پچھلے دنوں دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول،اورنگی کیمپس میں رزلٹ ڈے کی تقریب  کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز، اسکول اسٹاف، والدین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعدحمد و نعت ِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئیں ۔

رزلٹ ڈے کی اس تقریب میں دارالمدینہ سندھ کے پروویژنل ہیڈ ابو الحسنین رضاعطاری اور پرنسپل شکیل احمد نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں۔

شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروویژنل ہیڈ کا کہنا تھا کہ طلبہ محنت کریں، ہمت نہ ہاریں اور آگے بڑھیں نیز کیمپس پرنسپل نے بھی طلبہ کو محنت کی ترغیب دلاتے ہوئے دارالمدینہ کے جملہ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور شاندار رزلٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں مدنی قاعدہ و ناظرہ قراٰن کی تکمیل اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔

رزلٹ ڈے کے موقع پر طلبہ نے تقریر، خاکہ،ملی نغمے، قومی ترانہ اور مختلف پرفارمنسز پیش کیں اور حاضرین سے داد وصول کی۔ واضح رہے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے طلبہ و اساتذہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئیں تھیں۔ تقریب کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)