18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مجلس تجہیز و تکفین
5 years ago
ايك شعبہ، مجلسِ تجہیز
و تکفین بھی ہے، اس مجلس کے ذِمہ،شریعت اور مدنی مرکزکے دیے گئے طریقِ کارکے مطابق
مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سر انجام دے
کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ عَزّوَجَلَّ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت وقتاً فوقتاً ،ملک و بیرونِ
ملک میں تربیتی اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، مکتبۃ المدینہ نے ایک DVD
بنام " تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع" بھی جاری کی ہے اس شعبہ کی ویب سائٹ tajheezotakfeen.dawateislami.net
سے اس DVD کو دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ عَزّوَجَلَّ مجلس تجہیز و
تکفین کے تحت تِیجے، چہلم
اور برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے اجتماع کی بھی ترکیب کی جاتی ہے، اس موقع پر
مجلس تقسیم رسائل کو یہ مدنی پھول دیا گیا
ہے کہ وہ بالخصوص ان رسائل" قبر کی پہلی رات، مُردے کے صدمے، مُردے کی بے
بسی، بادشاہوں کی ہڈیاں، فاتحہ کا طریقہ" وغیرہ کو تقسیم کرے۔