مجلس وقف املاک و اثاثہ جات کا تعارف

مجلس وقف املاک و اثاثہ جات کا بنیادی کام دعوت ِاسلامی کیلئے جائیداد مثلاً(مسجد، مدرسۃ المدینہ /جامعۃ المدینہ،مدنی مراکز بنام فیضانِ مدینہ،مکان ،دکان یادیگرامورجن کیلئے خریداری کرنےیاوقف کرنے یا انتظام لینے کی شرعی و تنظیمی اجازت ہے)ان کوخریدنےیاوقف کروانے اورمساجد کے الحاق سےمتعلق قانونی معاملات کو شرعی وتنظیمی طریقِ کارکےمطابق سرانجام دینا ہے۔تادمِ تحریر6100سےزائد اثاثے اب تک دعوتِ اسلامی حاصل کر چکی ہے۔اس مجلس کے تحت چند ذیلی شعبہ جات بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کام بحُسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ان ذیلی شعبہ جات کے تحت دعوتِ اسلامی کے تمام اثاثہ جات کے اصل کاغذات کو حکومتی /قانونی/محکمہ اراضی کے اصول وضوابط کے مطابق چیک کرکے قانونی کاغذات کو”دعوتِ اسلامی ٹرسٹ“کے نام منتقل کروایا جاتاہے۔انہی ذیلی شعبہ جات میں سے ایک شعبے کے تحت وقف شدہ اثاثوں کے تحفظ ، تعمیرات اور اس کے تمام انتظامی امور کو سنبھالنے کے لیے ہر اثاثہ پر 3 رکنی مجلس اورنائب متولی کا تقرر بھی کیا جاتا ہے اور ان کی شرعی و تنظیمی تقاضوں کے مطابق تربیت بھی کی جاتی ہے۔ جس میں وقف کے شرعی تقاضوں کو پوراکرنے کا طریقِ کار،تعمیرات اور چندے کے امور میں شرعی و تنظیمی احتیاطیں کرنے پر خصوصی تربیت کی جاتی ہے۔