9جولائی2023ءبروز اتوار دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبے ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مدنی عملے کا ستیانہ روڈ فیصل آباد برانچ میں مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران شعبہ یاسر عطاری مدنی ، سید غلام الیاس عطاری مدنی اور علی ہاشمی عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی سابقہ اہداف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزید شعبے میں بہتری لانے کے لئے نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے ۔علاوہ ازیں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے اراکین شوریٰ مولاناحاجی عبدُالحبیب عطاری اور حاجی وقار ُالمدینہ عطاری نے دانیال ہاوس راولپنڈی پنجاب کا دورہ کیا جہاں سابق سینیٹر چوہدری تنویر اور ان کے بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال سمیت چوہدری اُسامہ سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی عبدُالحبیب عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں دعوت ِاسلامی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیانیز کورونا، سیلاب اور زلزلہ متاثرین میں خدمات کے پروسیس کا مرحلہ بھی بتایا جس پر چوہدری تنویر نے دعوت اسلامی کے بڑھتے ہوئے دینی کاموں پر خوشی کا اظہار کیااور رکن شوری کی ترغیب دلانے پر مسجد تعمیر کروانے کی اچھی نیت پیش کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے چوہدری تنویر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت‘‘ سمیت دیگر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کی جانب سے7 جولائی 2023ء بروز جمعہ وزیرآباد سیالکوٹ روڑ نزد چیمہ کالونی پیر میٹھا قبرستان کے ساتھ قرآن محل کا افتتاح کیا گیا۔

ڈویژن ذمہ دار حافظ محمد عثمان عطاری نے وہاں موجود افراد کو شعبہ اوراق مقدسہ کے فضائل و برکات بتائے اور اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیا جس پر مقامی اسلامی بھائیوں نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  تحصیل مریدکے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی عبدُالرشید عطاری نے آنے والے دنوں میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی مریدکے میں آمد کے موقع پر منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے انتظامات کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ  روز گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر حکیم محمد رفیق چشتی صاحب، حکیم وسیم تجمل ، حکیم سعید صاحب ،حکیم کاشف ،حکیم وسیم صاحب، حکیم قاری شعیب صاحب، حکیم ندیم ہاشمی صاحب اور حکیم حافظ نعمان صاحب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر حکیم صاحبان نے جامعۃ ُ المدینہ بوائز کے اساتذہ اور 150 کے قریب طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات دی۔(رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت  دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے 10جولائی2023ء کو ایبٹ آباد کے اسلامی بھائی ایک ماہ اور 12دن کے مدنی قافلے کے سفر پر روانہ ہوئے ۔

روانگی سے پہلے مبلغ دعوتِ اسلامی حفیظ ُاللہ عطاری نے عاشقانِ رسول کی ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حسان عطاری شعبہ مدنی قافلہ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نمازِ فجر کے بعد سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تاجران کے تحت مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ ضیائے مدینہ میں بروز پیر 10جولائی 2023ء کو سالانہ تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں طلبہ و اساتذہ کرام سمیت شعبہ تعلیمی امور کراچی کے ذمہ دار فہیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

تقسیم اسناد اجتماع میں رکن شعبہ جامعۃُ المدینہ و ناظم اعلیٰ کنزُالمدارس بورڈ سید ساجد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبۂ کرام کو مزید محنت سے اپنے اسباق کو یاد رکھنے اور ان کی دہرائی کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

آخر میں کنزالمدارس بورڈ کے تحت سالانہ امتحان 2023 ء میں پوزیشن ہولڈرز طلبۂ کرام میں تحائف، شیلڈ اور سال 2022ء میں مختلف امور پر اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کو سرٹیفیکیٹ پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے فورڈسبرگ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا، جس میں ڈربن، پیٹرزمیزبرگ،کیپ ٹاؤن، پولوکوانے، کوکسٹڈ، ویلکوم وفری اسٹیٹ کے مختلف شہروں، جوہانسبرگ وپریٹوریاکے مختلف علاقوں سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف مقامات اور لیسوتھو افریقہ سے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و شعبہ جات کے ذمہ داران و عاشقان رسول اور جامعةالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی، جبکہ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری،حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور مفتی عبدالنبی حمیدی موجود تھے۔

دورانِ اجتماع نگرانِ شوری مولاناحاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اچھے اخلاق اپنانے ، نمازپنج گانہ کی پابندی ، تلاوتِ قرآن پِاک کرنے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔( رپورٹ : محمود عطاری)

خواتین کے دلوں میں علمِ دین کی شمع (چراغ) جلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں قائم فیضان صحابیات میں عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک اور بیرونِ شہر میں رہنے والی دیگر اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتد میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا :ہمارے کام کا انداز ایسا ہو کہ اگر اس کو منتقل کرنا پڑے تو باآسانی منتقل کیا جا سکے اور نئی آنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

دورانِ مدنی مشورہ جامعۃ المدینہ گرلز کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بتایا کہ فیضانِ شریعت کورس ملک و بیرون میں شروع ہوچکا ہے جس کا دورانیہ 25 ماہ پر مشتمل ہے ۔

بعدازاں عالمی مجلسِ کی اراکین اسلامی بہنوں نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مختلف مشورے دیئے جن کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے باہمی مشاورت سے نکات طے کئے گئے۔

واضح رہے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والا کورس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طرز پر ہو گا جس میں ابتداءً 15 دن آن لائن 3گھنٹے کی کلاس ہو گی۔ 


اسلام کے پیغام کودنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوا می امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلس اسلامی بہن نے ابتداً ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا فولواپ لیا جس میں علمِ دین شارٹ کورسز کی ڈیلی کلاسز ،تفسیر صراط الجنان اور فقہ کورس کی کارکردگی نمایا ں رہی ۔

اس کے علاوہ سوازی لینڈ اور ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے دینی کام شروع ہو چکے ہیں جس میں شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ میں اس ماہ 14 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

جنوبی ایشیا کے ملک نیپال میں گزشتہ روز شعبہ شارٹ کورسز للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس منعقد ہوا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو حقوق العباد اور دینی کام پڑھ کر سنائے گئے۔