بچوں کےوہ مدارس جن میں ان کو قیام وطعام کی سہولت دی جاتی ہے انہیں رہائشی مدارس المدینہ( للبنین) کا نام دیا گیا ہے ۔

ان مدارس میں تعلیم و تربیت کے مختلف اوقات کار کا کل دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔

ان مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قرآنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص حفظ القرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔نیز یہاں بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

ان مدارس میں بچوں کو پنج وقتہ با جماعت نماز کے ساتھ ساتھ نوافل (تہجد، اشراق و چاشت اور اوابین) کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں طلباء کرام دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں (صدائے مدینہ، مدنی حلقہ،مدنی درس، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ وغیرہ) میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

رہائشی مدارس میں بچوں کو منزل کی دہرائی بہترین انداز میں کروائی جاتی ہے۔

رہائشی مدارس میں 12سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔


مدرسۃ المدینہ کا تعارف

Sat, 17 Oct , 2020
5 years ago

ملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام "مدرسۃ المدینہ" (للبنین و للبنات، جزوقتی، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ (للبنین و للبنات) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (جز وقتی) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ "رہائشی مدارس المدینہ" (للبنین) میں قیام پذیر طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ عزوجل! مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ بھی ہوتا رہتا ہےمثلاً مدرس کورس، نظامت کورس، تجوید و قراءت کورس، قاعدہ ناظرہ کورس وغیرہ۔


شعبہ دارالسنہ للبنات مختلف رہائشی کورسزکے ذریعےاسلامی بہنوں کو زیور علم دین سے آراستہ کرنے کے سا تھ ساتھ مدنی ما حول سے  وابستہ کرتے ہوئے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ اس شعبے کا آغاز جون 2008ء میں ہوا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اس وقت پاکستان کے سات شہروں کراچی، حیدر آباد،ملتان ، فیصل آباد، پاکپتن، گجرات اور راولپنڈی میں دار السنہ للبنات قائم ہیں جبکہ بیرون ملک میں ہند کے شہر ممبئی اور مراد آباد میں دارالسنہ للبنات قائم ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اپریل 2016 ء سے اب تک کم و بیش 17000 اسلامی بہنیں کورسز کرنے کی سعادت پا چکی ہیں۔ان کورسز کی برکت سے کئی اسلامی بہنوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوا اور کئی پابندسنت بن کر مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف عمل ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دار السنہ للبنات میں 12ماہ مختلف قسم کے ہائشی کورسز کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ہر ماہ کم و بیش 2 کورسز ہوتے ہیں۔ ان کورسز میں فیضان نماز کورس،اصلاح اعمال کورس، اسپیشل اسلامی بہن کورس، اسلامی زندگی کورس، مدنی کام کورس،فیضان قراٰن کورس،معلمہ مدنی قاعدہ کورس اور فیضان رمضان کورس شامل ہیں۔ ان رہائشی کورسزکی برکت سے اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنےکی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے نیز شیڈول میں شامل امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں سے اسلامی بہنوں کی اخلاقی، تنظیمی اور روحانی تربیت ہوتی ہے۔


مجلس نیو مسلم برائے اسلامی بہنیں: اس شعبے کے تحت  غیر مسلم پر انفرادی کوشش کے ذریعے دین اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جاتی ہے اور قبول اسلام کے بعدنیو مسلم اسلامی بہنوں کواسلام کی بنیادی باتیں ، عقائد و فرض علوم کے حوالے سے تربیت کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں دعوت اسلامی کے کورسز کے ذریعے اہم دینی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جیسے نیو مسلم کورس۔

مزید انفرادی کوشش سے نیو مسلم اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ دیا جاتا ہے تاکہ وہ درست نماز اور قرآن مجید پڑھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہیں تاکہ قبول اسلام کے بعد ضروریات دین کو سیکھ کر خوب خوب برکات حاصل کرسکیں اور اعمال صالحہ کرسکیں ۔

مزید معلومات اور نیو مسلم کی تربیت کے حوالے سے اس آئی پر رابطہ کیجیئے۔


مجلس مالیات اسلامی بہنیں کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !دعوت اسلامی دین متین کی خدمت کرنے کیلئے 108سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔ اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کے تحت 38شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے ان 38شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس مالیات اسلامی بہنیں ہے۔

دعوت اسلامی کے کثیر شعبہ جات کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے چندہ/ڈونیشن جمع کیا جاتاہے۔ ذمہ داران اور منسلک اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے چندہ/ڈونیشن جمع کرتی رہتی ہیں۔

چندہ /ڈونیشن شرعی اصولوں کے مطابق جمع ہو اس کیلئے مجلس مالیات اسلامی بہنیں چندہ /ڈونیشن جمع کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ چندہ/ڈونیشن جمع کرنے کی شرعی اورتنظیمی احتیاطوں کا ٹیسٹ بھی لیتی ہے ۔ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں کو باقاعدہ رزلٹ بھی دیاجاتاہے ۔

چونکہ دنیا تیزی سے جدت کی طرف جارہی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے تحت ڈونیشن جمع کرنے کیلئے باقاعدہ موبائل ایپلیکیشن ای رسید کے نام سے تیارکی گئی ہے ای رسید کے ذریعے موبائل پر ڈونیشن دینے والی اسلامی بہن کی رسید بنائی جاتی ہے جس میں باقاعدہ لکھا جاتاہے کہ یہ ڈونیشن کس مدیعنی عنوان کے تحت دیا گیا ہے۔جن اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کیلئے مینول رسید بکس جاری کی جاتی ہیں ان کو باقاعدہ رسید بکس کے سافٹ ویئر میں انٹر کیاجاتاہے۔

وقتاًفوقتاً مجلس مالیات اسلامی بہنیں کے تحت مختلف شخصیات اسلامی بہنوں سے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف اور اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ڈونیشن کی ملاقاتیں بھی کی جاتی ہیں۔

تعارف مجلسِ توقیت

Wed, 25 Dec , 2019
6 years ago

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

تعارف مجلسِ توقیت

اَلْحَمْدُلِلہِ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اپنے100سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔انہیں شعبہ جات میں سے ایک اہم شعبہ ‘‘مجلسِ توقیت’’بھی ہے ۔مجلسِ توقیت1431 ہجری مطابق 2010 عیسوی سے نماز اور سحر وافطار کے اوقات کار نیز سمتِ قبلہ (Direction Of Qibla)سے متعلق دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ مجلسِ توقیت اوقات کار یا سمتِ قبلہ نکالنے کے لیے اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلِ سنت ،امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے عطاکردہ اصولوں کو بروئے کار لاتی ہے۔

علمِ توقیت کی اہمیت پر ایک روایت:

تابعی بزرگ ،توریت شریف کے ماہر عالم،حضرت کعبُ الْاَحبار رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں :ہم توریت میں یہ لکھا پاتے ہیں کہ ۞ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے امتی بہت حمد کرنے والے ہیں۔ آرام و تکلیف اور ہر درجہ میں الله پاک کی حمدکریں گے اور ہر بلندی پر تکبیر یعنی الله پاک کی بڑھائی بولیں گے۔ ۞سورج کا خیال رکھیں گے ۔ ۞جب نماز کا وقت آئے گا تو نماز پڑھا کریں گے۔(مشکوٰة المصابيح،كتاب الفضائل والشمائل ،باب فضائل سید المرسلین،۲/۳۵۷،حدیث:۵۷۷۱)

روایت کے ان الفاظ ”سورج کا خیال رکھیں گے “کے تحت حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں: یعنی نماز اور روزوں کی وجہ سے ہمیشہ سورج کے طلوع (Sunrise)،غروب (Sunset)،استواء (Meridians)کا حساب رکھیں گے اور اس کی جنتریاں چھاپا کریں گے۔اسلامی نمازیں ،افطار سحری تو سورج سے ہیں مگر خود روزے ،عیدیں ،حج وغیرہ چاند سے ۔اس لیے مسلمان (چاند اور سورج)دونوں کا حساب رکھتے ہیں ۔اور کوئی قوم یہ دونوں کام نہیں کرتی۔(مراٰۃ المناجیح، ۸/۵ ۳)

علمِ توقیت (Time Keeping) کی تعریف:

اس سے مراد وہ علم ہے جس کی مدد سے دنیا کے کسی بھی مقام کے لیے نمازِ پنجگانہ، طلوع وغروب، نصف النہار ، مثلِ اوّل وثانی وغیرہ کے اوقات اور درست سمت قبلہ(Direction of Qibla) کا تعین بذریعہ کلیہ جات(Formulas) کیا جاتا ہے۔

اس علم کے سیکھنے کا شرعی حکم:

اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے اپنے ایک مکتوب میں اس علم کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا :علامہ ابنِ حجر مکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ”زَواجِر“ میں ”علمِ توقیت“ کو فرضِ کفایہ لکھا ہے۔مزید ایک اور مقام پر فرماتے ہیں : علمِ توقیت بھی ایک ایسا فن ہے کہ اس کے جاننے والے بھی معدوم ہیں ، حالانکہ ائمہ دین نے اسے فرضِ کفایہ لکھا ہے ۔ علما موجودین میں تو کوئی اتنا بھی نہیں جانتا کہ فلاں دن آفتاب کب طلوع ہو گا ؟ اور کب غروب ؟(منارالتوقیت،ص ۴)

خلیفۂ اعلیٰ حضرت،ملک العلما مفتی ظفر الدین بہاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:علمِ ہیئت(Astronomy) وتوقیت (Time Keeping) انتہائی کارآمد اور مسلمانوں بالخصوص علما کے لیے نہایت ضروری ہیں مگر افسوس کہ ان علوم سے بہت زیادہ استغنا (بے پروائی) سے کام لیا گیا۔یہ وہی مبارک علم ہے جسے جاننے سے خدا وندِ عالم (اللہ پاک)کی معرفت بروجہِ کمال حاصل ہو تی ہے۔ امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:” مَنْ لَمْ یَعْرِفِ الْھَیْئَۃَ وَ التَّشْریحَ فَھُوَعِنِّینٌ فِی مَعْرِفَۃِاللہِ تَعَالٰی “ یعنی جو شخص ہیئت (Astronomy) و تشریح نہیں جانتا وہ اللہ کی معرفت میں نامرد ہے۔

(مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں:)یہ وہی علم ہے جس کے جاننے والے کی خود رب العزت عَزَّ وَجَلَّ نے قرآن مجید میں تعریف کی اور انہیں اُولُوا الْا لْبَاب (یعنی عقلمند) فرمایا، (جیساکہ قرآنِ پاک میں ہے:)

﴿اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّیْلِ وَالنَّهَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِۚۙ(۱۹۰) الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰى جُنُوْبِهِمْ وَیَتَفَكَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ-رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًاۚ-سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ(۱۹۱)

ترجمۂ کنز الایمان:بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کی باہم بدلیوں میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لیے۔جو اللہ کی یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں ۔ اے رب ہمارے !تو نے یہ بیکار نہ بنایا ، پاکی ہے تجھے ،تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔(پ۴ ،اٰلِ عمران :۱۹۰،۱۹۱)

نَماز کی صحت کا مسئلہ ہو یا روزہ کی درستی کا، ان کے احکام علمِ توقیت کے مرہون منت ہیں۔ اوقاتِ صوم وصلوٰۃ کی معرفت درکار ہو یا صحیح سَمت ِ قبلہ کا تعین،اس علم کے بغیر ممکن نہیں۔اگرچہ مسجد کی عمارت سے سمتِ قبلہ معلوم تو ہو سکتی ہیں مگر قبلہ رُو مسجد تعمیر کرنے کے لیے بھی تو اس فن کا جاننا ضروری ہے۔ (اَلْجَواہِر الْیَواقِیت فِی عِلْمِ التَّوقِیت معروف بہ تَوضیحُ التَّوْقِیْت،صفحہ ۲ ملخصاً)

اعلٰی حضرت اور اِحیائےعلم توقیت:

اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اب یہ علم ہند بلکہ بلاد عامہ مسلمین سے اٹھ گیا ہے ۔ فقیر نے بتوفیقِ قدسیہ اس علم کا اِحیا کیا اور سات صاحب بن پاۓ جن میں سے بعض نے انتقال کیا ۔اکثر اس کی صعوبت (مشکل ہونے کے سبب) سے چھوڑ بیٹھے۔(منارالتوقیت،ص ۴)

جب ان حضرات نے علمِ توقیت سیکھنا شروع کیا تو اس فن میں کوئی کتاب نہ ہونےکیوجہ سےاعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے زبانی قواعد ارشاد فرماۓ ۔ یہ حضرات ان قواعد کو لکھ لیتے اور انہی قواعد کے مطابق نِصفُ النَّھار (Meridians) ، طلوع (Sunrise) غروب (Sunset)، صبحِ صادق ، ضحوۂ کبرٰی ، عشاء اور عصر کے اوقات نکالتے ۔ ملک العلما حضرت مفتی ظفر الدین بہاری رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے یہ علم کامل طور پر سیکھااور ان قواعد کو ایک کتاب میں محفوظ بھی کیا ،ساتھ ساتھ اسکی تشریح اور امثال کا اضافہ کر کے بنام ’’ اَلْجَواہِر الْیَواقِیت فِی عِلْمِ التَّوقِیت‘‘(معروف بہ تَوضیحُ التَّوْقِیْت) شائع بھی کروایا۔ (انوارِ رضا ،ص ۷۰۹)

مجلس توقیت کی ضرورت:

صد افسوس کہ بزرگوں کی اتنی محنت کے باوجود بھی عام علما تو کیا اکثر خواص بھی اس علم سے آراستہ نہ ہو سکے ۔ اس کا نقصان یہ ہوا کہ علاوہ چند بڑے شہروں کے باقی جگہوں کے اوقاتِ نماز اور سحر وافطار کے نقشے بنے ہی نہیں ۔اور ان شہروں میں بھی جو نقشے ”فنِ توقیت “نہ جاننے والوں کے ہاتھوں سے بنے تو ان میں سحرو افطار اور نمازوں کے اوقات میں فحش اغلاط یعنی بڑی غلطیاں پائی گئی ۔ یوں ہی کئی مساجد کے محرابوں کا رُخ تشویش ناک حد تک سمتِ قبلہ سے منحرف پائے جانے کے افسوس ناک واقعات بھی مشاہدے میں آئے۔

مجلس توقیت کا قیام:

اس علم کی اہمیت و افادیت اور ضرورت کے پیشِ نظر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1431 ہجری مطابق 2010 عیسوی کو باقاعدہ ایک مجلس بنام ”مجلسِ توقیت“قائم کی گئی ۔ جس کے ذمہ دار ماہر علم ِتوقیت حضرت مولانا استاد وسیم عطاری صاحب دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں ۔اس مجلس کے اہداف میں چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کے درست اوقاتِ نماز اور سحر وافطار بنانے کے ساتھ ساتھ علمِ توقیت کو نئی جلا بخشنا بھی رکھا گیا لہٰذا اس علم کو عام کرنے کے لیے جامعۃ المدینہ کے تخصُّص کے درجات میں ۱۴۲۷ ہجری مطابق 2006 عیسوی سے باقاعدہ علمِ توقیت کی تدریس کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! تادمِ تحریر ماہرِ علم ِتوقیت استاد وسیم عطاری صاحب دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ طلبا کی تشنگی کو مٹا رہے ہیں۔آپ کی تدریس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اوقات اور سمتِ قبلہ نکالنے کے لیے سائینٹفک کیلکولیٹر (Scientific Calculator)اور دیگر جدید آلات کا استعمال بھی طلبا کو سکھاتے ہیں۔

مجلس توقیت کی خدمات:

اَلْحَمْدُلِلہِ!مجلسِ توقیت نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے ایجادکردہ علمِ توقیت کے اصول و قوانین کے مطابق دنیا بھر کے بے شمار شہروں (بشمول حرمین طیبین) کے اوقاتِ نماز اور سحروافطار کے نقشہ جات تیار کئے ہیں ۔ ان نقشہ جات کو مکتبۃُ المدینہ نے چھاپ کر مقامی مساجد اور گھروں کی زینت بھی بنا دیا ہے، بلکہ مجلسِ توقیت کے اراکین کی کوشش سےپاکستان بھر کے تقریباً پونے دو ہزار مقامات کے اوقاتِ نماز ،سحروافطار اور سمتِ قبلہ پر مشتمل عظیم الشان کتاب بنام ”اوقاتِ نماز برائے پاکستان“ بھی چھپ کر منظرِ عام پر آچکی ہے۔

سمتِ قبلہ (Direction Of Qibla)کے متعلق رہنمائی :

نماز میں سمتِ قبلہ (Direction Of Qibla)کی طرف رُخ کرنا شرائطِ نماز سے ہے ۔سمتِ قبلہ کا درست تعین اہل فن حضرات ہی کرسکتے ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ! دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کو اس معاملے میں بھی آسانی مہیا کردی ہے۔ اگر آپ اپنی مسجد کے لیے درست ”سمتِ قبلہ“ معلوم کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ مسجد کی تعیر سے قبل ہی ”مجلسِ توقیت “ سے رابطہ کرلیجئے۔یوں ہی مکان کی تعمیر سے قبل بھی سمتِ قبلہ کا تعین ضروری ہے تاکہ W.Cاور حمام کا رخ قبلہ رو ہونے سے بچا جاسکے۔رابطہ کرنے پر اِنْ شَآءَاللّٰہ سمتِ قبلہ نکالنے کے ماہر اسلامی بھائی آپ کو خوش آمدید کہنے کے بعد حتی المقدور معاونت پیش کریں گے۔

’’Prayer Times‘‘سوفٹ ویئر اور ایپلی کیشن:

سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسانی زندگی کے ہر ہر شعبہ میں آسانیاں پیدا کردی ہیں ۔کمپیوٹر اور موبائل کی ایجاد نے انسانی زندگی کو یکسر بدل دیا ہے۔آج کے دور کا بچہ ہویا بوڑھا ،مرد ہویا عورت الغرض ہر انسان موبائل اور کمپیوٹر سے کسی نہ کسی طرح ضرور اٹیج ہے۔دعوتِ اسلامی کی مجلسِ توقیت نے اوقات کار اور سمتِ قبلہ کے متعلق دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے جدید ایجادات کا سہارہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں قدم آگے بڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی ہی کی ایک مایہ ناز مجلس ”مجلس I.T“کے تعاون سے انوکھا سافٹ وئیر بنام (Auqaat-us-Salaat) اور موبائل ایپلی کیشن بنام ’’Prayer Times‘‘بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کمپیوٹر سافٹ ویئر (Desktop Application) کے ذریعے دنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشن (Mobile Application) کے ذریعے کروڑوں مقامات کے درست اوقاتِ نماز و سمت قبلہ بآسانی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

رابطہ برائے تجاویز ومشورہ :

نظامُ الاوقات (Prayer Times)یا سمتِ قبلہ (Direction Of Qibla)سے متعلق کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو یا تجویز دینا چاہیں تو مجلس کے اراکین و ذمہ دار سے عالمی مدنی مرکز میں بذریعہ فون یا اس ویب سائٹ پر دیے گئے لنکس کے ذریعے رابطہ کیجئے۔

https://departments.dawateislami.net/toqeet/index.htmll

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو


نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے پچھلے دنوں لاہور ریجن مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار کی سروسز ہسپتال لاہور میں جا کر عیادت فرمائی اور انکی صحت یابی کےلئے دعا  کی۔ اس موقع وارڈ میں موجود دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی اور انکی صحت یابی کےلئے بھی دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد اویس عطاری ،نیوز رپورٹر لاہور ریجن)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت10 دسمبر کو ہونے والے کیبل آپریٹر اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران اسلامی بھائیوں  نے اجتماع کے لیے مقرر کئے گئے مقام (دیوانے خاص آڈیٹوریم نزد قذافی اسٹیڈیم )کا وزٹ کیااور مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔اس عظیم الشان اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:محمدعنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ، ڈیرہ اسماعیل خان زون )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ”مجلس مدنی عطیات بکس“کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ مدنی عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں اورصدقہ و خیرات کاثواب بھی کماتے جائیں،جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers)پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔

مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی،پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورمجلس مدنی عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے،اس کو"مدنی عطیات بکس" اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے،اُسے"گھریلو صدقہ بکس"کہتے ہیں۔

مجلس مدرسةُ المدینہ (بالغات) کا تعارف

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اوران کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کم و بیش 107سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اسی طرح اسلامی بہنوں کے38شعبوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ان میں سے ایک شعبہ ’’ مجلس مدرسةُ المدینہ ( بالغات) ‘‘ بھی ہے جس کے تحت مدرسۃ المدینہ (بالغات) لگائے جاتے ہیں جن کا دورانیہ 60منٹ ہوتاہے جس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور مدنی انعامات کے رسالے کے ذریعے غوروفکر کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! مدرسۃ المدینہ (بالغات) اسکولز، کالجز اور اکیذمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں پردے کی رعایت کے ساتھ گھرمدرسۃ المدینہ بالغات کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت کرکے اہلِ خانہ محرم تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغات)کے تحت ملک وبیرون ملک میں مختلف کورسز کے ذریعے فنِ تجوید کی حامل بہترین مُدَّرِسَات کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔کروائے جانے والے کورسز یہ ہیں:12 دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)، 26دن کا مدنی قاعدہ کورس(غیر رہائشی)، 6ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس (غیر رہائشی)۔

مدرسۃ المدینہ (بالغات)کے تحت ماہِ مارچ 2019ءسے ستمبر2019ء تک ان کورسز کے ذریعے کثیر تعداد میں باصلاحیت اور فعال مدرسات تیار ہوئیں ہیں جنہوں نے مدرسۃ المدینہ (بالغات) کا آغازبھی کردیا ہے ، ان کورسز سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1000 سے زائد مدارس کا اضافہ ہوا ہے۔

آئیے! نیت کرتے ہیں کہ ہم تعلیم قراٰن حاصل کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات میں خود بھی شرکت کریں گے اور دوسری ا سلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں گے۔ اِنْ شَاءَ اللہ

مجلس لنگرِ رضویہ کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے تحت بڑی راتوں(مثلاً12ربیع الاول کواجتماعِ میلاد،11ربیع الاخرکواجتماعِ غوثیہ،شبِ براءت ،شبِ معراج اورشبِ قدر وغیرہ)میں سنّتوں بھرے اجتماعات ، مختلف مواقع پر تربیتی اجتماعات اور مختلف کورسز کیلئے آئے ہوئے ہزاروں اسلامی بھائیوں کو مجلس لنگرِ رضویہ کھانے پینےکی سہولت فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ رمضان ُالمبارک میں ملک و بیرونِ ملک سے پورے ماہِ رمضان اور بالخصوص آخری عشرے میں ہزاروں معتکف اسلامی بھائیوں کی سحری وافطاری کا انتظام بھی مجلس لنگرِ رضویہ کرتی ہے ۔ رمضانُ المبارک 2018 میں لنگرِ رضویہ کی مد میں تقریباً 13کروڑ 27لاکھ 60ہزار اورجولائی2017سے جون 2018 تک بڑی راتوں کے اجتماعات،کورسز،باب المدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکروں اور تربیتی اجتماعات میں تقریباً 3کروڑ 76لاکھ43ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرینری ڈاکٹرز کے تحت 14 ستمبر2019ء کو  ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی دورہ اورنیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ذمّہ داران نے لاہور ریجن ذمہ دار کے ہمراہ پولٹری کمپنیوں کے آنرز ، فیڈ مل آنرز، فیڈ مل پروڈکشن منیجرز، پولٹری میڈیسن کمپنیز کے نیشنل سیلز منیجرز اور کنٹری مارکیٹنگ منیجرز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز12 اکتوبر2019ءکی عصر سے 13 اکتوبر2019ء کی عصر تک دیوانِ خاص مسجد نزد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ویٹرینری ڈاکٹرز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ، ڈاکٹر محمد احمد ضیاء عطاری،شعبہ کارکردگی ذمّہ دار)