مجلس قافلہ
کا تعارف
جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے مسلمانوں
کی عملی کیفیت ابتر سے ابترہورہی
ہے،نمازوں کا جذبہکم ہورہا ہے ، گناہوں کی
نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں
۔ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ امت ِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد
گاؤں گاؤں ،شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ” مجلس
قافلہ“قائم کی گئی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مجلس
قافلہ نے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے کے لئے ایک نظام بنایا ہے جس کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائی قافلے
کے مسافر بنتےہیں جس کی بدولت غیر مسلموں
کواسلام کی نعمت میسر آتی ہے ،گناہ گاروں کی اصلاح
ہوتی ہے ،مسجدیں آباد ہوتیں اور معاشرے میں نیک بننے اور بنانے کے نسخوں پر عمل شروع ہوجاتا ہے ۔