میڈیا کے اس دورمیں ٹیکنالوجی اپنے عروج کو چُھو رہی ہے۔ خاص طورپر انٹر نیٹ کی ایجاد کے بعد سوشل میڈیا(Social Media) کے ذریعے دُنیا بھرمیں کہیں بھی روابط کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ فیس بک(Facebook)، انسٹا گرام(Instragram)،واٹس ایپ(Whatsapp)، ٹوئٹر (Twitter)اور اس طرح کی دیگر ویب سائٹس (Websites)نے دنیا بھر میں اپنے کروڑوں صارفین بنائے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت صرف پاکستان میں کم و بیش 50 ملین (یعنی پانچ کروڑ)سے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ان افراد تک قراٰن و سنّت کا پیغام پہنچانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ایک مجلس بنام ”مجلس سوشل میڈیا“ قائم کی۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”مجلس سوشل میڈیا “اس وقت جن ویب سائٹس پر کام کر رہی ہے،ان میں یوٹیوب (YouTube) ، فیس بک ، ٹوئٹر ،انسٹا گرام ، ٹیلی گرام(Telegram) اور واٹس ایپ شامل ہیں ۔

فیس بک(Facebook)پر 10 پیجز(Pages) پر کام کیا جا رہا ہے ، جن میں دعوتِ اسلامی ، مولانا الیاس قادری ، مولانا عبید رضا ، حاجی عمران عطاری ، حاجی شاہد عطاری ، دارالافتاء اہلسنت ، مدنی نیوز ، مدنی چینل ، مدنی چینل لائیو اور 30 سیکنڈ اَور لیس(Thirty seconds or less) شامل ہیں، جن سب پر ملنے والے لائیک کی کل تعداد تقریباً1 کروڑ 30 لاکھ ہے ۔

جبکہ یوٹیوب(YouTube) پر بھی 10 چینلز پر کام جاری ہے ۔ جن میں مدنی چینل (Madani Channel)، مولانا الیاس قادری(Maulana Ilyas Qadri)، اسلام فور کڈز(Islam for kids )، مولانا عبید رضا عطاری (Maulana Ubaid Raza Attari)، مولانا عمران عطاری (Maulana Imran Attari)، مدنی چینل اردو لائیو (Madani Channel Urdu Live)،مدنی چینل انگلش(Madani Channel English)، مدنی چینل انگلش لائیو(Madani Channel English Live) اور نعت پروڈکشن (Naat Production)شامل ہیں۔ ان تما م پیجز کے صارفین (Subscribers) کی تعداد مل کر تقریباً 1.7 ملین تک پہنچتی ہے ۔

اگرآپ بھی سوشل میڈیا یوزر ہیں تو ان پیجز(Pages) اور چینلز(Channels)کو لائیک(Like)اور سسکرائب (Subscribe) کیجئے، ان کا کونٹینٹ خوب شیئر کیجئے اور قراٰن و سنّت کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے ہر شعبے کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم