مجلس لنگرِ
رضویہ کا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ
اسلامی کے تحت بڑی راتوں(مثلاً12ربیع الاول کواجتماعِ میلاد،11ربیع
الاخرکواجتماعِ غوثیہ،شبِ براءت ،شبِ معراج اورشبِ قدر وغیرہ)میں
سنّتوں بھرے اجتماعات ، مختلف مواقع پر تربیتی اجتماعات اور مختلف کورسز
کیلئے آئے ہوئے ہزاروں اسلامی بھائیوں کو
مجلس لنگرِ رضویہ کھانے پینےکی سہولت فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ رمضان ُالمبارک میں ملک و بیرونِ ملک سے
پورے ماہِ رمضان اور بالخصوص آخری
عشرے میں ہزاروں معتکف اسلامی بھائیوں کی
سحری وافطاری کا انتظام بھی مجلس لنگرِ رضویہ کرتی ہے ۔ رمضانُ المبارک 2018 میں لنگرِ رضویہ کی مد میں تقریباً 13کروڑ 27لاکھ 60ہزار اورجولائی2017سے جون 2018 تک بڑی راتوں
کے اجتماعات،کورسز،باب المدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکروں اور تربیتی اجتماعات
میں تقریباً 3کروڑ 76لاکھ43ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں ۔