عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف
سے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اورٹاؤن ذمہ دار قاری غلام یاسین
عطاری نے ڈاکٹر حافظ محمد عثمان لیاقت جلالی صاحب (پرنسپل
مدرسہ غوثیہ للبنات امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ شیر ربانی)سے ملاقات کی
۔
ذمہ
داران نے ڈاکٹر حافظ محمد عثمان لیاقت جلالی
صاحب کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے متعلق معلومات دیں نیز کنزُ
المدارس بورڈ کے حوالے سے بھی بتایا اور انہیں ماہنامہ
فیضان مدینہ جولائی 2023ء کا شمارہ تحفے میں پیش کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سےڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اورٹاؤن ذمہ دار قاری غلام یاسین
عطاری نے مولانا محمد ادریس جلالی صاحب (پرنسپل
جامعہ صدیقیہ جلالیہ انوار القرآن ) سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد ادریس جلالی صاحب کو دعوت اسلامی کے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ
کیا نیز کنز المدارس بورڈ کے متعلق معلومات دی اور انہیں ماہنامہ
فیضان مدینہ جولائی 2023ء کا شمارہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری کی گوجرانوالہ میں دورۃ
الحدیث کے طلبہ سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 13 جولائی 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ
گوجرانوالہ میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام
سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کو تعلیمی حوالے
سے اپنے اندر مضبوطی پیدا کرنے اور دینِ
متین کی خدمت کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مرکزی جامعۃ
المدینہ گوجرانوالہ میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و مفتشین کا مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
تحت 13 جولائی 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
جامعات المدینہ گوجرانوالہ ڈویژن کے ناظمین،
جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے
تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
اس موقع پر نگران مجلس شعبہ جامعۃ المدینہ
مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گُل رضا عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام آج رات مؤرخہ 15 جولائی 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی سے براہِ راست (Live)مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
جائیگا۔
مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت امیر اہلسنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ شرعی و معاشرتی مسائل پر گفتگو کرنے کے ساتھ
ساتھ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے کی خصوصیت یہ ہے
کہ اس میں تلاوت قرآنِ پاک کی کارکردگی بیان کی جائے گی اور ساتھ ساتھ امیر اہلسنت
دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ اہم اعلان بھی فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس علمی و فکری نشست میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
شعبہ فیضان اسلام للبنات کے تحت جون 2023ء میں
ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” فیضان
اسلام “ بھی ہےجس کا کام دنیا بھر میں اسلام قبول کرنے والی نیو مسلم کی مختلف
انداز سے تربیت اور غیر مسلم کو ان کی خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔
دنیا بھر میں شعبہ فیضان اسلام للبنات کے تحت جون
2023ء میں جو دینی کام ہوئے اُن کی
کارکردگی درج ذیل ہے :
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی
مشورہ، تربیتی اجتماعات کی کارکردگی کا جائزہ
شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 13
جولائی 2023ء بروز جمعرات مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا
تقابل کرتے ہوئے جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلزاور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
میں ہونے والے کفن دفن تربیتی اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز آن لائن
لرننگ سیشن کے حوالے سے کلام ہوا۔
آخر میں غسل دینے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی
میں بہتری لانے اور تربیتی اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے لئے اہداف دیئے گئے جس پر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کی ملک و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سنتوں بھرا اجتما ع منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک و
ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے بذریعہ انٹرنیٹ ”جامعۃالمدینہ کی
ناظمہ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر بیان کیا۔
گجرانوالہ میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ، میٹروپولیٹن
تا تحصیل اور ٹاؤن نگران کی شرکت
خواتین میں اسلامی شعور پیدا کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے گجرانوالہ
میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میٹروپولیٹن تا تحصیل اور ٹاؤن
نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی
بالخصوص فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کام
کرنے میں درپیش مسائل کا حل بتایا نیز سب ٹاؤن، سب تحصیل اور مختلف شعبہ جات کی
تقرری کے اہداف دیئے۔
پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی
کے جامعۃالمدینہ گرلز، مغل چوک میں ایک سیشن ہوا جس میں طالبات سمیت اسٹاف کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاہور مزنگ میں قائم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(Punjab Institute of Cardiology) کے ہاسٹل میں
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں ہاسٹل
انچارج، FPCS، MBBS ڈاکٹرز، Beaconhouse، Instructors، Nursing Lecture یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
سیشن کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ نے جو طبیو ں کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے
ہیں وہ بیان کئے۔
مختلف شعبہ جات کے ذریعے اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں تک دینِ اسلام کی باتیں پہچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی کا
دورہ کیا۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایک شخصیت
اسلامی بہن سے ملاقات کی۔