عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جولائی 2023ء بروز اتوار دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی گگو منڈی، ضلع وہاڑی میں کاشتکاری  شعبے سے تعلق رکھنے والے مشہور کسان MPA(PML n ) چوہدری محمد یوسف کسیلیہ سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار (شعبہ رابطہ برائے زمیندار) محمد اقبال عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے کسان اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈووکیٹ سیّد رفیق عطاری کے ہمراہ S.H.O سٹی رئیس علی انصر سے ملاقات کی۔

ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے S.H.O کو انسپکٹر رینک میں ترقی ملنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےنیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنےکی دعوت دی۔آخر میں S.H.O کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت“ تحفے میں دی گئی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سبی، بلوچستان میں پچھلے دنوں میر اللہ بخش چھلگری مری، میر مولا بخش چھلگری مری کی والدہ اور قبائلی رہنما میر عمران مری کی چچی کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گھر والوں سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحومہ کے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیز فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری، ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری اور دیگر قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ضلع بھمبر، کشمیر کے  اسسٹنٹ کمشنر عیص بیگ کے دادا جان کا پچھلے دنوں قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا جس پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے تعزیت کی۔

اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے مرحوم دادا جان کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اُن کے لئے ایصالِ ثواب کیا جبکہ اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تحصیل دنیا پور، ضلع لودھراں میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان سطح کے شعبہ رابطہ برائے زمیندار ذمہ دار اقبال عطاری نے دورانِ ملاقات چوہدری زوار حسین وڑائچ کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے کسان اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں چوہدری زوار حسین وڑائچ کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان میں خاران ڈویژن کے S.P محمود احمد نوتیزئی نے معروف قبائلی شخصیت حاجی عبید سفر زئی اور خاران ڈویژن کے S.H.O رحمت اللہ ملازئی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعۃالمدینہ بوائز کا دورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ رخشان ڈویژن محمد حسن مری عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

انٹیریئر سندھ سے دعوتِ اسلامی کے تحت  7 جولائی2023ء کو تقریباً 362 اسلامی بھائیوں نے 1ماہ اور 12دن کے مدنی قافلوں میں فیصل آباد کی سمت پر سفر اختیار کیا۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں رکنِ شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا ئے مدنی قافلہ کو خوش آمدید کہا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی جس میں انہیں شیڈول کے مطابق مدنی قافلہ مکمل کرنے اور سیکھنے سکھانے کے تمام حلقوں میں از ابتدا تا انتہا شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ آخر میں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


09 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی  طرف سے فیصل آباد جواد کلب چوک میں موجود اوراقِ مقدسہ کے آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ٹاؤن ذمہ داران شریک ہوئے ۔

مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے ادب اور تحفظ کرنے کے لئے نئے اوراق مقدسہ کے باکسز تیار کرنےکی تربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شہید اوراقِ مقدسہ کو تعظیم وتکریم  کے ساتھ محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے 08 جولائی 2023ء کو چنیوٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحصیل ذمہ داران شریک ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے شعبے کےسابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 جولائی 2023ء کو شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگرانِ شعبہ شاہنواز احمد عطاری نے ذمہ داران کو مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ نیو رسالہ’’ اوراق ِمقدسہ کے آداب و مسائل ‘‘ کی تشہیر کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔مزید شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان بھر کے مختلف صوبوں اور شہروں سے آنے والے افرادکے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت63 دن  کا رہائشی مدنی تربیتی کورس15 جولائی 2023 ء بروز ہفتہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

اس کورس میں عقائد کی اصلاح، نماز کے احکام ،مکمل مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ، سورۂ ملک کی مشق، درست مخارج کے ساتھ آخری 20 سورتیں زبانی یاد، نماز کے اذکار و عملی طریقہ اور تقریباً 50 موضوعات پر مشتمل سنتیں و آداب،روزمرہ کی پڑھی جانے والی تقریباً 50 دعائیں، کفن دفن کا مکمل طریقہ، اخلاقی تربیت کے 50 موضوعات پر تربیت سمیت مدنی قافلے کا مکمل ٹائم ٹو ٹائم شیڈول چلانے کا طریقہ ، پبلک ڈیلنگ او رذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں کو کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔

کورس کی شرائط:

عمر کم از کم 18 سال ہو۔ (میٹرک پاس یا حافظ قرآن 16 سال کے افراد بھی اہل ہوں گے)

اوریجنل شناختی کارڈ / ب فارم اور فوٹو کاپی۔

اپنے رہائشی علاقے کے دعوتِ اسلامی کے نگران کا تصدیق نامہ

اپنے والد/سرپرست کا تحریری اجازت نامہ

موسم کے لحاظ سے ضروری سامان ساتھ لائیے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب سے 5 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی سٹی وپنڈی ڈسٹرکٹ و پنڈی ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ محمدشاہ نواز عطاری نے شعبے کے مسائل و آداب پر مشتمل چھپنے والے رسالے کے متعلق اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ کے لئے مزید گاڑیوں کی خریداری کاہدف دیا جبکہ دوسری جانب 16 جولائی2023 ءکو پنڈی سٹی میں ہونے والی تربیتی نشست کے حوالے سے کام بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ : سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری راولپنڈی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)