوتے ہیں ان کو فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک سال کا فل
ٹائم کا رہائشی کورس کروایا جاتا ہے۔جس میں ایڈوانس لیول کی چائینز زبان سیکھانے
کے ساتھ ساتھ چائینز کلچر کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔ اکتوبر 2021 تک پارٹ ٹائم کورس کرنے والے23 اور فل ٹائم کورس کرنے والے
10 اسلامی بھائی ہیں۔
(3) شعبہ جات
دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات (مدنی چینل ، آئی ٹی، اسپیشل پرسنز، ٹرانسلیشن
وغیرہ) میں بھی چائینز زبان میں نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ دعوت اسلامی کے آئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ اور چائینز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے چائینز میں ویب سائیٹ
(www.maidina.net )بھی
لانچ کر دی گئی ہے جس میں چائینز زبان میں
کتابیں، شارٹ کلپس اور دیگر مدنی پھول موجودہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف سوشل میڈیا
پلیٹ فارمز مثلا واٹس ایپ، وی چیٹ، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام وغیرہ پر چائینززبان
میں پیجزبن چکے ہیں، جس پر وقتافوقتا مدنی
پھول اور شارٹ کلپس شئیر کیے جاتے ہیں۔ مزید مدنی قاعدہ، روحانی علاج، کلمہ و
دعااور تجہیزوتکفین موبائل ایپ پرچائینز زبان میں بھی کام جاری ہے۔
(4) لوکل مسلمز
یہ شعبے میں 2 شعبہ
جات ہیں،1 چائنیز مسلمز ان پاکستان
2چائنیز مسلمز ورلڈ وائڈ
پاکستان ، چائنہ اور دیگر ممالک میں موجود چائینز مسلمز و
علماء سے رابطے کرنا، ان کو دعوت اسلامی
کاتعارف کروانا، ٹرانسلیشن و شرعی تفتیش کے حوالے سے تعاون لینا اس شعبے کے کاموں
میں سے اہم کام ہے۔
دارالمدینہ ایک نظر میں
مروجہ تعلیمی نظام
میں پروان چڑھنے والے غیر اسلامی نظریات
نے ہماری نئی نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کر دیا ہے۔ مخلوط تعلیمی نظام اور
سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بناء پر بے راہ روی عام ہوتی جارہی ہے ۔ان
حالات کے باعث سنجیدہ اور دینی شعور رکھنے والے افراد کے ذہنوں میں یہ سوچ پیدا ہوئی کہ ایک ایسا تعلیمی نظام بھی ہونا چاہیے، جہاں اُمّت کے نونہال دینی
تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شریعت کے تقاضوں کے مطابق جدید دُنیاوی تعلیم بھی
حاصل کر سکیں،اس طرح ایک طرف تو مستقبل کے معماروں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت ہوسکے گی اور دُوسری طرف وہ مسلمانوں
کےشعائر کی دُرست ترجمانی کر سکیں گے اوران میں خدمت ِدین و ملّت کا جذبہ بھی بیدار ہوسکےگا۔
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کی علم ِدین کے فروغ کے حوالے سے شبانہ روز کاوشیں کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ہیں ۔ ملک و بیرون ملک میں قائم سینکڑوں مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کی خدمات روز ِروشن کی طرح عیاں ہیں ۔ شیخ ِطریقت ،امیرِ اہلِ سُنّت ،بانی دعوت ِ اسلامی ،حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْکے فیضان ِنظر سےان خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے 2011ء میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ دینی علوم کے ساتھ جدید دُنیاوی علوم و فنون کو شریعت کے تقاضوں کے مطابق پڑھایا جائے۔ دارالمدینہ کا پہلا کیمپس 25 صفر 1432 ہجری بمطابق 30 جنوری 2011 کو قائم کیا گیا۔اللہ پاک کے کرم سے اس اسکول سسٹم نے انتہائی تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں اور اب تک پاکستان کے 23 شہروں میں 82 اسکولز قائم کیے جاچکے ہیں جن میں 21،000سے زائدطلبہ وطالبات تعلیم و تربیت حاصل کررہے ہیں ۔پاکستان کے علاوہ USA، UK، ساؤتھ افریقہ، نیپال، بنگلہ دیش اور انڈیا میں بھی مجموعی طور پر 25 دارالمدینہ اسلامک اسکولز قائم ہوچکے ہیں جن میں 5,000سے زائد اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔
دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دینی و دُنیا وی تعلیم کا حسین امتزاج ہے۔یہاں قُرآنِ مجید اور ضروری علوم کی تعلیم کا خُصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ناظرہ قرآنی تعلیم اور حفظ کیے ہوئے طلبہ کے لیے منزل کی دُہرائی کا ایک پیریڈ مختص کیا گیا ہے ، جس میں حفاظ طلبہ کو اپنی منزل مضبوط کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔
دارالمدینہ اسلامک سسٹم
میں ابتدا ہی سے بچوں اور بچیوں کے لیےالگ الگ کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔بچوں
کی تربیت اور اُنھیں ایک اچھّا انسان اور باکردارمسلمان بنانے کے لیےمختلف نصابی و
ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ بامقصد نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں
طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔دارالمدینہ میں طلبہ کے درمیان
مختلف ایجوکیشنل اور فزیکل ایکٹیویٹیز پر مشتمل competitionsکروائے جاتے ہیں۔بچوں کی ذہنی نشونما کے ساتھ ان کی
جسمانی نشونما پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
اہم دینی، قومی اور عالمی ایونٹس کے مواقع پر دارالمدینہ کے طلبہ کو اس دن کے پیغام کودرست انداز سے سمجھانے کےلیے دارالمدینہ میں ایونٹس کے تحت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ طلبہ میں عشق رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم بڑھانے کےلیے عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر محفل میلاد کا اہتمام ہوتا ہے۔شب معراج ، شب براءت اور دیگر اہم اسلامی ایونٹس پر خصوصی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔
ایک مسلمان کے لیے وطن کی
محبت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ دارالمدینہ
میں یوم آزادی، یوم پاکستا ن اور دیگر اہم قومی ایونٹس پر مختلف پروگرامز منعقد
کیے جاتے ہیں تاکہ طلبہ کو اپنے ملک کے
بارے میں آگاہی ملے اور اس کی تاریخی اہمیت کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہو۔یوم
صفائی، یوم شجر کاری اور اس طرح کے بہت سے ایام دارالمدینہ میں خصوصی اہتمام کے
ساتھ منائے جاتے ہیں۔
دارُالمدینہ میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے قومی و عالمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اور معیاری نصاب تیار کیا گیا ہے، پری پرائمری میں early childhood education کی گائیڈلائنز اور recommendationsکی روشنی میں کلاس روم arrangement اور لرنگ کارنرز کے ذریعے بچوں کی دلچسپی کو برقرار رکھتے ہوئے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ دارالمدینہ پری پرائمری میں ٹیچر بطور facilitator بچوں کے سیکھنے کے عمل میں ان کی مدد کرتی ہے۔ دارالمدینہ انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جہاں ان کے لیے سیکھنا ایک پرلطف اور بامقصد سرگرمی بن جائے۔
بچوں کی Personal
and Social Developmentکے لیے، اُن
میں روزِ مرہ کے کام کرنے کی صلاحیت
بڑھانے،تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے،اخلاقی قدروں کا خیال رکھنے،اُن کے تجربات
اور مشاہدات کو وسیع کرنے، اپنی صحت کا خیال رکھنے سے متعلق شعور و آگہی فراہم
کرنادارُالمدینہ کے پری پرائمری نصاب کا حصہ ہے ۔طلبہ کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے
پرائمری کیمپسز میں کمپیوٹر لیبز قائم کی گئی ہیں ۔
طلبہ کی سائنسی تعلیم کی ضروریات پوری
کرنےکے لیے سیکنڈری کیمپسزمیں کمپیوٹر لیبز کے ساتھ سائنس لیبزبھی قائم کی گئی ہیں۔
دارالمدینہ میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اہل،تجربہ کار اور اعلی تربیت یافتہ اساتذہ کرام کا انتخاب کیا جاتا ہے، وقتاً فوقتاً ان اساتذہ کرام کے لیے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام بھی کیا جاتاہے تاکہ اُنہیں جدید تعلیمی تکنیک اور سہولتوں سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔
دارُالمدینہ میں معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے تقسیم کاری کرتے ہوئے متعددذیلی شعبے قائم کیے گئے ہیں جن میں شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ، ایجوکیشن مینجمنٹ ،شعبہ دینیات وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کے تحت تیار کردہ کتب دارُالمدینہ کے تعلیمی نصاب میں شامل کی جاچکی ہیں اور دیگر پبلشرز کی کتب بھی شرعی تفتیش کے بعد شامل ِنصاب کی جاتی ہیں۔تمام شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے کاموں کو شرعی تقاضوں اور احتیاطوں کے مطابق جانچنے کے لیے شعبہ تفتیش وشریعہ بھی قائم ہے۔ اَلۡـحَـمۡـدُ لـِلّٰـهِ عَزَّوَجَلَّ د ارُالمدینہ کے تعلیمی ،تدریسی اور انتظامی ماحول کو ہر قسم کے غیر شرعی اُمور سے پاک رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے ۔ دارُالمدینہ کے معیار ِتعلیم میں مزید بہتری کے لیےمجلس دارالمدینہ پُوری طرح سرگرم عمل ہے۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اطراف پرواکابینہ میں
مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں اطراف پرواکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سےنکات بتائے اور 3 نیو
ڈویژن نگران کا تقرر کیا نیز ان ڈویژن میں
کام شروع کرنے کے اہداف دیئے جبکہ نیو مقرر ہونے والی ذمہ دراسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی جس پر اس کابینہ کی ذمہ دراسلامی بہنوں نے 26
جون 2021 ءتک 9 اجتماع شروع کرنے کے اہداف لئے ۔
نیز اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈونیشن بکس زون مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بکس کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز کارکردگی جدول بھی سمجھایا ۔
بچیوں
کے وہ مدارس المدینہ جن کے اوقات کا دورانیہ 2 گھنٹے اور3 گھنٹے ہوتے ہیں انہیں
مدارس المدینہ للبنات جزوقتی کا نام دیا گیا ہے۔
جزوقتی
مدارس المدینہ 3 اوقات میں لگتے ہیں۔ ایک کلاس کا ٹائم صبح 8:00 سے 11:00 بجے تک،
دوسری جزوقتی کلاس کاٹائم11:00 سے 1:00 بجے تک، تیسری جزوقتی کلاس کا
ٹائم2:00سے4:00 بجے تک ہے۔
مدارس
المدینہ للبنات میں فی سبیل اللہ تعلیم دی جاتی ہے ان مدارس المدینہ میں بالخصوص
مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن ِ کریم پڑھایا جاتا ہے۔
جز
وقتی مدارس المدینہ میں 6سال کی عمرسے بچیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے اور اسلامی
تہذیب سے معموریونیفارم کا نفاذبھی ہے۔
جزوقتی
مدارس بالخصوص اسکول میں پڑھنے والی طالبات کی سہولت کے لیے کھولے گئے ہیں تاکہ
صبح اسکول جانے والی دوپہرمیں اور دوپہر میں اسکول جانے والی صبح میں قرآنِ کریم
کی تعلیم حاصل کرسکیں۔
جوبڑی
اسلامی بہنیں صبح میں گھروں کی مصروفیت سے کچھ دیرسے فارغ ہوتی ہیں اور دوپہرمیں
ان کی کچھ نہ کچھ ذمہ داری ہوتی ہے ان کی سہولت اور آسانی کے لیے 11:00 سے 1:00
بجے والی کلاس پڑھائی جاتی ہے۔
مدارس
المدینہ للبنات جزوقتی میں ہرایک پڑھنے والی بچی کا تکمیلی جدول فارم تیارکیا جاتا
ہے جس میں ان کی تعلیم کا مکمل ریکارڈ ہوتا ہے۔
مدارس
المدینہ میں امتحانات کا سلسلہ ، بچیوں میں حسنِ قرات جائزہ، تکمیل اورکامیابی پر
بچیوں کے لیے اسناد کا اجراء بھی ہوتا ہے۔
قرآن ِ
کریم پڑھانے کے ساتھ ساتھ بچیوں کو نماز، دعائیں، ایمانیات و عقائد، عبادات،
اخلاقیات، سنتیں اورآداب بھی سکھائے جاتے ہیں۔
بچیوں کے وہ مدارس المدینہ جن کے
وقات کا دورانیہ 8 گھنٹے یعنی صبح 8:00تا4:00 بجے تک ہے انہیں مدارس المدینہ
للبنات کل وقتی کا نام دیا گیا ہے۔
بچیوں کے مدارس المدینہ غیرمقیم
ہوتے ہیں یعنی رہائشی نہیں ہوتے انہیں قیام و طعام کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔
مدارس المدینہ للبنات میں فی سبیل
اللہ تعلیم دی جاتی ہے ان مدارس المدینہ میں مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن ِ کریم کی
تکمیل کے بعد بالخصوص شعبہ حفظ القرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
کل وقتی مدارس المدینہ میں 6سال کی
عمرسے بچیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے اور اسلامی تہذیب سے معموریونیفارم کا نفاذبھی
ہے۔
قرآن ِ کریم پڑھانے کے ساتھ ساتھ
بچیوں کو نماز، دعائیں، ایمانیات و عقائد، عبادات، اخلاقیات، سنتیں اورآداب بھی
سکھائے جاتے ہیں۔
مدارس المدینہ للبنات میں ہرایک
پڑھنے والی بچی کی پرسنل فائل تیارکی جاتی ہے جس میں کل وقتی بچی کا مکمل ریکارڈ
ہوتا ہے۔
مدارس المدینہ میں امتحانات کا
سلسلہ ، بچیوں میں حسنِ قرات جائزہ، تکمیل اورکامیابی پر بچیوں کے لیے اسناد جاری
کی جاتی ہے۔
شعبۂ تجوید و قراء ت اور مُدرس کورس للبنین
کی طرح مدرسۃالمدینہ للبنات میں بھی شعبۂ مُدرسہ کورس قائم ہے۔
اس
شعبے کے تحت قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے(ملک و بیرونِ ملک) درج ذیل
مختلف کورسز کروائےجاتے ہیں:
مُدرسہ
کورس (غیر مقیم ) : 163 دن
قاعدہ
ناظرہ کورس (غیرِ مقیم ) : 10ماہ
تربیتی
معلّمہ کورس (مقیم) : 41 دن
ان تمام کورسز میں 17سال کی عمر سے اسلامی
بہنوں کوداخلہ دیا جاتا ہے۔
مجلس مدرسۃ
المدینہ کا ایک شعبہ "مدرسۃ المدینہ کورسز"بھی
ہے ۔چونکہ مدارس المدینہ کی ملک و بیرونِ ملک بے شمار شاخیں قائم ہیں جس میں
مُدرسین کی ایک بڑی تعداد کی ضرورت رہتی ہے۔
آئے دن نئے مدارس کا قیام ، پرانے مدارس
میں نئے درجات کا اضافہ وغیرہ کے پیشِ نظر اس شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا
ہےتاکہ اس شعبے کے تحت نئے مُدرسین تیا رکئے جا سکیں نیز پہلے سے پڑھانے والے
مُدرسین میں بھی مزید تدریسی صلاحیتیں پید اکی جاسکیں۔
اس شعبے کے تحت قرآنِ پاک پڑھنے اور
پڑھانے کے حوالے سے(ملک و بیرونِ ملک) درج ذیل مختلف کورسزکروائےجاتے ہیں:
تجوید و قراء ت کورس (رہائشی) : 12 ماہ
مُدرس کورس (رہائشی) :5 ماہ
قاعدہ ناظرہ کورس (رہائشی) :7ماہ
تربیت معلّم کورس (رہائشی)
: 12 دن
تجوید و قراء ت کورس میں 18سال ،مدرس کورس
میں 20 سال،معلم کورس میں 25سال جبکہ قاعدہ ناظرہ کورس میں 18سال کی عمر سے داخلہ
دیا جاتا ہے۔
نوٹ:
کورسز کے طلبہ کرام کو تین وقت کا معیاری
کھانا اور قیام کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
بچوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 1
گھنٹہ،2گھنٹے اور 3 گھنٹےانہیں جز وقتی
مدارس المدینہ( للبنین) کا نام دیا گیا ہے ۔
جز وقتی مدارس مختلف اوقات میں لگتے ہیں:
جز وقتی الف 1 گھنٹہ( بعدِ فجر)اور3 گھنٹے( صبح 08:00 تا
11:00بجے )
جز وقتی ب 2گھنٹے(دوپہر02:00 تا 04:00 بجے)
جز وقتی ج 1 گھنٹہ(بعدِ عصر) اور2 گھنٹے (شام04:30 تا
06:30بجے)
ان مدارس میں بالخصوص ناظرہ قراٰنِ پاک کی
تعلیم دی جاتی ہے۔
یہ مدارس بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے
طلباء کی سہولت کے لئے کھولے گئے ہیں تا کہ صبح اسکول جانے والے دوپہر میں اوردوپہر
میں اسکول جانے والے صبح میں نیزجو ان دونوں اوقات میں نہ آسکیں وہ دیگراوقات میں
قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں۔
جز وقتی مدارس میں 5سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔
مدنی
منّوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 8 گھنٹے یعنی صبح 08:00 تا 04:00 ہے
انہیں مدارس المدینہ کل وقتی (للبنین )کا
نام دیاگیا ہے ۔
یہ مدارس
غیرِ مقیم بچوں کے لئے ہیں یعنی ان مدارس میں بچوں کو قیام وطعام کی سہولت فراہم
نہیں کی جاتی ۔
ان
مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قراٰنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص شعبۂ حفظ
القراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
کل
وقتی مدارس میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔
Dawateislami