دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جون 2024ء کو اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کراچی سٹی کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے یوسی نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

ابتداءً نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”وفاداری“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ ڈونیشن جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کے ہاتھوں تحائف دیئے گئے۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور تمام اسلامی بہنوں نے ان سے ملاقات بھی کی۔