مدرسۃ المدینہ کا تعارف

Sat, 17 Oct , 2020
3 years ago

ملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام "مدرسۃ المدینہ" (للبنین و للبنات، جزوقتی، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ (للبنین و للبنات) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (جز وقتی) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ "رہائشی مدارس المدینہ" (للبنین) میں قیام پذیر طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ عزوجل! مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ بھی ہوتا رہتا ہےمثلاً مدرس کورس، نظامت کورس، تجوید و قراءت کورس، قاعدہ ناظرہ کورس وغیرہ۔