21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ”مجلس مدنی عطیات بکس“کی طرف
سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ مدنی عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ
مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا
جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے
جائیں اورصدقہ و خیرات کاثواب بھی کماتے جائیں،جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں
کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers)پراِنفرادی کوشش
کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا
حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔