
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ریحان غوری (کورڈینیٹر اپوزیشن لیڈر
سندھ اسمبلی) اور چودھری اشتیاق حسین شاد(سیاسی شخصیت) کی آمد ہوئی ۔ مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے
رکنِ شورٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے
ہوئے چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔علاوہ
ازیں ان شخصیات نے جانشینِ امیر اہلِ سنّت
اور نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے کراچی میں شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کی ترغیب دلائی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں :*اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی ظہور مری* جوڈیشل مجسٹریٹ لانڈھی محمد حامد * سیکشن آفیسر امجد واہگو* سیکشن آفیسرمحمد مظہر ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےرحیم یار
خان زون میں SHOظاہر پیر اور محرر عبدالرحمٰن سے ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے18ستمبر2019ء
کو لیہ زون میں مختلف مدنی کام کئے جن میں
صدائے مدینہ، مدنی حلقہ اور ظہر میں مسجد
درس شامل ہے ۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی ترغیب دلائی ۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں : *اسپیشل برانچ کے ڈسٹرکٹ انچارج
منظور حسین میرانی مع دفتری عملے سے * تفتیشی افسر محمد شریف ملانہ مع دفتری عملہ *سی
ٹی ڈی آفیسر محمد شفیع *یاسر عرفات *عنصر عباس ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے خضدار کابینہ میں کمشنر قلات حافظ محمد طاہر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے اور خضدار میں ہونے والے
لائیو مدنی مذاکرہ میں شرکت کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں ذمّہ دران نے کمشنر حافظ محمد
طاہر کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 17 ستمبر
2019ء کو ذمّہ داران نے اسلام آباد راولپنڈی زون میں شخصیات سے ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب
دلائی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں :٭راجہ ضیغم عباس (ایس ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں)٭جاوید ملک (
سی ٹی او آفس سپرنٹنڈنٹ) ٭محمد ایوب
(پرائیویٹ سیکرٹری ٹو سی پی او
راولپنڈی)۔ (رپورٹ، محمد قربان
عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے شفقت حسین شاہ جیلانی (سابق ایم این اے) کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی اور دعا بھی کی ۔(رپورٹ، محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 17 ستمبر
2019ء کو ذمّہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ
میں شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں :٭افضل شر (ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ ) ٭امان اللہ
زرداری(ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ) ٭سراج الدین (PA ٹو ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ ) ٭عمیر جوکہیو(APS ٹو اسپیشل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ) ٭احسن جوکہیو( ورکس ڈپارٹمنٹ ) ٭لطیف ڈنو(ڈرائیورہوم
ڈپارٹمنٹ ) ٭عطا محمد(سینئر کلرک ہوم ڈپارٹمنٹ ) ٭محمد بشیر( سینئر کلرک ہوم ڈپارٹمنٹ)۔(رپورٹ،مجلس رابطہ سندھ سیکریٹریٹ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے17
ستمبر 2019ء کو حیدر آباد زون میں وقار بٹ(ڈی ایس آر رینجرز) سے ان
کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ، محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)


