11 جولائی 2023ءکو اقبال ٹاؤن لاہور کی یو سی اعوان ٹاؤن میں  شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسکول اونرز سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسکول اونرز کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس میں بالخصوص شعبہ مدنی کورسز کےتحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور انہیں اپنے اسکول میں فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانے کا ذہن دیا۔

کورسز کی دعوت پر اسکول اونرز نے اپنے اسکول اور اکیڈمیز میں بہت جلد شارٹ کورسز کروانے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ   مدنی کورسز کی جانب سے 11 جولائی 2023ء کو لاہور ڈویژن سیدہ آمنہ مسجد میں جاری جز وقتی نمازکورس کے شرکا میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی نے کورس کے شرکا مدنی منو ں کو دینی و اخلاقی تربیت پر مشتمل مدنی پھول دیئے نیز نماز کی شرائط کے حوالے سےتفصیل بتائی ۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  مدنی کورسز دعوت اسلامی کی زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے مختلف مقامات پر کورسز کروانے کے حوالے سے شرکا سے تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے اہداف طے کئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر میں 21 جولائی 2023ء سے 21 دن پر مشتمل رہائشی فیضانِ نماز کورس کی تاریخ بھی مقرر کی گئی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 جولائی 2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نارووال میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے معلمین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا ابرار عطاری مدنی اور تحصیل نگران محمد عبدالستار عطاری نے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان تحصیل و ضلع نارووال، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب  سے 9 جولائی2023ء کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تعویذات اوراد عطاریہ دینے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس نشست میں بستہ ذمہ داران کو تعویذات و اوراد عطاریہ کی دہرائی کروائی گئی نیز 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے رہنمائی بھی کی گئی جبکہ استخارہ دہرائی نشست میں یاسر علی عطاری نے شرکا کو استخارہ کرنے کے حوالے سے مختلف اپڈیٹس اور احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: یاسر علی عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی کی دعوتِ عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی اور اسلامی بھائیوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے جہلم میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف بھی دیئے اوردیگر کئی اہم امو رپر مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین ان دنوں نگرانِ شوریٰ  مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ کے سفر پر ہیں۔

اس دوران فیضانِ مدینہ فورڈسبرگ جوہانسبرگ حاضری کے موقع پر اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

حاجی محمد اطہر عطاری کا کہنا تھا کہ امیرِ اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ نے جدول دیا ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ 12 ماہ اور ایک سال میں ایک ماہ جبکہ ہر ماہ کم از کم تین دن کے لئے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنائیں اور دنیا بھر میں سنتوں کو عام کریں۔( رپورٹ : محمود عطاری)

ساؤتھ افریقہ  کے سٹی پریٹوریا کے علاقے لوڈیم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات و بزنس کمیونٹی سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کونیکیاں کرنے اور فکر ِآخرت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے علم دین سیکھنےکاذہن دیا اور اس کے لئے فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ دوسری جانب لوڈیم پریٹوریا سے نگرانِ شوریٰ کااسلامی بھائیوں کے ہمراہ دوسرے افریقی ملک بوٹسوانا کی جانب روانگی کا سلسلہ ہوا، اس موقع پر نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جدول سے متعلق آگاہ کیا۔( رپورٹ : محمود عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ فورڈسبرگ میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مفتی عبدالنبی حمیدی ،اراکینِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری سمیت ساؤتھ افریقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں اور دیگر عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شوری ٰمولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے حوالےسے رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ساؤتھ افریقہ میں دینی کام بڑھانے اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

دوسری جانب جوہانسبرگ میں ہی بزنس کمیونٹی سے وابستہ شخصیت کے گھر نگرانِ شوریٰ و دیگر اسلامی بھائیوں کی تشریف آوری ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:ایسے ہزاروں عاشقا نِ رسول ہیں جن کا جذبہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے کاروبار یا دیگر کام کے دوران دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا موقع ملے ۔

نگرانِ شوریٰ نے ان تمام عاشقا نِ رسول کو پیغام دیا جو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینا چاہتے ہوں تو وہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود والنٹرین آئی کان کا وزٹ کریں اور وہاں اپنے شعبے سے متعلق تحریر کردیں تو ان شاء الکریم آپ کو آپ کے پروفیشنل کے مطابق دینی کاموں میں ساتھ دینے کا موقع مل جائے گا۔( رپورٹ : محمود عطاری)

فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور نگران ِ شعبہ پاکستان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر کلام کیا ار ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز پاکستان مشاورت آفس کے ذیلی شعبہ فیڈ بیک کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس اور رکنِ مجلس پاکستان مشاورت آفس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ دین حاصل کرنے کا ایک ذریعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرناہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پروقتاً فوقتاً  منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا جاتا ہے نیز مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات اور واقعات کے بارے میں بتاتے ہیں۔بعدِ بیان ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اعلانات، ذکر اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے ہفتہ وار اجتماع میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی،جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن بلاک 8 کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور جامع مسجد رضا کورنگی 4 نمبر کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کرنے کی ترغیب دلائیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں ہونے والا دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 8:00 بجےتلاوتِ قراٰن سے ہوگا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)