دعوتِ اسلامی کی مجلس  رابطہ کے تحت 5ستمبر 2019ء بروز جمعرات کو ذمّہ داران نےپبلک ہیلتھ انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران و اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جائے نماز پر 11ستمبر2019ء سے بعدنمازِ ظہر مدرسۃ المدینہ بالغان کے آغازکی خوشخبری سنائی اور قراٰن پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں درست تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت کورنگی ایسٹ  زون کراچی کے ذمّہ داران نے ایم این اے آغا رفیع اللہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کا موں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضر ہونے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیاسی شخصیت ڈاکٹر فاروق ستار  کی آمد ہوئی۔مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور انہیں مختلف شعبہ جات کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی نیز رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی  کے ذمّہ داران نے*سید نئیر رضا (چیئرمین بلدیہ عالیہ ڈسٹرکٹ کورنگی) * سید احمر علی(وائس چیرمین ) * ڈائریکٹر فنانس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سے ملاقات کی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے 4 ستمبر 2019ء کو میئر راولپنڈی سردار نسیم اور سابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں حج کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی  کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی  مجلس رابطہ کے تحت سرگودھا زون کے ذمّہ دارن نے بھلوال سٹی و اطراف میں مختلف مقامات پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مراکز حاضر ہونے کی دعوت پیش کی ۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں:*چوہدری سرفراز احمد دتوآنہ (سابق چیئرمین سالم)*چوہدری امجد رءوف پڑھیار(سابق چیئرمین رتوکالا)*چوہدری فلک شیر دھبیانہ(سابق چیئرمین ویرووال)*حاجی محمد اکرم(سابق وائس چیئرمین بلدیہ)۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت ذمّہ داران نے ڈویژن اوتھل میں٭شبیر احمد مینگل ( ڈپٹی کمشنر لسبیلہ)٭فرحان رونجھو (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر)سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کے وزٹ کی دعوت اور 5 ستمبر 2019ء کے مدنی مذاکرے کی دعوت پیش کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں دیا۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی میں شخصیات کی آمد ہوئی مجلس ِ رابطہ کے ذمّہ داران نے شخصیات کو خوش آمدید کہا ۔شخصیات نے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنّت کے حکمت بھرے نکات سے فیض پایا۔چند شخصیات کے نام درجِ ذیل ہیں : ٭ آغا رفیع اللہ (ایم این اے ) ٭ فیصل مغل (کنٹری ایریا مینیجر ایمیریٹ ائیر لائن) ٭جاوید احمد (اونر کنسٹرکشن کمپنی)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی میں محمد ثروت اعجاز قادری(سیاسی و سماجی شخصیت) کی آمد ہوئی۔مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔علاوہ ازیں محمد ثروت اعجاز قادری نے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نےکراچی میں مختلف سیاسی شخصیات مصطفیٰ کمال(سیاسی شخصیت)،انیس قائم خانی (سیاسی شخصیت)اور ساجد جوکھیو(سیاسی شخصیت) سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ ۔


دعوتِ اسلامی مجلس رابطہ کے تحت ڈاکٹر حافظ خالد (CUہیلتھ سیالکوٹ )نے فیضانِ مدینہ پسرور کاوزٹ کیا۔ ذمّہ داران نے ان سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت لانڈھی کراچی میں ذمّہ داران نے توصیف احمد (ایس پی لانڈھی )،منظور (ایس ایچ او لانڈھی)ملک اختر (ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی ) سے محر م الحرام کے سلسلے میں ملاقات کی اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اسی طرح مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نےسندھ سیکریٹریٹ میں میر اعجاز خان (جکہرانی ایڈوائزر جیل خانہ جات)،سونِل شاہ(چیف منسٹر سندھ)اوراصغر(PS ٹو سیکریٹری ایکسائز ڈپارٹمنٹ)سے ملاقات کی۔دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔

اسی طرح مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے دارالسلام ٹوبہ میں ایم پی اے محمد سعید کےعلاوہ چیئرمین اور کونسلرز سے ملاقات کی اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔