شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور پنجاب کے علاقے گلشنِ راوی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اہم شخصیات I.G پنجاب حبیب الرحمٰن کی اہلیہ اور سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت شریف کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کورس کرنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعا کروائی۔


لاہور کے علاقے مزنگ میں قائم فیضانِ صحابیات میں گزشتہ روز شعبہ نیو سوسائٹیز للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ نیو سوسائٹی للبنات میں کس انداز سے دینی کام کرنا ہے؟ دینی کاموں کا شیڈول، بیانات کا انداز کیا ہو؟ اور شعبے کی کارکردگی بنانے کا طریقۂ کار کیا ہو؟ اس حوالے سےاُن کی رہنمائی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کے متعلق آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لاہور پنجاب پاکستان کے علاقے مزنگ میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ادارتی شعبہ جات، مدرسۃالمدینہ گرلز کی ذمہ داران اور ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ گرلز کی طالبات و اسٹاف کا دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور اس کے اہداف پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ گرلز کے چند اہم معاملات مثلاً مدرسۃالمدینہ گرلز کی اسناد پر دستخط، مدرسۃالمدینہ گرلز کی ٹائمنگ اور مدرسۃالمدینہ گرلز میں ہونے والے اجتماع کی ٹائمنگ کے حوالے سے مشاورت کی جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔بعدازاں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ذمہ دار  اسلامی بہنوں نے لاہور مزنگ بلڈنگ میں قائم مدرسۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا جس میں بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی موجود تھیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں کو حفظِ قراٰن کرنے کے بعد قراٰنِ پاک کی دہرائی جاری رکھنے اور اپنی گھر کی خواتین کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ گرلز کے انتظامی امور سمیت دیگر اہم امور پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔


شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوت اسلامی سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور میٹروپولیٹن ذمہ دار مبشر نعیم عطاری نے صاحبزادہ مفتی اکرام اللہ کیلانی صاحب( مہتمم جامعہ مدینۃ العلم) کے بھائی مولانا قاری خالد محمود نقشبندی كیلانی صاحب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ذمہ داران نے قاری خالد محمود صاحب کے بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی نیز مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا تعزیتی پیغام سنایا جس پر انہوں نے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو دعاؤں سے نوازا ۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے قاری خالد محمود صاحب کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کی سیرت و تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئےوقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول کو مختلف کتب و رسائل پڑھنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے20 صفحات کا رسالہ فیضان ابو بکر شبلی رحمۃُ اللہِ علیہپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ فیضان ابو بکر شبلی رحمۃُ اللہِ علیہ پڑھ یا سن لے اُسے دنیا کی محبت سے بچا، اخلاص کے ساتھ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرما اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


مبلغین دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش و نیکی کی دعوت کی بدولت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک لوگ گناہوں بھرے ماحول سے دوری اختیار کرکے عاشقانِ رسول کی صحبت پاتے ہیں۔ اسی وجہ سے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت آئے دن مدنی بہار دیکھنے میں آتی ہے۔

ایسا ہی ایک خوشی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی عبد النبی حمیدی عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری گیبرون بوٹسوانا (Gaborone Botswana)میں منعقدہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے ساؤتھ افریقہ (South Africa) واپس تشریف لارہے تھے۔رستے میں نگرانِ شوریٰ اور مفتی عبد النبی صاحب نے دوغیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں اسلام کی دعوت پیش کی۔ نیکی کی دعوت کی برکت سے دونوں غیر مسلم اسلام کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ نگران شوریٰ اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور سابقہ مذہب سے توبہ کروائی۔ دونوں نیو مسلم میں سے ایک کا نام محمد عمران اور دوسرے کا عبد الحبیب رکھا گیا۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 14 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں خوب محنت و لگن کے ساتھ علم دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


12جولائی2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور برانچ میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔

ٹریننگ سیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس کے بعد رکنِ شعبہ سلمان عطاری نے’’ کامیابی حاصل کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کامیابی حاصل کرنے کے بنیادی اصول بتائے ۔ اس کے علاوہ شعبے میں استعمال ہونے والے اسٹوڈنٹ پورٹل اور LMSسافٹ وئیرز کے فوائد بتائے اور ان کے استعمال کرنے کی تربیت دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 جولائی 2023ء کو رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نگران شعبہ  محمد ناصر عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ پاکپتن میں مختلف شخصیات( ڈاکٹر لیاقت علی عطاری ، بھٹی پولٹری سروسز کے CEO غلام رسول بھٹی ، پیسٹی سائیڈ، فرٹیلائزرز، گلف ڈیری فارم آنراور زرعی کمیشن شاپس آنر سمیت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ غلہ منڈی پاکپتن برانچ کے مینیجر ملک شوکت علی) سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات نگران شعبہ محمد ناصر عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سمیت بالخصوص شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کا تعارف کروایا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کاظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔

آخر میں اسلامی بھائیوں نے اتھارٹی پرسنز کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور وہاں ہونے والے 3 دن کے نماز کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شیر نواب عطاری ساہیوال ڈویژن،رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 جولائی 2023ء  بروز جمعرات کھارادر پنجابی کلب میں دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈپیارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں گڈز آنر اور ٹرک مالکان نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق سٹی ذمہ دار مولانا محمد ذیشان عطاری مدنی نے ’’تکبر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اس سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز شرکاکو دعوت اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خیر خواہی  اُمّت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چشتیاں میں 8 ، 9 ،10 جولائی 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ،پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد عامر عطاری اورمولانا محمد انیس عطاری مدنی نے شعبہ روحانی علاج کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے ا س کی احتیاطیں بیان کی اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)