مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ کا تعارف
دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول میں ادب و آداب کا صرف درس ہی نہیں دیا جاتا بلکہ اس کیلئے
عملی طور پر جدّ و جہد بھی کی جاتی ہے، جس
کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دعوتِ اسلامی جہاں سُنّتوں کی خدمت کے کم
و پیش 104 شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے وہیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس کا ایک
باقاعدہ شعبہ ”مجلسِ تَحَفُّظِ اَوراقِ مُقَدَّسَہ“بھی ہے۔ اس مجلس کا
بنیادی مقصد مقدس اوراق کا تحفظ کرنا اور
لوگوں کو ان کی پامالی اور بے ادبی سے بچانا ہے۔ اسی عظیم جذبے کے تحت مجلس
تَحَفُّظِ اَوراقِ مُقَدَّسَہ کے اسلامی بھائی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والوں (مثلاًعلماء، ائمہ،مسجد کمیٹیاں،تاجر،
دُکاندار وغیرہ)کے تعاون سے مختلف مقامات پر اَوراقِ مُقَدَّسَہ کے تَحَفُّظ کیلئے بکس (Box)یا بوریوں
وغیرہ کی ترکیب بناتے ہیں اورمجلس کے دئیے ہوئے شرعی و تنظیمی اُصولوں کے مُطابق
اَوراقِ مُقَدَّسَہ کو دفن،ٹھنڈا یا محفوظ
کرنے کا بھرپور انتظام کرتے ہیں۔